سرچ کریں

Displaying 331 to 340 out of 552 results

331

Goodwill کا عوض طلب کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض اوقات شراکت داری میں اس طرح ہوتا ہے کہ اگر کاروبار نقصان میں جارہا ہو تو پرانے پارٹنر کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے نئے پارٹنر کو شامل کرتے ہیں تو نیا پارٹنر پرانے پارٹنر سے کہتا ہے کہ مارکیٹ میں میری گُڈ وِل (Goodwill) زیادہ ہے اس لیے مثال کے طور پر اگر میں ایک لاکھ بزنس میں لاؤں تو مجھے ڈیڑھ لاکھ کا کیپیٹل دیا جائے یعنی اسکا حق پچاس ہزار اضافی بڑھایا جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

331
332

مضاربت ختم کرنی ہے تو کیا مضارب خریدا ہوا مال بیچ سکتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے ایک آدمی نے بطور مضاربت کچھ رقم دی جس سے میں کاروبار کررہاہوں ،اب وہ شخص مضاربت ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ میرا کہنا ہے کہ دکان میں اچھا خاصہ مال جو بڑی محنت سے میں نے خریدا ہے اس کو فروخت کرلوں اور ایک دو مہینے بعد ہم پرافٹ آپس میں تقسیم کرلیں گے یوں کرنے سے دکان میں موجود مال کو بیچنے پر کافی نفع حاصل ہوگا تو ایسی صورت میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ مجھےاس چیز کا اختیار ہے کہ ابھی فورا کاروبار بند نہ کروں یہاں تک کہ اس مال میں سےنفع حاصل کرلوں اور نفع ہمارا آدھا آدھا طے ہو اتھا؟ سائل:محمد اشفاق (زینب مارکیٹ کراچی)

332
333

بیع میں شرطِ فاسد لگانا جائز نہیں

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں بیج بیچنے کا کام کرتا ہوں۔ ہماری مارکیٹ میں جب زمیندار بیج خریدنے آتا ہے تو دکاندار اسے بیج بیچتے ہیں لیکن ساتھ میں یہ شرط لگاتے ہیں کہ آپ اپنی فصل ہمیں ہی بیچیں گےاس صورت کا کیا حکم ہے ؟

333
334

جانداروں کی شکل والے کھلونوں کی خرید و فروخت

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل مارکیٹ میں بچوں کے لئے مختلف جانوروں کی شکلوں کے کھلونے ملتے ہیں جو کہ پلاسٹک، لوہے اور پیتل سے بنے ہوتے ہیں کیا بچوں کے لئے یہ کھلونے خریدنا اور بچوں کا ان سے کھیلنا جائز ہے ؟

334
335

کبوتروں پرزکاۃ کی تفصیل

جواب: مارکیٹ ویلیو کے مطابق زکاۃ فرض ہو گی۔لیکن اگر ان کبوتروں کو خریدتے وقت بیچنے کی نیت نہیں تھی تو یہ مال تجارت نہیں۔ لہذاان میں سے کسی چیزپربھی زکوۃلاز...

335
336

مضاربت سے ہونے والے منافع کو باہم تقسیم کرنا کیسا؟

جواب: مارکیٹ میں رائج ہیں ان میں مزید ایک خرابی یہ پائی جاتی ہے کہ کام کرنے والے پر نقصان کی شرط لگادی جاتی ہے کہ اگر نقصان ہوا تو اس میں سے اتنا نقصان تمہی...

336
337

اپنے کرایہ دار سے قرض لینے کی احتیاط اور طریقہ

جواب: مارکیٹ کے مقابلے میں کم کردینا جائز نہیں۔ یہ نہ ہو کہ وہ کہے کہ میں ادھار تو دے دیتا ہوں لیکن اس کے بدلے میں کرایہ کم کرنا پڑے گا یہ جائز نہیں کیو...

337
338

مشترکہ کاروبار میں ایک پارٹنر کا پرسنل سامان پیچنا کیسا ؟‎

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ دو شخص آپس میں پارٹنر ہیں ، ایک دکان پر بیٹھتا ہے ۔ اب جو گاہک دکان پر آتا ہے ، وہ مشترک ہی ہوتا ہے ، مگر دکان پر بیٹھنے والے پارٹنر کے کچھ جاننے والے لوگ اسے فون یا واٹس اپ پر سامان کا کہتے ہیں (جن کو دکان سے کوئی غرض نہیں ہوتی ، وہ اس شخص کو گھریلو طور پر جانتے ہیں )، تو یہ ان کے ساتھ پرسنل ڈیل کرتا ہے اور پھر اپنے پیسوں سے وہی سامان مارکیٹ سے لا کر اُن لوگوں کو دے دیتا ہے ، مالِ شرکت سے کچھ بھی نہیں دیتا ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ اِس پارٹنر کا اس طرح کرنا کیسا ہے اور اس نفع کا کیا حکم ہے ؟ نوٹ ! دونوں کا مشترکہ کام سونے کا ہے اوراسی طرح کے لاکٹ ،سیٹ وغیرہ لوگ فون پر اس جاننے والے کوکہتے ہیں اور ایک پارٹنر باہر سے ہی اسے خرید کر بیچ دیتا ہے۔

338
339

مرد کا بے پردہ عورتوں کو ٹریننگ دینے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اسکولوں کے لیے اساتذہ کی نئی بھرتی میں جو نئے اساتذہ منتخب ہوتے ہیں ، ان کے لیے پڑھانے کی تربیتی نشستیں قائم کی جاتی ہیں ، کیا مرد استاذ کا عورتوں کو ٹریننگ دینا جائز ہے جبکہ ماحول یہ ہو کہ عورتوں کی اکثریت بے پردہ ہو یعنی سر کے بال کھلے ہوں ، اور درمیان میں پردہ کے لیے کوئی شے نہ ہو؟سائل : محمدذیشان عطّاری(شاہ عالم مارکیٹ ، لاہور)

339
340

کیا بروکر دونوں طرف سے بروکری لے سکتا ہے ؟

سوال: اناج کا ایک بروکرجس کو خریدار ریٹ دیتاہےکہ مثلاً: مجھے 500روپے من کے حساب سےگندم دلادو،اوربیچنےوالااپنے ریٹ دیتاہےکہ مثلا:600روپے من کےحساب سے میری گندم فروخت کرادو۔ بروکراپنی محنت اور کوشش سےدونوں پارٹیوں کوملوادیتاہےاوریوں دونوں پارٹیوں کےدرمیان سودا ہوجاتاہے،اوربروکردونوں سے بروکری وصول کرتاہے۔کیابروکرکادونوں پارٹیوں سے بروکری لیناجائزہے؟جبکہ مارکیٹ میں یہ ہی رائج ہےکہ اس طرح کی صورت میں دونوں طرف سے بروکری لی جاتی ہے۔ نوٹ:دونوں پارٹیوں کے درمیان سوداطےکروانےمیں بروکرکسی بھی پارٹی کی طرف سے عاقد(سودا کرنے والا )نہیں بنتا،عاقددونوں پارٹیاں خود ہی ہوتی ہیں۔

340