سرچ کریں

Displaying 331 to 340 out of 942 results

331

وضو کرنے کا وقت تو نہ ہو، تو بلا وضو نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم؟

سوال: نمازِ جنازہ کے لئے وضو کرنے کا ٹائم نہیں، اگر وضو کرنے جائے گا تو نمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکے گا، تو کیا بے وضو نمازِ جنازہ پڑھ سکتا ہے؟

331
332

تیمم کرنے والا یا مسح کرنے والا امام بن سکتا ہے؟

سوال: کیا تیمم کرنے والا یا مسح کرنے والا شخص وضو کرنے والوں کی امامت کرواسکتا ہے؟

332
333

وضو کرنے کے بعد سر کے بال منڈوا لئے تو وضو و مسح کاحکم

سوال: زید نے وضو کیا اس کے بعد سر کے بال منڈوا لیے تو اسے دوبارہ وضو یا مسح کرنا پڑے گا یا نہیں؟

333
334

دُھلا ہوا ہاتھ بالٹی میں ڈال کر وضو کے لئے پانی نکالنا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہاتھ دھلے ہوں تو کسی بالٹی یا برتن وغیرہ میں ہاتھ ڈال کر اس سے پانی نکال کر وضو کر سکتے ہیں یعنی بالٹی کے اندر سے ہی چلو لیا اور چہرہ دھو لیا پھر کہنیوں تک ہاتھ دھو لیے اور پاؤں بھی،تو یوں دُھلے ہوئے ہاتھ سے پانی نکال کر وضو کر سکتے ہیں؟نیزجو وضو کے پانی کے قطرے بالٹی یا برتن میں گرے تو ان کا کیا حکم ہے، ان سے پانی مستعمل ہو گا یا نہیں ؟

334
335

روزہ دار نے بے ہوشی میں پانی پی لیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا؟

سوال: اگر زید روزہ دار پر جنات کااثر ہو اور جنات کے حاوی ہونے کے وقت کوئی شخص زید کو دم کیا ہوا پانی پلادے۔ ہوش میں آنے کے بعد زید کو محسوس ہو کہ مجھے پانی پلایا گیا ہے، تو کیا اس صورت میں زید کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

335
336

اٹیچ باتھ میں وضو کی دعا وغیرہ پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل گھروں میں اٹیچ باتھ ہوتے ہیں اور اسی میں لوگ وضو بھی کرتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ وضو سے پہلے ایسے اٹیچ باتھ میں بسم اللہ شریف نیز دوران وضو دعائیں ووظائف پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں؟ (سائل:محمد عرفان عطاری)

336
337

شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے مثانے کی کمزوری کی وجہ سے شرمگاہ پر وقتاً فوقتاً پیشاب کی تری ظاہر رہنے کا عارضہ ہے ،پیشاب کے قطروں کا مسئلہ نہیں بلکہ پیشاب کی تری فقط ظاہر رہتی ہے ۔تری کا یہ سلسلہ بعض اوقات کافی دراز ہوجا تا ہے، یہ فرمائیں کہ میرے لیے وضو کا کیاحکم ہے؟

337
338

وضو کے بعد اعضائے وضو خشک کرنا کیسا

سوال: کیا وضو کرنے کے بعد اعضائے وضو تولیہ وغیرہ سے خشک کر سکتے ہیں؟

338
339

وضو کرتے وقت ٹپکتے ہوئے قطروں سے کپڑوں کو بچانا

سوال: وضو کرتے وقت ٹپکتے ہوئے قطروں سے کپڑوں کو بچانے کا حکم کیوں دیا گیا ہے ؟اس کے متعلق رہنمائی فرمادیں۔

339
340

نماز کا وقت کم ہو، تو کیا مستعمل پانی سے وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نل میں پانی ختم ہو جائے اور بالٹی میں موجود پانی مستعمل ہو، جبکہ نماز کا وقت بھی کم ہو۔ اس صورت میں اگر اسی مستعمل پانی سے وضو کرکے نماز پڑھ لی جائے تو کیا حکم ہوگا؟ کیا وہ نماز ادا ہوجائے گی یا پھر اس نماز کو دہرانا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

340