
کیا یہ بد دعا ہے کہ خدا آپ کو غم سے بچائے ؟
سوال: کیا یہ جملہ ”اگرآپ کو یہ دعا دے دی جائےکہ خدا آپ کو غم سے بچائے، تو یہ دعا نہیں بددعا ہوگی“ کہہ سکتے ہیں ؟کیونکہ یوں بھی کہا جاتا ہے کہ غم نہ ملے تو بندہ اللہ سے دور ہوجاتاہے؟
قضا روزہ کی نیت کس وقت معتبر ہے ؟
سوال: زید کی رات میں یہ نیت تھی کہ اگر میری سحری میں آنکھ کھلی تو میں نے قضا روزہ رکھنا ہے، لیکن سحری کے وقت زید قضا روزے کی نیت کرنا ہی بھول گیا اور مطلق روزے کی نیت سے اس نے روزہ رکھا، پھر صبح اسے یاد آیا کہ میں نے تو آج قضا روزہ رکھنا تھا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید دن میں اس قضا روزے کی نیت کرسکتا ہے؟ کیا دن میں نیت کرلینے سے اس کا وہ قضا روزہ ادا ہوجائے گا؟
نیند موت کی بہن ہے، حدیث کا حوالہ؟
سوال: علماء سے سنتے ہیں کہ نیند موت کی بہن ہے؟ یہ حدیث کہاں ہے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ شہید کے لئے مغفرت کی دعا کرنا کیسا ہے؟
جس کو فطرہ دیا جائے اسے بتانا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: جس کو فطرہ دینا ہے، کیا اس کو بتانا ضروری ہے کہ یہ فطرے کی رقم ہے؟ اگر کوئی شخص اس رقم کا راشن خرید کر دےدے اور یہ نہ بتائے کہ یہ راشن فطرے کی رقم کا ہےتو کیا فطرانہ ادا ہو جائے گا؟
سنتِ غیر مؤکدہ کو سنت مؤکدہ کے طریقہ پر پڑھنا
سوال: اگر کوئی شخص لاعلمی کی بنا پر سنت غیر مؤکدہ کو سنتِ مؤکدہ کے طریقے پر پڑھتا رہا ہواور چار رکعت والی نفل نماز بھی اسی طرح پڑھتا رہا ہو تو اس پر کیا حکم ہے؟ کیا اس کی یہ نمازیں ادا ہوگئیں یا نہیں؟
جس پر زکوٰۃ لازم نہ ہو، کیا وہ زکوٰۃ لے سکتا ہے؟
سوال: کیا ہر وہ بندہ جس پر زکوۃ لازم نہ ہو، وہ زکوة لے سکتا ہے؟
گردہ Donate کرنےکی وصیت کرنا کیسا؟
سوال: اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں یہ وصیت کرجائے کہ میرے گردے عطیہ کردینا، تو اس کا یہ وصیت کرنا کیسا ہے؟ اور اگر کسی نے وصیت نہ کی ہو،بغیر وصیت ہی اس مرحوم کے ورثاء اس کے مرنے کے بعد اس کےجسمانی اعضاء میں سے کوئی عضو مثلاً آنکھ یا گردے کسی کو عطیہ کردیں تو ان کا ایسا کرنا کیسا ہے؟
کیا قیامت سے چالیس سال پہلے بچوں کی ولادت ہونا بند ہو جائے گی؟
سوال: میں نے کسی روایت میں پڑھا تھا کہ قیامت سے چالیس سال پہلے ولادت بند ہو جائے گی۔ اگر یہ بات درست ہے، تو پھر اس آیت :” یَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا “کا کیا مطلب ہوگا جس میں حمل والی کے حمل ساقط ہونے کا بیان ہے؟