
عرفات کا رہائشی، عمرے کا احرام کہاں سے باندھے؟
سوال: میں عرفات میں کام کرتا ہوں، میری رہائش عرفات میں ہے، میں وہاں سے احرام باندھ کر عمرہ کے لیے گیا ہوں، کیا اس صورت میں مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہے یانہیں ؟
مسافت شرعی پر واقع شہر میں جاب کرنے والے کے لیے قصر کا حکم
سوال: میرا دوست لاہور کا رہائشی ہے وہ اسلام آباد جاب کرتا ہے اور ہفتے میں پانچ دن اسلام آباد اور دو دن لاہور گزارتا ہے تو اس کے لئے نمازوں کا کیا حکم ہو گا کہ قصر پڑھنی پڑے گی یا مکمل ؟اسلام آبادصرف جاب کے لیے جاناہوتاہے اگر جاب ختم تووہاں جانابھی ختم اورلاہورسے اسلام آبادمسلسل جاناہوتاہے درمیان میں کہیں کسی کام کے لیے رکنانہیں ہوتا۔
پلاٹ بیچنے کی وجہ سے حج فرض ہوگیا، لیکن کیا نہیں تو حکم؟
جواب: رہائش کے ضروری اخراجات اور اتنی مدت کے لئے اس کے اہل و عیال کے نان نفقہ کے اخراجات کو کافی تھی اور رقم ملنے کے وقت حج کے فارم بھی سرکاری یا پرائیوٹ...
ضامن فوت ہوجائے ، تو قرض کا ورثاء سے مطالبہ کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کا چند ماہ قبل انتقال ہوا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں ایک دوست کے قرض کی ضمانت دی تھی کہ اگر وہ قرض مقررہ وقت پہ ادا نہ کرے، تو میں ضامن ہوں۔والد صاحب کو کچھ اندازہ تھا کہ وہ قرض کی ادائیگی کے معاملے میں ٹھیک نہیں ہے، لیکن دوست نے اصرار کیا کہ اگر آپ ضمانت دیں گے، تو مجھے قرض مل جائےگا، تو ابو نے دوستی کی خاطر اس کی ضمانت دیدی تھی، اب قرض کی مقررہ تاریخ گزر چکی ہے، لیکن اس نے ابھی تک قرض ادا نہیں کیا، قرض خواہ نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ کے والد نے ضمانت دی تھی، ان کے انتقال کے بعد آپ اس معاہدے کو پورا کرتے ہوئے میر اقرض ادا کریں، تو کیا شرعی اعتبار سے ہم اس معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے یا نہیں؟ اور کیا قرض خواہ کا ہمارے والد کی ضمانت کو بنیاد بنا کر ہم سے قرض کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) میرے ایک دوست نے بہار شریعت کا جزئیہ بھیجا تھا، اس کی عبارت یہ ہے کہ ’’ اگر کفیل مر گیا، جب بھی کفالت باطل ہو گئی، اس کے ورثہ سے مطالبہ نہیں ہو سکتا۔‘‘(حصہ 12، صفحہ 836)اس جزئیے کے مطابق کیا حکم ہو گا؟ نوٹ: سائل نے وضاحت کی ہے کہ ضمانت والی رقم ترکے میں سے بآسانی ادا کی جا سکتی ہے۔ نیز ابو نے اپنا کوئی وصی مقرر نہیں کیا۔
قرض واپس کرنے پر اس کا کچھ فیصد ریٹ مقرر کرنا کیسا؟
جواب: رہائش کے لئے ایک ایسا مکان کہ جس میں سردی ، گرمی وغیرہ امور سے حفاظت ہوسکے انسانی حاجات میں سے ہے تو اگر کسی کے پاس رہائشی مکان نہیں ہے اور اس کے پاس ...
بیوی کا شوہر سے گھر اپنے نام کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
جواب: رہائش مہیا کرنا لازم ہے لیکن اس کے لیے مکان کی ملکیت بیوی کے نام کرنا ضروری نہیں ہے لہذا بیوی کا ایسا مطالبہ کرنا سراسر باطل ہے۔شوہر کے کہنے پر بھی عو...
پی ایل ایس (PLS) اکاؤنٹ کے ذریعے ملنے والے نفع کا حکم ؟
سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں، پہلے میرا کرنٹ اکاؤنٹ تھا، جس میں میری تنخواہ آتی تھی، پھر کسی وجہ سے وہ اکاؤنٹ ختم کر اکےمیں نےPLS اکاؤنٹ کھلوایا اور اس سے اصل رقم پر نفع ملتا رہا ،جوابھی تک اکاؤنٹ میں ہی موجود ہے،میں نے استعمال نہیں کیا ۔ پوچھنا یہ ہےکہ اس نفع کے متعلق شرعا کیا حکم ہے ؟اس نفع کاکیا کروں؟
مسافر کا شرعی سفر کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟
سوال: قادر پور راواں ،ملتان کے نواح میں واقع ایک شہر ہے،دونوں میں چند کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔میری رہائش قادر پور راواں کی ہے اورکام کے سلسلے میں کراچی وغیرہ مختلف شہروں میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ میرے سفر کی ابتدا و اختتام کے متعلق کیا حکم ہوگا یعنی میں کب مسافر بنوں گا اور کب میرا سفر اختتام پر پہنچے گا؟کیونکہ ٹرین وغیرہ کے ذریعے عموما سفر کی ابتداو انتہا ملتان سے ہوتی ہے تو ملتان میں مجھے قصرکرنی ہوگی یا پوری نماز پڑھنی ہوگی؟