
جس بكرے كو كتے نے كاٹ لیا ہو اس كی قربانی كرنے کا کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کتا کسی بکرے کو کاٹ لے اور اس کا زخم ٹھیک ہوجائے لیکن اس کا نشان موجود ہوتو کیا اس بکرےکی قربانی ہوجائےگی ؟
سوال: جب ہم مدنی قافلے میں جاتے ہیں، تو شرعی مسافت طے کرنے کے بعدمثلاً ایک شہر کے اندرپندرہ دن کی نیت کرتے ہیں ، لیکن اسی شہر میں ہم ایک جگہ نہیں رکتے بلکہ مختلف مساجد میں چلے جاتےہیں، جو ایک دوسرے سے تین تین، چار چار کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہوتی ہیں۔توکیاہم وہاں پر مقیم رہیں گے؟اسی طرح اگر شہرسے اس کے قریبی گاؤں، دیہات میں چلےجاتے ہیں،جوشہرسے شرعی مسافت پرنہیں ، تو کیا حکم ہوگا؟یاایک گاؤں میں پندرہ دن کی نیت سے چلے جاتے ہیں لیکن پھر ایک گاؤں میں نہیں رکتے بلکہ اس کے قریب قریب دوسرے گاؤں میں بھی چلے جاتے ہیں،جوشرعی مسافت پرنہیں ، تو کیا اس دوران ہم مسافر رہیں گے، جبکہ ان مقامات میں سے کوئی بھی ہمارا وطن اصلی نہ ہو؟ تفصیل کے ساتھ ان ساری صورتوں کا جواب عطا فرما دیجئے ۔
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
جواب: حکم ہے،بدلیل ﴿فَاقْرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ﴾لہذا جو غیر عربی نظم ہے، وہ ”قرآن“ نہیں، بوجہ دلیلِ﴿ بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیۡنٍ ﴾لہذا ج...
کیا ہر کمانے والے فرد پر قربانی واجب ہے؟
سوال: کیا گھر کے ہر اس فرد پر قربانی واجب ہوگی جو کماتا ہےیا صرف صاحبِ نصاب پر ہوگی؟نیز اگر کسی عورت کے پاس تین تولہ سونا ہو اور اس کے پاس دس ہزار کی رقم بھی موجود ہو ، تو کیا وہ صاحبِ نصاب کہلائے گی؟
قربانی کی گائے بچہ دے تو بچے کا حکم
سوال: ہم نے دو ماہ پہلے ایک گائے قربانی کے لیے خریدی تھی ،اس گائے نے ایک بچھڑے کو پیدا کیا ہے، اس بچھڑے کے متعلق کیا حکم ہے ؟کیا ہم اسے پال سکتے ہیں ؟
دو افراد کا مل کر ایک بکرا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربان کر نا
سوال: اگر کوئی شخص الگ سے اپنی واجب قربانی کرے اور اپنے والد کے ساتھ پیسے ملا کر ایک بکرا الگ سے خریدے اور نبی پاک علیہ السلام کے نام پر اس بکرے کی قربانی کرے تو کیا ایسے قربانی ہوجائے گی ؟
قضاء نماز کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنے کا حکم
جواب: شرعی مسئلہ سمجھ لیں کہ اگر کسی کی فرض نمازیں باقی ہیں ، توحکم ہے کہ انہیں جلد سے جلد ادا کرے اور حاجت کے کاموں کے علاوہ فارغ اوقات میں قضا نمازیں...
اپنی طرف سے قربانی کرنے کے بجائے اپنے بیٹے کی طرف سے کرنا
سوال: اگر گزشتہ سال اپنی طرف سے قربانی کر لی ، تو کیا اس سال اپنے نابالغ بیٹے کی طرف سے قربانی میں حصہ ڈال سکتا ہے؟
قربانی کے گوشت سے عقیقہ یا ولیمہ کی دعوت کرنا
سوال: قربانی کے جانور میں قربانی کی نیت سے حصہ ڈالا، اس کا جو گوشت حاصل ہوا،اس سے ولیمہ یا عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
مقروض قرض ادا نہ کرے، تو اس کا عمرہ و قربانی کرنا کیسا؟
سوال: اگر کسی بندے نے کافی عرصے سے قرض دینا ہو اور بار ہا مرتبہ وعدہ بھی کیا ہو ادا کرنے کا، لیکن ہر مرتبہ وعدہ خلافی کرتا ہو، تو اس کا ہر سال عمرہ ادا کرنا اور قربانی کرنا جائز ہے؟