
مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1307
تاریخ اجراء: 08جمادی الاولیٰ1444
ھ/03دسمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر
کتا کسی بکرے کو کاٹ لے اور اس کا زخم ٹھیک ہوجائے لیکن اس کا نشان موجود ہوتو کیا اس
بکرےکی قربانی ہوجائےگی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں
اگرکتے کے کاٹنے کا زخم ٹھیک ہوچکا ہے اور قربانی کی دیگر
شرائط موجود ہیں مثلا قربانی
کے وقت بکرے کی عمر کم از کم ایک
اسلامی سال ہے اور اس میں دوسرا کوئی قربانی سے مانع عیب بھی
موجود نہیں ہے، تو اس بکرے کی قربانی ہوجائےگی،اگرچہ زخم
کا نشان باقی ہو۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم