logo logo
AI Search

Janwar Ka Ek Khusiya Na Ho To Kiya Qurbani Jaiz Hai?

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

جانور کا ایک خصیہ نہ ہو تو کیا قربانی جائز ہے؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کے جانور کے خصیتین میں سے ایک نہ ہو تو اس صورت میں اس کی قربانی ہوجائے گی یا نہیں؟

سائل: ضمیر الدین (اسلام آباد، حیدر آباد)

جواب

صورت مسئولہ میں قربانی ہوجائے گی کہ اس میں تو صرف ایک خصیہ کی کمی ہے جبکہ شریعت مطہرہ نے بغرض منفعت خود خصی کرنا اور اس کی قربانی کرنا جائز بلکہ افضل فرمائی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جانور میں اس عضو کا نہ ہونا عیب نہیں ہے لہٰذا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مفتی محمد قاسم عطاری
فتویٰ نمبر: Har-1926
تاریخ اجراء: 16 محرم الحرام 1438ھ / 18 اکتوبر 2016ء