قربانی کے جانور کی الائشیں راستے میں پھینکنے کا حکم
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قربانی کے جانور کی الائشیں گلی میں پھینک دیں تو قربانی کا حکم؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
جس نے قربانی کرنے کے بعد اوجھڑی وغیرہ گلی کے کونے پر پھینک دی، جس سے لوگوں کو تکلیف و آزمائش کا سامنا کرنا پڑا، ایسے شخص کی قربانی کا کیا حکم ہوگا؟
جواب
پوچھی گئی صورت میں جانور کی اوجھڑی وغیرہ گلی کے کونے پر پھینکنے کی وجہ سے قربانی پر کوئی فرق نہیں پڑا، قربانی درست ادا ہوگئی۔ البتہ اس طرح راستے میں آلائشیں پھینکنا جس سے گزرنے والوں اور وہاں کے رہائشیوں کو تکلیف ہوتی ہو، یہ عمل شرعاً ناجائز و گناہ ہے، اس سے بچنا ضروری ہے، لہٰذا اگر یہ معاملہ کیا ہے تو اس سے توبہ کریں اور ممکنہ صورت میں جو وہاں کے رہائشی اور دیگر افراد اس کی وجہ سے تکلیف اور پریشانی کا شکار ہوئے ان سے معافی بھی مانگیں، اور آئندہ کے لئے اس طرح آلائشیں راستے میں پھینکنے سے بچیں۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2358
تاریخ اجراء: 08 ذو الحجۃ الحرام 1446ھ/05 جون 2025ء