
جنازہ گاہ چھوٹی ہونے کی وجہ سے جنازہ کی تکرارکرنا
سوال: اگر کسی جگہ جنازہ گاہ چھوٹی ہوجس کے باعث سب افراد ایک ساتھ نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکتے ہوں ،تو کیا اس صورت میں میت پر ایک بار نماز جنازہ پڑھانے کے بعد،دوسرے لوگوں کو شریک کرنے کیلئے امام اس میت پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے ؟ اس طرح ایک سے زائد بار نماز جنازہ پڑھنے سے متعلق شرعی حکم واضح فرمادیں۔
غیر مسلم کو قرآن پڑھانے کا حکم
سوال: اگر کوئی غیر مسلم ہم کو قرآن پڑھانے کا کہے، توکیا ہم اس غیر مسلم کو قرآن مجید پڑھا سکتے ہیں؟
اکیلے نماز پڑھنے والے نے تروایح کے امام سے آیتِ سجدہ سنی تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص دورانِ تراویح اپنی فرض نماز ادا کر رہا ہو یا سنتیں ادا کر رہا ہو، اسی دوران تراویح پڑھانے والے امام صاحب نے آیتِ سجدہ پڑھی جو الگ نماز پڑھنے والے نے بھی سنی، تو کیا اس پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدنے تین ماہ کی عمرمیں ایک بار اپنی خالہ کادودھ پیاتھا،اب زیدکابھائی بکرچاہتاہے کہ وہ اپنی اُس خالہ کی بیٹی سے شادی کرے ،کیابکرکااپنی خالہ کی بیٹی سےنکاح کر ناجائزہے؟ سائل:محمدبلال (راو ی روڈ،لاہور)
عدت کے دوران گھرکے کام، وعظ وبیان اور بچیوں کو پڑھانا
موضوع: عدت میں گھر کے کام، بیان اور بچیوں کو پڑھانے کا حکم
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے چچا زاد بھائی ،میری بہن کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتے ہیں ہم سب بھی راضی ہیں وہ بھی راضی ہیں لیکن خاندان والے کہتے ہیں کہ چچازاد بہن کی بیٹی گویا کہ اپنی بھانجی کی طرح ہوئی لہذایہ نکاح نہیں ہوگا آپ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ؟ سائل:محمدیوسف عطاری (رنچھوڑلائن، کراچی)
میاں بیوی میں ایک سال تک جدائی رہی کیا اب نکاح دوبارہ کرنا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری زوجہ گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے میکے چلی گئی، سسرال والوں کی طرف سے کچھ شرائط ہمیں منظور نہیں تھی، جس وجہ سےتقریبا ایک سال ہم نے بالکل رابطہ نہیں کیا، نہ ان کی طرف سے رابطہ ہوا، اب خاندان کے بعض بڑے افراد نے صلح صفائی کروا دی ہے، اس صورت میں اکٹھا رہنے کے لئے کیا دوبارہ سے نکاح کرنا پڑے گا؟ جبکہ میں نے اب تک کوئی طلاق نہیں دی، نہ زبانی نہ تحریری، اس جھگڑے میں بھی نہیں دی کیونکہ مجھے امید تھی کہ معاملات طے ہو جائیں گے۔ سائل:منظور احمد (راولپنڈی)
کیا رضاعی بہن سے نکاح کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے بچپن میں اپنی ایک عزیزہ رشیدہ بی بی کا دودھ پیا تھا، اب ان کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ میرا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ یہ وہ بیٹی نہیں جس کے ساتھ میں نے دودھ پیا تھا بلکہ یہ بعد میں پیدا ہوئی تھی۔ سائل:محمد عمران (ہٹیاں بالا، آزاد کشمیر)
کیا بیوی کے انتقال کے بعد اسکی بھانجی سے نکاح کرسکتے ہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری زوجہ کا انتقال ہو گیا ہے، اب میں اس کی سگی بھانجی سے نکاح کر سکتا ہوں یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔ سائل: عبد الغفور عطاری (راولپنڈی)
شادی شدہ عیسائی عورت اسلام قبول کرلے تو نکاح سے متعلق کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک کرسچین عورت اسلام لائی ۔جبکہ اس کاشوہرعیسائی ہے ۔اسلام لانے کے ایک سال تک وہ پھراسی شوہرکے ساتھ رہی اس دوران اس کی تین ماہواریاں پوری ہوگئیں تھی اورمیاں بیوی والے معاملات بھی ہوتے رہے ،پھرشوہرنے اس کوچھوڑدیا۔اسے معلوم نہیں تھاکہ شوہرکے ساتھ اسلام لانے کے بعد وہ نہیں رہ سکتی، اس گناہ سے وہ توبہ کرچکی ہے۔ اب اس بات کوآٹھ سال کاعرصہ بیت گیا۔اوروہ عیسائی مسلمان نہیں ہوا۔اب عورت آگے کسی مسلمان سےنکاح کرناچاہتی ہے کیاشرعاًاس کے لیے نکاح کرناجائزہے سائل : مجاہدحسین(داروغہ والا)