
حدیث صحیح اور حدیث قدسی کی تعریف؟
سوال: حدیث قدسی اور حدیث صحیح کیا ہوتی ہے؟
فرض نمار کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اگر کسی نے چار رکعت والی فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورتِ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملالی تو کیا حکم ہے؟ اور کیا سورت ملانے کی وجہ سے سجدۂ سہو لازم ہوگا ؟
تشہد میں التحیات کے بعد مشہور دعا کے علاوہ کوئی اور دعائے ماثورہ پڑھنا
سوال: میں نے ایک ویڈیو سنی، اس میں بخاری شریف کا حوالہ دے کر ایک شخص بتا رہا تھا کہ نمازی کو تشہد میں یہ دعا پڑھنی چاہئے، پھر اس نے وہ دعا بتائی جس میں چار چیزوں سے پناہ مانگنے کا ذکر تھا، ، معلوم یہ کرنا ہے کہ وہ والی دعا نماز میں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
امام کے ساتھ دنیاوی رنجش رکھنا اور پھر اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام صاحب میں اہلیتِ امامت کی تمام شرائط موجود ہیں اور وہ امام صاحب تمام حاضرین میں سے نماز و طہارت کے مسائل میں زیادہ علم رکھتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ ایک شخص دنیاوی دشمنی و رنجش کی وجہ سے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کو ناپسند سمجھتا ہے۔کیا ایسے شخص کی نماز امام صاحب کے پیچھے ہو جائے گی یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلےکے بارے میں کہ زید کا کہنا ہے کہ نماز میں عورتیں بھی مردوں کی طرح سجدہ کریں گی ، کیونکہ حدیثِ پاک میں سجدے میں اعتدال کا حکم دیا گیا اور کتے کے بیٹھنے کی طرح کلائیاں بچھانے سے منع کیا گیا ہے ، کیا زید کا کہنا درست ہے ؟ اور عورتوں کے سجدہ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے ؟ براہِ کرم تفصیل سے بیان فرمائیں ۔
مسجد بیت کیا ہے ؟ اس کی فضیلت وغیرہ سے متعلق چند احکام
جواب: نماز پڑھنے کے لیے جو جگہ مختص کی ہو ، اسے مسجدِ بیت کہتے ہیں اور اس کا بنانا مستحب ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ دوسری جگہ کی نسبت اسے قدرے اونچا ، پاک صاف اور خ...
نماز میں تحریر دیکھ کر سمجھنے سے نماز کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ایک دن میں اپنےکمرے میں نمازپڑھ رہاتھا ،قیام میں دورانِ قراءت سامنے والی دیوار پرلکھی ہوئی ایک تحریر پر میری نظر پڑی،تحریر واضح نہیں تھی۔میں نے قراءت کرتے ہوئے اس تحریر کوسمجھنے کےارادےسے کچھ دیر بغور دیکھا، تو وہ سمجھ آگئی ۔ لیکن اس دورا ن میں قراءت کرتارہا ،زبان سے اس تحریر کو نہیں پڑھااورنماز مکمل کرلی۔کیا اس طرح نماز میں تحریرکو بغور دیکھ کرسمجھنے سے میری نما زفاسد ہوگئی؟
نمازجمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟
سوال: ہمارےیہاں جمعے والے دن پہلی اذان ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے زوال کے وقت میں دی جاتی ہے اور زوال کے وقت میں ہی ہم جمعہ کی سنتیں ادا کرتےہیں ،اور پھر جب زوال کا وقت ختم ہوتاہے تو جمعے کی دوسری اذان ہوتی ہے اور پھر خطبہ ہوتاہے اور جمعے کی نماز ادا کی جاتی ہے ۔وہاں موجود ایک شخص کہتاہے کہ حنفیوں کے نزدیک بھی جمعے والے دن جمعے کاوقت ظہر کا وقت شروع ہونےسے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہو تا ہےاس لیے جمعے والے دن ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے اذان دے سکتےہیں ،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کےدور میں بھی ایسا ہی ہوتاتھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟جمعے کےدن زوال کے وقت سنتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
نماز میں پاؤں کی انگلیاں چٹخانے کا حکم
سوال: نماز کے دوران یا نماز کے انتظار میں انگلیاں چٹخانا مکروہ تحریمی ہے ۔ اگر کوئی دوران نماز قصداً گھٹنوں کو یا پاؤں کی انگلیوں کو چٹخائے جس سے آواز پیدا ہو تو اس کی نماز کا کیا حکم ہو گا ؟ نیز اگر بلاقصد ایسا ہو تو کیا نماز میں فرق آئے گا ؟