
نماز میں آیتِ سجدہ پڑھی لیکن سجدہ کرنا بھول گئے تو نماز کا حکم
سوال: نماز میں آیت سجدہ پڑھی، لیکن سجدہ نہیں کیا حتی کہ نماز بھی مکمل کرلی اور سلام کے بعد منافی نماز کام بھی کرلیے، اب کیا اس نماز کا اعادہ کرنا ہوگا ؟
نماز میں فقط بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھی تو کیا فرض ادا ہوجائے گا؟
سوال: کیا نماز مین فقط بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ لینے سے قراءت کا فرض ہوجائے گا؟
ایڈوانس سیکورٹی کی شرط اورملک ایسوسی ایشن کے مقرر کر دہ ریٹس پر دودھ کی خریدو فروخت کا حکم ؟
سوال: (1)دودھ فروش دکانداراور دودھ سپلائی کرنے والوں کے درمیان ایک سال کا معاہدہ ہوتا ہے، اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ دودھ فروش دکاندار ،سپلائر کو ایک مخصوص رقم مثلاً: ایک لاکھ روپے ایڈوانس سیکورٹی کے طور پر جمع کرواتا ہے اور سپلائر معاہدے کے مطابق روزانہ ایک سال تک دودھ فروش کو دودھ سپلائی کرتا ہے۔ دودھ کی رقم دودھ فروش روزانہ یا ہفتہ وار معاہدے میں جو طے ہوا، اس کے مطابق سپلائر کو دیتا رہتا ہے ، پھر سال مکمل ہونے پر معاہدہ ختم ہو جاتا ہے اور سپلائر سیکورٹی کی رقم دودھ فروش کو واپس کر دیتا ہے۔اگر مزید معاہدہ جاری رکھنا چاہیں تو سیکورٹی کی اسی رقم پر یا کم یا زیادہ پر پھر اگلے سال کا معاہدہ ہو جاتا ہے۔ ایڈوانس سیکورٹی کی رقم کی شرط کے ساتھ یوں دودھ خریدنا جائز ہے یا نہیں ؟ (2)سپلائر اور دکاندارکے درمیان دودھ کا ریٹ وہی مقرر ہوتا ہے، جو ملک ایسوسی ایشن کا مقرر کردہ ہوتا ہے اور یہ ریٹ فریقین کو معلوم ہوتا ہے، جب اس ریٹ میں تبدیلی ہوتی ہے،تو سپلائر دکاندار کو اس کی اطلاع دیتا ہے ۔ اطلاع کے بعد سے آنے والا دودھ نئے ریٹ پر ہوتا ہے۔ملک ایسوسی ایشن کے مقرر کر دہ ریٹس پر دودھ کی خریدو فروخت کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟
متفرق طور پر 92 کلو میٹر سے زائد سفر کرنے والا مسافر نہیں
جواب: کم سے کم مسافتِ سفر (یعنی 92 کلو میٹر) سفر کا ارادہ ہو، اگر وہ 92 کلو میٹرسے کم مسافت پر واقع شہرکے ارادہ سے نکلااور اس شہر پہنچ کر پھر وہاں سے آگے 92...
کیا دورانِ تلاوت مدِ منفصل کو ترک کردینا جائز ہے ؟
جواب: کما لا یخفیٰ۔“یعنی مدِ منفصل کو مد جائزکہا جاتا ہے کیونکہ دورانِ قراءت دو کلموں کے مابین ملا کر پڑھنے کی صورت میں مد کرنا ،جائز ہوتا ہے۔ بہر حال جب پہ...
صلوۃ التسبیح میں پڑھی جانی والی تسبیح
جواب: کمل التحیات، درود پاک اوردعا پڑھ کر تیسری کے لیے کھڑے ہونا ہے اور تیسری رکعت میں پہلی رکعت کی طرح پڑھ کر قراءت کرنی ہے۔...
نماز کے دوران قراءت کرتے ہوئے جمع متکلم کی ضمیر نَا کا الف نہیں پڑھا، تو نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کسی شخص نے نماز میں قراءت کے دوران سورہ اعراف کی آیت ﴿ وَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى﴾ تلاوت کرتے ہوئے ﴿ وَ وٰعَدْنَا ﴾ کی ’’نا“ ضمیر کو بغیر الف کے﴿ وَ وٰعَدْنَ﴾ پڑھ دیا، تو اس کی نمازکا کیا حکم ہوگا ؟
سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں
سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟
کیا بیٹھ کر نوافل پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے ؟
سوال: اگر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے، تو اس کی نماز اگرچہ ہوجاتی ہے ،لیکن اس کا ثواب آدھا ہوجاتا ہے ،کیا یہ بات درست ہے ؟اور یہ مسئلہ کہاں سے ثابت ہے ؟کیا عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ اس کا ثواب بھی آدھا ہوجائے گا یا اس میں فرق ہے ؟کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نفل نہیں ادا فرماتے تھے؟