صلوٰۃ التسبیح میں پڑھنے والی تسبیح

صلوۃ التسبیح میں پڑھی جانی والی تسبیح

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ، وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ

ترجمہ:

اللہ پاک ہے، اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ (سنن ابو داؤد، جلد 2، صفحہ 29، رقم الحدیث: 1297، مطبوعہ المکتبۃ العصریہ، بیروت)

صلوۃ التسبیح اور اس میں پڑھی جانے والی تسبیح کی تفصیل:

اللّٰہ اکبر کہہ کر

سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَ تَعَالٰی جَدُّکَ وَ لَآ اِلٰـہَ غَیْرُکَ

پڑھے پھر پندرہ بار یہ تسبیح پڑھے

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ۔

پھر اَعُوْذُ اور بِسْمِ اللّٰہِ اور اَلْحَمْد اور سورت پڑھ کر دس بار یہی تسبیح پڑھے۔ پھر رکوع کرے اور رکوع میں دس بار پڑھے، پھر رکوع سے سر اٹھائے اور بعد تسمیع و تحمید دس باریہی تسبیح کہے، پھر سجدہ کو جائے اور اس میں دس بار کہے ،پھر سجدہ سے سر اٹھا کر دس بار کہے، پھر سجدہ کو جائے اور اس میں دس مرتبہ پڑھے۔ يوہيں چار رکعت پڑھے ہر رکعت میں 75 بار تسبیح اور چاروں میں تین سو ہوئیں اور رکوع و سجود میں

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ، سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی

کہنے کے بعد تسبیحات پڑھے۔

نوٹ: دوسری اور چوتھی رکعت میں ثناء نہیں پڑھنی۔ اور قراءت سے پہلے 15 بار یہ تسبیح پڑھنی ہے۔ اور دوسری رکعت پر قعدہ کر کے مکمل التحیات، درود پاک اوردعا پڑھ کرتیسری کے لیے کھڑے ہونا ہے اور تیسری رکعت میں پہلی رکعت کی طرح پڑھ کر قراءت کرنی ہے۔