
دودھ دینے والے جانور کی قربانی کا حکم
سوال: اگر دودھ دینے والے جانور کی قربانی کردیں، تو کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا؟
گائے کی ایک آنکھ میں موتیا ہو تو اس کی قربانی کا حکم
سوال: گائے کی ایک آنکھ میں موتیا ہو، تو اس کی قربانی کا حکم کیا ہے؟
پچھلی قربانی کی رقم صدقہ کرنے یا مدرسے میں لگانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کِرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ(1)اگر کسی شخص نے گزشتہ پانچ سال کی قربانیاں نہ کی ہوں جبکہ وہ اس پر واجب تھیں تو اب ہر قربانی کے بدلہ ایک بکرے کی ہی قیمت صَدَقہ کرےیا گائےکےحصّوں کے حساب سے 5حصوں کی رقم صَدَقہ کرنا بھی جائز ہے؟ قربانی واجب تھی لیکن جانور یا حصہ وغیرہ نہیں خریدا تھا۔(2)جس طرح زکوٰۃ کی رقم شرعی حِیلہ کرنے سے مَدْرَسہ کی تعمیر (Construction) میں لگائی جاسکتی ہے کیا اسی طرح پچھلی قربانیوں کی جو رقم ادا کرنا لازم ہے وہ حیلہ کے ذریعہ مَدْرَسہ کی تعمیر میں لگاسکتے ہیں؟
قربانی کے جانور کی کلیجی کھانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا قربانی کے جانور کی کلیجی کھانا جائز ہے؟
خصی کرنے کی وجہ سے ایک کپورا ضائع ہوجائے تو ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بکرے کو خصی کیا گیا ، خصی کرنے کے دوران اس کا ایک کپورا خراب ہو گیا ، جس کو بعد میں نکالنا پڑا ، لیکن وہ بکرا مکمل طور پر خصی ہوگیا۔ جس پر بعض لوگوں نے کہنا شروع کردیا ، کہ اس کا چونکہ ایک کپورا نکالا گیا ہے ، اس لیے اس کی قربانی نہیں ہو سکتی۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ آیا اس ایک کپورے والے بکرے کی قربانی ہوسکتی ہےیا نہیں؟ شرعی راہنمائی فرما دیں۔ (سائل : محمد رمضان )
مرد اپنی ساری کمائی عورت کے حوالے کردیتا ہو تو قربانی کس پر لازم ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مرد جو کماتاہے اور جتنا پیسہ ملتا ہے، وہ سارا گھر خرچ کے لیے اپنی زوجہ کو دے دیتا ہے، تو مجھے یہ پوچھنا ہے کہ پھر قربانی کس کے نام سے ہوگی؟ مرد کے نام سے یا اس کی زوجہ کے؟ کیوں کہ سارا پیسہ تو بیوی کے پاس ہے تو مالک نصاب کون ہوگا؟ مہربانی فرمائے جلد جواب عنایت فرمائیں اور شکریہ کا موقع دیں۔
قربانی کے گوشت پر گیارہویں کی نیاز دلوانا
سوال: کیا قربانی کے گوشت پر گیارہویں شریف کا ختم دلوایا جاسکتا ہے ؟
مضاربت میں نقصان کیا ہے اور اس کے اصول کیا ہیں؟
سوال: زید کاروبار کرنے کے لئے بکر کو پانچ لاکھ روپے دے اور طے یہ کرے کہ نفع ہمارے درمیان آدھا آدھا تقسیم ہوگا اور نقصان میں بھی ہم دونوں برابر کے ہی شریک ہوں گے تو کیا اس صورت میں یہ کاروبار کرنا درست ہے ؟ اور اس سودے میں نقصان کب رَبُّ المال ( Investor ) کی طرف لوٹے گا؟
وراثت میں کیاکیا چیزیں شامل ہوتی ہیں ؟
سوال: مرحوم نے مال وراثت میں ایک مکان چھوڑا مکان میں موجود استعمال کا تمام سامان(فریج، پنکھے،استعمال کے برتن، الماریاں وغیرہ) بھی مرحوم کی ملکیت تھا،تو کیا یہ سب چیزیں بھی وراثت میں تقسیم ہوں گی اور کس طرح تقسیم ہوں گی؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدنے اپنے بیٹے کاعقیقہ کیااوراسی عقیقے کے گوشت میں گیارہویں شریف کی نیازکردی۔توکیا عقیقے یاقربانی کے گوشت سے نیازوغیرہ کرسکتے ہیں؟اورکیاعقیقے کاگوشت والدین،دادا،دادی ،نانا،نانی کھاسکتے ہیں؟بکرکا کہنایہ ہے کہ یہ عمل درست نہیں ،اس گوشت سے نہ نیازکرسکتے ہیں اورنہ ہی اسے والدین وغیرہ کھاسکتے ہیں۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ سائل:محمدبرہان عطاری(لیاقت آباد،کراچی)