
خاص کفار یا فساق کی طرز کا لباس پہننا کیسا ؟
جواب: رقم الحدیث 4347، مطبوعہ کوئٹہ) خاتم المحدثین شاہ عبد الحق محدث دہلوی حنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (سالِ وفات:1052ھ)لکھتے ہیں:”المتعارف في التشبه هو...
مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟
سوال: زید نے شرعی طریقہ کار کے مطابق بکر سے ادھار پر ایک موبائل خریدا، اور طے یہ پایا کہ ایک سال بعد زید ، بکر کو موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ لیکن بکر کو اس کےلیے ایک تیسرے شخص کی ضمانت چاہیے تھی، جو اس بات کی گارنٹی دے کہ اگر زید نے قرض ادا نہ کیا، تو اس کی جگہ وہ تیسرا شخص رقم اد اکرے گا،بکر کے مطالبے پر،زید نے خالد کو راضی کیا اور خالد نے اس بات کی ضمانت دے دی کہ اگر زید نےقیمت ادا نہ کی ، تو وہ موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ہوا کچھ یوں کہ ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ زید کا انتقال ہو گیا اور اس کا ترکہ بھی موجود ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ بکر اب خالد سے قرض وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
زکوۃ ادا کرنے کے لئے پوری رقم جمع نہ ہوئی تو بقیہ زکوۃ میں تاخیر کا حکم
سوال: اگر کسی کے پاس نصاب سے زیادہ سونا موجود ہو، جس پر زکوٰۃ فرض ہورہی ہے ، وہ شخص ایک ساتھ زکوۃ نہیں نکال سکتا ، بلکہ کچھ نہ کچھ رقم ہر مہینے الگ کر کے رکھتا رہتا ہے، اب وہ دن آگیا جس دن سال پورا ہونا تھا، لیکن ابھی اس کے پاس اتنی رقم جمع نہیں ہوئی کہ جس سے پوری زکوۃ ادا کر سکے ، تو کیا اس صورت میں زکوۃ کی بعض رقم ادا کرنے کی صورت میں تاخیر کرنے کی اجازت ہوگی یا کچھ سونا وغیرہ بیچ کر فوراً زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟
جس کو فطرہ دیا جائے اسے بتانا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: جس کو فطرہ دینا ہے، کیا اس کو بتانا ضروری ہے کہ یہ فطرے کی رقم ہے؟ اگر کوئی شخص اس رقم کا راشن خرید کر دےدے اور یہ نہ بتائے کہ یہ راشن فطرے کی رقم کا ہےتو کیا فطرانہ ادا ہو جائے گا؟
تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم
جواب: رقم) سے دوسری کھجوریں خرید لو۔(صحیح المسلم، ج3، ص1215،دار احیاء التراث العربی، بیروت) محدثِ کبیر ملا علی قاری علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: ”ھذا الحدیث ...
حج کی ادائیگی میں تاخیر کرنے کا حکم نیز حجِ بدل کروانے کی اجازت کس کو ہے؟
سوال: میرے والد صاحب کے پاس اتنی رقم تقریباً چار پانچ سال سے موجود ہے کہ جس سے وہ حج کر سکیں اور اُن پر حج فرض تھا، مگر ابھی تک انہوں نے حج نہیں کیا اور اب اُن کی عمر تقریباً 70 سال ہے اور شوگر، بلڈ پریشر اور ٹانگوں کے درد کی وجہ سے زیادہ پیدل نہیں چل سکتے، البتہ تھوڑی دیر چل سکتے ہیں اور خود سے سواری وغیرہ پر بھی بیٹھ سکتے ہیں، تو کیا وہ اپنی طرف سے حجِ بدل کروا سکتے ہیں یا ان پر خود حج کرنا ضروری ہے ؟
ماں بچوں پر اپنی ذاتی رقم خرچ کرے، تو واپسی کا مطالبہ کرسکتی ہے؟
سوال: طلاق کے بعد بچی کی پرورش کرتے ہوئے ماں اگر اپنی رضا مندی سے اپنی ذاتی رقم سے بچی پر کچھ اخراجات کرے، تو کیا اُن اخراجات کی رقم بچی کے باپ سے وصول کی جاسکتی ہے؟
حضرت امام حسن اور حضرت امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہما کی خلافت کی تفصیل
جواب: رقم الحدیث2226،دار الغرب الاسلامی ، بیروت) خلافت اور سلطنت کے متعلق حدیثِ پاک میں ہے : ”عن النعمان ابن بشير عن حذيفة قال: قال رسول الله -صلى الله ...
جاز کیش اکاؤنٹ سے Ready Cash Loan لینا کیسا؟
سوال: جاز سم سے ریڈی کیش لون لینے کا کیا حکم ہے؟ نوٹ:یہ قرض ایڈوانس بیلنس سروس لینے کی طرح نہیں ہے، بلکہ اس قرض کے حصول کے لیےJazz Cash موبائل اکاؤنٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے اور 50 ہزار تک قرض لیا جا سکتا ہےاور قرض منظور ہوتے ہی جتنا آپ نے قرض لیا فوراً اکاؤنٹ میں منتقل ہو جاتا ہے ،قرض لینے والا یہ رقم اپنے اکاؤنٹ سے نکلوا سکتا ہے، البتہ اس قرض میں ہفتہ وار کچھ اضافی چارجز لاگو ہوتے ہیں،جس کی وضاحت کرتے ہوئےجاز کیش کی ویب سائٹ پر لکھا ہے’’صارفین کو ہر ادائیگی کے ساتھ صرف پروسیسنگ فیس ادا کرنی ہوگی۔ پروسیسنگ فیس میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ہفتہ 1 کے دوران8% سے شروع ہوتا ہے اور آٹھویں ہفتے میں زیادہ سے زیادہ25%تک جاتا ہے۔‘‘ https://www.jazzcash.com.pk/ur/mobile-account/readycash-by-bank-alfalah/
ڈیل ہونے کے بعد خام مال کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کیسا ؟
سوال: میں نے ایک زیر تعمیر عمارت میں دو سال پہلے بلڈر (Builder)سے 63 لاکھ روپے کا ایک فلیٹ بک کروایا تھا اور کچھ رقم ایڈوانس کے طور پر دے چکا تھا۔ اب سیمنٹ اور سریے کے ریٹ کافی زیادہ بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے بلڈر کی جانب سے مزید رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے، کیا بلڈر کی طرف سے سودا ہوجانے کے بعد مزید رقم کا مطالبہ کرنا درست ہے؟