
خلع میں حق مہر سے زائد مال لینے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ زیدکی بیو ی ہندہ بلااجازتِ شرعی زیدسے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے زید چاہتا ہے کہ ہندہ کو خلع دینے کے بدلے شادی میں کئے گئے خرچ کو ہندہ سے لے ، زید کا یہ لینا درست ہے یانہیں؟ جبکہ یہ خرچ اس کو دیئے ہوئے حق مہر سے زائد ہے اور زید کی طرف سے ہندہ پر زیادتی نہیں ہے۔
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک غریب آدمی ہے اورپرزے بناکر گزر بسر کرتا ہے ۔ اس کی دکان میں جو مال پڑا ہے وہ تقریبا سات ہزار روپے تک کا ہے ۔ ماہانہ دس ہزار روپے کماتا ہے جو کہ اس کی ضروریات میں خرچ ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اسے مرحوم والد کی میراث میں سے دوکمروں پر مشتمل مکان بھی بطور حصہ ملا ہے،چونکہ زید غیر شادی شدہ ہے اس لیے اس نے وہ مکان کرایہ پر دیا ہوا ہے ، ماہانہ 3000 کرایہ وصول ہوتا ہے لیکن وہ بھی اس کی ضروریات میں خرچ ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے پاس سونا ، چاندی وغیرہ کچھ نہیں ہے ۔ کیا ایسی صورت میں زید کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ سائل:محمد رضوان عطاری (ممتاز کالونی، حیدرآباد )
سوال: میری شادی کو چار سال ہو گئے ہیں اور ہمارا مہر فاطمی مقرر ہوا تھا، لیکن اب چار سال پہلے جو چاندی کا ریٹ تھا، اس کے حساب سے مہر فاطمی ادا کرنا ہو گا یا جب میں مہر ادا کروں گا، اس وقت کی چاندی کے ریٹ کا اعتبار ہو گا؟
مہر کی ادائیگی میں روپے کی قدر کا اعتبار
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری شادی کم و بیش 36سال قبل ہوئی تھی اور 11000حق مہر طے ہوا تھا ابھی تک میں نے مہر ادا نہیں کیا تھا اب جب میں نے مہر ادا کرنا چاہا تو میری زوجہ کا کہنا ہے کہ 11000تو اس وقت طے ہوا تھا مگر اب تو روپے کی ویلیو (Value) بڑھ گئی ہے لہٰذا اب میں بطورِ مہر آپ سے1,50,000ایک لاکھ پچاس ہزار لوں گی۔ اب مجھے معلوم کرنا ہے کہ کیا مہر میں اس طرح روپے کی ویلیو (Value) کا اعتبار ہوگا یا نہیں اور مجھے کتنا مہر ادا کرنا ہوگا؟ سائل:سید عبد المختار (پی،آئی،بی کالونی،باب المدینہ کراچی)
بیوی کے انتقال کے بعد اس کے حق مہر کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی شادی شدہ عورت کا انتقال ہو گیا اور اس کے شوہر نے ابھی تک حق مہر ادا نہیں کیا تھا، تو اب اس کی ادائیگی کی کیا صورت ہے؟
عورت کہاں تک زینت اختیار کرسکتی ہے؟
سوال: عورت صرف اور صرف اپنے شوہر کے لئے زینت اختیار کرتے ہوئے کبھی کندھوں سے نیچے اور کبھی کندھوں سے اوپر بال کٹواتی ہے ،یہ جائز ہے یا ناجائز ہے؟ (2) عورت کا اپنے شوہر کے لئے کہاں تک میک اپ کرنے کی اجازت ہے؟ (3) غیر شادی شدہ نوجوان عورت کو کہاں تک زینت کی اجازت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ زیدایک بیکری میں ملازم ہے ، جہاں وہ کیک بناتاہے ۔ شادی،برتھ ڈےاوردیگر مواقع پرلوگ کیک بنواتےہیں۔ کبھی ایسابھی ہوتاہےکہ لوگ تصاویروالےکیک بنواتےہیں ، جس کے لیے پہلے تصویر کا پرنٹ آؤٹ لیا جاتا ہے اور پھراسےمخصوص طریقےسےکیک پربنایاجاتاہے ۔ بیکری میں ایسےکیک کم بنتےہیں اوربغیرتصاویرکےکیک زیادہ بنتےہیں ،لیکن یہ ڈیوٹی میں شامل ہےکہ اگرکسی نےتصویروالاکیک بنوانا ہو ، تواسےلازمی بنانا پڑےگا۔ شرعی رہنمائی فرمادیں کہ اس بیکری میں کام کرناکیساہے؟
ماں کا اپنی نابالغ اولاد کا مال بطورِ قرض لینا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک نابالغہ بچی کی مِلک میں کچھ سونا ہے ،اس کی والدہ چاہتی ہے کہ یہ سونا اپنی بڑی لڑکی کو اس کی شادی میں دے دے اور بعد میں اسی وزن کا سونا بنوا کر نابالغہ بیٹی کو واپس دے ،کیا وہ اس طرح کر سکتی ہے؟
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: شادی بیاہ حرام اور قربت زنائے خالص اور بیمار پڑے ،تو اسے پوچھنے جانا حرام، مرجائے تو اس کے جنازے میں شرکت حرام ،اسے مسلمانوں کا ساغسل وکفن دینا حرام، ...
جسے سونا گفٹ کیا،اس کے انتقال کے بعد سونا واپس لینا
سوال: ہندہ کی ماں نے ہندہ کی شادی کے وقت اس کی ساس اور سسر کے لئے تحفہ میں سونابھیجاتھا،جس پر ان دونوں نے قبضہ بھی کرلیاتھا،اب ہندہ کی ساس اورسسر انتقال کرگئے ہیں،تو ہندہ کی ماں یہ چاہتی ہےکہ میں نے ان کو جوتحفہ دیاتھااب وہ اس دنیامیں نہیں ہیں تو میرا تحفہ مجھے واپس کردیاجائے تو کیا ایساتحفہ واپس لیاجاسکتاہے؟