
امام قصداً دو رکوع کرکے سجدہ سہو کرلے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: نمازِ ظہر میں امام صاحب آہستہ آواز میں تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے گئے، پھر رکوع سے پلٹ کر امام صاحب نے بلند آواز سے تکبیر کہہ کر دوبارہ رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟
مسبوق پانچویں رکعت کے لیے امام کے ساتھ کھڑا ہوگیا، تومسبوق کی نماز کا حکم
سوال: میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹ جانے کے سبب مسبوق ہوگیا ،امام صاحب کے ساتھ تین رکعت باجماعت ادا کیں ،امام صاحب چوتھی رکعت پر قعدہ کرنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئےاور دو رکعت مزید پڑھادیں اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ان آخری دو رکعتوں میں، میں بھی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے امام صاحب کے ساتھ شامل ہوگیا ۔نماز مکمل کرنے کے بعد کسی سے معلوم کیا ،تو اس نے بتایا کہ آپ کی نماز نہیں ہوئی ۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میری نماز ہوئی یا نہیں ؟
نماز میں قراءت، فاتحہ کی بجائے سورت سے شروع کر لی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ دورانِ تراویح اگرایساہوجائے کہ ایک رکعت پڑھانے کےبعدجب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑاہوں ، توقیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنےکے بجائے بھولے سے وہیں سےقراءت شروع کردوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑی تھی ، تو نماز کیسے مکمل کروں؟ اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے تونماز کیسے مکمل کروں ؟اور اگر یاد نہ آئے تو نمازکا کیا حکم ہے؟
جائے نماز بچھائے بغیر زمین پر نماز پڑھنا
سوال: بغیر جائے نماز کے زمین پر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
نمازِ ظہر میں سلام پھیرنے سے پہلے وقت ختم ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: ایک شخص نے ظہر کی نماز وقت کے اندر پڑھنا شروع کی لیکن اس کے سلام پھیرنے سے پہلے ہی ظہر کا وقت ختم ہوچکا تھا۔ تو کیا اس صورت میں اس کی وہ ظہر کی نماز ادا ہوگئی ؟
حضرت سیدہ خاتو ن جنت بی بی فاطمۃ الزہراء کا جنازہ کس نے پڑھایا
جواب: نماز جنازہ حضرت علی نے پڑھائی اور کہا گیا ہے کہ ان کے چچا حضرت عباس نے پڑھائی اور کہا گیا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق نے پڑھائی۔(البدایہ والنھایہ ، جلد 6...
تعدیلِ ارکان پوری طرح ادا نہیں کرنے والے کی نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص تعدیل ارکان پوری طرح سے ادا نا کرے، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
نماز کےدوران ، نماز کا وقت ختم ہوجائے تو ؟
سوال: کسی شخص نے نمازِ ظہر یہ سمجھ کر شروع کی کہ ابھی وقت باقی ہے ، لیکن نماز پڑھنے کے بعد پتا چلا کہ وقت تو ختم ہوچکا تھا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں جو نمازِ ظہر ادا کی گئی ، کیا وہ نماز ادا ہوگئی ؟ یا پھر اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا ؟ ؟ راہنمائی فرمادیں۔
امام نے بھول کر نجس کپڑوں میں نماز پڑھادی تو اس کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جسم یا لباس پر نجاست بقدر مانع لگی ہو اور اسی حالت میں بھول کر نماز پڑھائی ہو، بعد میں نجاست کے لگنے کا علم ہوا تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
اذان ہونے سے پہلے نماز پڑھنے کا کیاحکم ہے ؟
سوال: کچھ لوگ اذان سے پہلے ہی نماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے جبکہ نماز کے دوران اذان ہونا شروع ہوتی ہے کیا ایسے نماز پڑھنا جائز ہے جبکہ ان کی کوئی مجبوری بھی نہ ہو؟