سرچ کریں

Displaying 3921 to 3930 out of 4872 results

3921

یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگ یزید کی تعریف کرتے ہیں اور کچھ اسے کافر کہتے ہیں لہٰذا بیان فرمادیں کہ یزید کے متعلق ہمیں کیا عقیدہ رکھنا چاہئے؟نیز ابوطالب کے اسلام و کفر کے متعلق کیا تحقیق ہے ؟ سائل:عبدالغفور عطاری (ٹنڈوجام ، حیدرآباد )

3921
3922

نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں کا رواج ہے کہ کوئی غریب آدمی بھینسا پالتا ہے ، اس کو کھلاتا پلاتا اور اس کی دیکھ بھال کرتاہے ، اس بھینسے سے لوگ بھینسوں کو حاملہ کراتے ہیں اور وہ شخص اس کی اجرت لیتا ہے، یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟ سائل:غلام ربانی عطاری(کوٹلی،آزاد کشمیر)

3922
3923

قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قادیانیوں سے میل جول رکھنا اور ان کی غمی خوشی میں شرکت کرنا اور ان کو اپنی غمی خوشی میں شریک کرنا شرعاً کیسا ہے؟ نیز قادیانی سے بچوں کو پڑھانااور اس سے تعلیم حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل:غلام ربانی عطاری(کوٹلی ، آزاد کشمیر)

3923
3924

کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے یانہیں ؟نیز کسی نے بچہ گودلیا ، اس کے حقیقی والد کا نام معلوم نہیں تو کیا گودلینے والے کا نام بطور ولدیت لے سکتے ہیں یا نہیں ؟ سائل:علی حمزہ(پریٹ آباد ، حیدرآباد )

3924
3925

مرد و عورت کی نماز میں فرق

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرد اور عورت کی نماز میں کوئی فرق ہے یا دونوں کی نماز ایک جیسے ہی ہے؟ اگر فرق ہے تو احادیث مبارکہ میں اس کی وضاحت موجود ہے یا صرف فقہاء کرام کے اقوال سے ثابت ہے؟ سائل:کامران عطاری(کھوڑ، اٹک)

3925
3926

درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا بھائی درزیوں کا کام کرتا ہے،گاہگ سوٹ کے حساب سے کپڑا دے کر جاتے ہیں ،اوروہ اپنی کاریگری سے کاٹ کر اس میں سے کچھ نہ کچھ کپڑا بچا لیتا ہے،اور بعض اوقات ایک ہی گھر کےکئی جوڑے ایک ہی تھان سے ہوتے ہیں ،اگر ان کو احتیاط سے کاٹا جائے توان سے زیادہ کپڑا بچ جا تا ہے جو بآسانی استعمال میں لایا جا سکتا ہےیعنی اس سے چھوٹے بچوں کا ایک آدھ سوٹ بن جاتا ہے،کیا یہ بچا ہوا کپڑا ہم اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں یا نہیں ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟ (اکبر علی لودھی،نیو بہگام ،گوجر خان)

3926
3927

مچھلی کے شکار کے لیے زندہ کیڑے کانٹے میں چڑھانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مچھلی پکڑنے کے لئے مختلف قسم کے زندہ کیڑے ،اور کیچوےکانٹے کے اوپر چڑھا دئے جاتے ہیں ،شریعت اس کے متعلق کیا کہتی ہے ؟ سائل:گل خان عطاری (پشاور)

3927
3928

نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی شخص کے پاس نصاب کی مقدار رقم ہو ،اوردرمیانِ سال وہ نصاب سے کم ہو جائے ،لیکن پھر اسکو کچھ رقم مل جائے جس کی وجہ سے نصاب مکمل ہوجائے ،تو ایسا شخص سال پورا ہونے پر زکوٰۃ ادا کرے گا یا نہیں ،کیونکہ بعد میں ملنے والے مال پر ابھی سال مکمل ہی نہیں ہو ا،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟ (عمر حیات،کوٹلی ستیاں ،آزاد کشمیر)

3928
3929

امام کے پیچھے تشہد نہ پڑھی تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی نے اما م کے پیچھے دونوں قعدوں میں سے کسی ایک میں تشہد نہ پڑھی اور امام کے ساتھ سلام پھیر دیاتو اسکی نماز کا کیا حکم ہے؟ (مبشر علی،طالب علم جامعۃ المدینہ،راولپنڈی)

3929
3930

حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، اگر ہوئی تھی تو کس نے پڑھائی؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)

3930