
جانوروں کی شکل والے کھلونے خریدنا بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جانوروں کی شکل کی مشابہت والے کھلونے خریدنابیچنا اور ان سے بچوں کا کھیلنا شرعاً کیسا ہے؟ سائل:غلام ربانی عطاری(کوٹلی، آزاد کشمیر)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ عورت کےلیے مرد کا جوٹھا پانی پینے کے متعلق کیا حکم ہے؟
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ محرم الحرام کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟بعض لوگ اس میں شادی کرنے سے منع کرتے ہیں ،اور بعض حرام تک بھی کہہ دیتے ہیں ،برائے کرم اس کے متعلق تفصیلی جواب ارشاد فرمائیں ؟ سائل:عابد مدنی (جامعۃ المدینہ،راولپنڈی)
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ وضو میں عورتیں سر کا مسح کس طرح کریں گی ،کیا مردوں کی طرح ان کے لئے بھی گردن سے واپس پیشانی تک ہتھیلیوں سے مسح کرنا ضروری ہے،اگر نہیں کریں گی تو کیا وضو ہو جائے گا،کیونکہ بال بڑے ہونے کی وجہ سے اس میں مشکل پیش آتی ہے،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں موبائل ریپئرنگ کا کام کرتا ہوں ،جس میں ہاتھ کے ناخن سے بہت زیادہ کام لینا پڑتا ہے،کیا اس وجہ سے ناخن بڑھانے کی اجازت ہے جبکہ اسکی صفائی کا خیال بھی رکھا جائے؟ سائل:ملک ساحل (کمرشل مارکیٹ،راولپنڈی)
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص کو پراپرٹی ٹیکس بہت زیادہ آیا ہے ،کیا وہ اپنی زکوۃ کی رقم کا حیلہ کروا کر ٹیکس میں وہ رقم دے سکتا ہے یا نہیں ؟ سائل:محمد فراز (باغ،کشمیر)
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف کرنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اپنے واش روم میں ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس طرف بغداد شریف ہے، اگر منع ہے تو پھر اس کا رخ کس طرف رکھا جائے؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ غائبانہ نمازجنازہ پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟ سائل:زبیر احمد ( راولپنڈی)
صاحب ترتیب پر فجر باقی تھی اور ظہر پڑھادی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص صاحب ترتیب ہے، اس کی فجر کی نماز چھوٹ گئی، اور اس نے ظہر کی نماز میں امامت کروائی، ظہر کی نماز کے بعد اس نے فجر کی نماز بھی قضا کر لی، اب اس صورت میں حکم یہ ہے کہ اس کی ظہر کی نماز فاسد ہو گئی، اور ظہر کا اعادہ کرنا ہو گا، لیکن چونکہ اس شخص نے ظہر کی نماز میں امامت کی تھی، اب اگر اس کی نماز فاسد ہے تو اس کے پیچھے مقتدیوں کی نماز بھی فاسد قرار دی جائے گی، یا نہیں ؟
میاں بیوی میں ایک سال تک جدائی رہی کیا اب نکاح دوبارہ کرنا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری زوجہ گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے میکے چلی گئی، سسرال والوں کی طرف سے کچھ شرائط ہمیں منظور نہیں تھی، جس وجہ سےتقریبا ایک سال ہم نے بالکل رابطہ نہیں کیا، نہ ان کی طرف سے رابطہ ہوا، اب خاندان کے بعض بڑے افراد نے صلح صفائی کروا دی ہے، اس صورت میں اکٹھا رہنے کے لئے کیا دوبارہ سے نکاح کرنا پڑے گا؟ جبکہ میں نے اب تک کوئی طلاق نہیں دی، نہ زبانی نہ تحریری، اس جھگڑے میں بھی نہیں دی کیونکہ مجھے امید تھی کہ معاملات طے ہو جائیں گے۔ سائل:منظور احمد (راولپنڈی)