
حضرت موسیٰ نےاپنی اہلیہ کو جمع کے صیغہ سے خطاب کیوں کیا؟
سوال: ”سورۃ طٰہ “کی آیت نمبر دس میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:﴿ اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى ﴾ترجمہ کنزالعرفان:’’جب اس نے ایک آگ دیکھی،تو اپنی اہلیہ سے فرمایا: ٹھہرو، بیشک میں نے ایک آگ دیکھی ہے ،شاید میں تمہارے پاس اس میں سے کوئی چنگاری لے آؤں یا آگ کے پاس کوئی راستہ بتانے والا پاؤں ۔‘‘(پ16، طٰہ:10) یہاں سوال یہ ہے کہ حضرت موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام نےاپنی اہلیہ کو جمع کے صیغہ سے خطاب کیا، جب کہ وہ اکیلی تھیں، اِس کی وجہ کیا ہے؟
کیا ہر پنجے والا پرندہ حرام ہے ؟ نیز مرغی کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مرغی،پنجے والا پرندہ ہےتواس کا کھانا حلال ہے یا حرام؟کیونکہ سنا ہے کہ پنجے والے پرندے حلال نہیں ہوتے ۔ شرعی رہنمائی فرما دیں ۔
کبوتر بازی کے مقابلے کرنے اور جیتی ہوئی رقم کا حکم
سوال: دیہاتوں میں جیٹھ اور ہاڑ کے مہینوں میں کبوتر بازی کے مقابلے ہوتے ہیں۔ کبوتر باز پورا سال مخصوص نسل کے کبوتروں کو تیار کرتے ہیں۔ انہیں زعفران، کشمش، بادام، چاندی کے ورق اور دیسی کشتہ جات کھلاتے ہیں۔ پھر بالخصوص اڑاتے وقت انہیں خاص انجیکشن بھی لگاتے ہیں۔ صبح پانچ چھ بجے اڑاتے اور پھر اترنے نہیں دیتے۔ جو سب سے آخر میں اترے، وہی جیتتا ہے اور آخری اترنے والا عموماً شام پانچ چھ بجے اترتا ہے، یعنی اسے بارہ گھنٹے مسلسل اڑایا جاتا ہے۔ اسی طرح لوگ ان کبوتروں پر کافی زیادہ رقم بھی لگاتے ہیں، یعنی جیتے کبوتر پر رقم لگانے والا بقیہ کبوتروں پر لگی ہوئی رقم کا مالک سمجھا جاتا ہے۔اس تمام تفصیل کی روشنی میں اس مقابلے اور اس پر لگنے والی رقم کے متعلق حکم شرعی بیان فرما دیں۔
جس کا پتہ ہو کہ قرض کے ساتھ کچھ زیادہ واپس کرتا ہے، اس کو قرض دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ کسی ایسے شخص کو قرض دینا جس کی عادت ہے کہ وہ قرض واپس کرتے وقت اپنی طرف سےاضافی رقم دیتا ہے، یعنی سود پر قرض نہیں لیتا لیکن جب بھی کسی سے قرض لیتا ہے واپسی پر اضافی رقم اپنی خوشی سے دیتا ہے تو کیا ایسے شخص کو قرض دینا اور واپسی پر اضافی رقم لینا گناہ ہوگا؟ کیونکہ اسے دینے والا جانتا ہے کہ وہ اضافی رقم دے گا۔
ڈیڑھ ماہ کا حمل ضائع ہونے کی صورت میں آنے والا خون نفاس کا شمار ہوگا یا حیض کا؟
سوال: ایک عورت کے ڈیڑھ ماہ کا حمل ضائع ہوگیا ہے، اس صورت میں آنے والا خون نفاس کا شمار ہوگا یا حیض کا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: اسید(via،میل)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بینک سے قرضہ لینے والا ، قرضے کےحصول کےلیے کسی ایک دکاندار کو بطور ضامن پیش کرتاہے ، توسودی قرض لینےوالے کی ضمانت دینا کیسا ہے ، کیاضمانت دینے والا بھی گنا ہ گار ہوگا
50 لاکھ کا ایک بڑا جانور قربانی کے لیے لینا افضل ہے یا 5 ، 5 لاکھ کے 10 جانور ؟
جواب: والانثی من المعز افضل من التیس اذا استویا قیمۃ،والانثی من الابل والبقرۃ افضل ،حاوی، وفی الوھبانیۃ ان الانثی افضل من الذکر اذا استویا قیمۃ‘‘ بکری گائے...
پرائز بانڈز کے انعام سے قربانی وغیرہ نیک کام کرنا کیسا؟
جواب: والا جو پریمیم پرائز بانڈگورنمنٹ نے جاری کیا ہے،وہ سودی ہے اور ناجائز ہے، جب کہ اس کے علاوہ آج کل رائج عام پرائز بانڈز خریدنا، پاس رکھنا، ان کی خرید...
سوال: ایک حدیث پاک ہے،جس میں بیان کیا گیا ہے کہ: "تین بندوں سے قیامت کے دن اللہ تعالی کلام نہیں کرے گا، اور انہیں عذاب ہوگا، ان میں سے ایک ہے تہبند لٹکانے والا۔ تو اس کے بارے میں بتا دیں کہ تہبند لٹکانے سے کیا مراد ہے؟
رمضان سستا بازار میں چیزیں مہنگی بیچنے کا شرعی حکم
جواب: والا،تنگی کشادگی کرنے والا،روزی دینے والااللہ عزوجل ہے اور میں امید کرتاہوں کہ خدا سے اس حالت میں ملوں کہ کوئی شخص خون یامال کے معاملے میں مجھ سے کسی ...