
صدقۂ فطر کی ادائیگی میں اصل دینے والے کی جگہ کا اعتبار ہوگا یا وکیل کی جگہ کا ؟
سوال: صدقہ فطرکی ادائیگی میں کس کااعتبارہے ،جس کے ذمہ لازم ہے ،اس کااعتبارہے یاکسی اورکا مثلاایک پاکستانی عارضی طورپریوکے میں رہتاہے،اس کے بیوی بچے پاکستان میں ہیں ،وہ پاکستان میں کسی کووکیل بناتاہے کہ میری اورمیرے بیوی ،بچوں کی طرف سے صدقہ فطر اداکردو ، بچے سب اس کے عیال میں ہیں ،کچھ عاقل بالغ ہیں اورکچھ نابالغ۔بالغ اولاداوربیوی توصاحب نصاب ہیں ،لیکن نابالغ صاحب نصاب نہیں ،تواس صورت میں یوکے میں صدقہ فطرکی جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگایاپاکستان میں جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگا؟اسی طرح اگریہ یوکے میں خوداداکرتاہے،توکس جگہ کی قیمت کااعتبارہوگا؟
جماعت سے پہلے چھوٹے بچوں کو پچھلی صف میں بھیجنے کا اعلان کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں مساجد میں جماعت کے وقت یہ اعلان کیا جاتا ہے”چھوٹے بچوں کو پچھلی صفوں میں بھیج دیا جائے“کیا ایسا اعلان کرنا درست ہے؟ اگر درست ہے، تو اس کی وجہ بھی بتادیں؟
سوال: ہم نے سنا ہے کہ کنیت رکھنا ثواب کا کام ہے، کیا ہم بچوں کی بھی کنیت رکھ سکتے ہیں ؟
قرآن پاک پڑھنے میں مد اور غنے نہ کرنے سے گناہ ہوگا؟
سوال: اگر کوئی حافظ صاحب تراویح میں اس انداز سے قرآن پڑھے کہ ہر حرف کی پہچان بھی ہوتی ہو اور اُن کا پڑھنا سمجھ میں بھی آتا ہو، مگر وہ حافظ صاحب مدات اور غنے وغیرہ کی بالکل بھی رعایت نہ کرتے ہوں، تو اس انداز سے قرآن پڑھنے میں شریعت ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟
بچے کو ناپاک کپڑا سکھا کر واپس پہنانا کیسا؟
جواب: بچوں پر شیطانی اثرات مرتب ہونے کا ضرور خوف رہے گا۔ جیسا کہ متعدد احادیثِ مبارکہ میں اس بات کی تاکید بیان ہوئی ہے کہ شام کے وقت بچوں کو باہر جانے ...
تراویح پڑھانے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا ؟
سوال: زید حافظ قرآن ہے،صحت مند ہے، روزہ رکھنے پر قادر ہے،لیکن اس کا کہنا ہے کہ میں نے تراویح پڑھانی ہے اور میری کیفیت اس طرح ہے کہ میں روزہ رکھ کردن کے وقت قرآن پاک نہیں پڑھ سکتا ۔ روزہ رکھ کر بھوک پیاس کی وجہ سے منزل پڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،جس کی وجہ سے تراویح کی نماز میں ختم قرآن نہیں ہو پائے گا۔کیا مجھے اجازت ہے کہ میں رمضان کےمہینے میں روزہ نہ رکھوں اور بعد میں رکھ لوں؟ کیا تراویح پڑھانے کی خاطر مجھے روزہ نہ رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے؟
حیض بند ہونے کے بعد غسل سے پہلے قرآن مجید پڑھنا
سوال: ایک خاتون کو حیض آنا بند ہو گیا ہے لیکن اس نے ابھی تک غسل نہیں کیا تو کیا وہ خاتون بنا چھوئے، بنا ہاتھ لگائے قرآن پاک پڑھ سکتی ہے؟
خلاف ترتیب قراءت کرنے پر امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ قبول کرنا کیسا؟
سوال: امام صاحب نے نماز فجرکی پہلی رکعت میں 29 ویں پارے سے سورہ قلم کی تلاوت کی اور دوسری رکعت میں اٹھائیسویں پارے سے تلاوت شروع کردی اور پوری ایک آیت پڑھ دی کہ پیچھے سے ایک مقتدی نے بلند آواز سے ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ“پڑھتے ہوئے امام کو لقمہ دیا یہ سمجھتے ہوئے کہ نماز میں الٹا قرآن نہیں پڑھ سکتے، امام صاحب نے اس کا لقمہ قبول کرلیا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
قرآن پاک اٹھا کر کسی کام کا وعدہ کرنے سے قسم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگرکسی شخص کو کوئی قرآن کی قسم کھانے کا بولے اوروہ شخص صرف سامنے والے کو دیکھانے کے لیے اپنے ہاتھ میں قرآن اٹھائے پھر یہ بولے کہ میں نہیں کروں گایہ نہیں بولا کہ میں قرآن کی قسم کھاتا ہو کہ میں نہیں کروگا توکیاصرف ہاتھ میں قرآن اٹھانے سے قسم ہوجا ئے گی ؟ اور قرآن اٹھاکر یہ بولنے سے بھی قسم ہوجائے گی کہ میں نہیں کروں گا ؟