سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 604 results

31

حج تمتع والا 8 ذوالحجہ کو حج کا احرام کہاں سے باندھے گا ؟

سوال: حج تمتع کرنے والا،عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیتا ہے،توکیا اب اسے 8 ذو الحجہ کو احرام باندھنے میقات سے باہر جانا ہوگا؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ احرام میقات کے باہر سے باندھ کر آنا ہوتا ہے۔اور یہ بھی بتادیں کہ ہم نیت کیاکریں گے؟کیونکہ حج تمتع کی نیت تو ہم پہلے ہی کرچکے تھے (یعنی ہماری تو پہلے سے ہی نیت تھی کہ ہم حج تمتع کریں گے)۔

31
32

عمرہ کرنے والے کو مکہ مکرمہ میں روک دیا جائے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب: حج میں متحقق ہوتا ہے ، اسی طرح عمرہ میں بھی ہوتا ہے ۔ فرق صرف یہ ہے کہ حج میں احصار،وقوف و طواف دونوں سے روکنا ہے ، جبکہ عمرہ میں احصار صرف طواف سے ر...

32
33

حدیث میں وارد ہونے والے اورادنماز میں ثنا کے بعدپڑھنا کیسا ہے ؟

سوال: حیح مسلم شریف میں حضرت ابنِ عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے ، لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا:”اللہ اکبر کبیرا والحمد للہ کثیرا وسبحان اللہ بکرۃ و اصیلا“۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:فلاں ، فلاں کلمات کہنے والا کون ہے؟تو اس آدمی نے کہا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے ان کلمات پر بہت حیرت ہوئی کہ ان کے لئے آسمان کے دروازے کھول دئیے گئے۔ (صحیح مسلم،حدیث 601) مذکورہ بالا روایت میں جو تسبیحات پڑھنے کا ذکر ہے ،کیا یہ تسبیحات ثنا پڑھنے کے بعد نماز میں پڑھی جا سکتی ہیں؟

33
34

والد صاحب نے زمین بیچ کر رقم بیٹے کو دے دی، تو حج کس پر فرض ہوگا ؟

سوال: میرے والد محترم نے آج سے 5 سال قبل اپنی آبائی زمین کو بیچا جس کے عوض ان کے پاس تقریبا 50 لاکھ کی رقم آئی۔ انہوں نے وہ رقم مجھے اپنا گھر خریدنے کے لئے دے دی ،کیونکہ کہ ہم کرائےکے گھر میں رہتے تھے۔ چنانچہ میں نے اپنی کمپنی جس میں میں کام کرتا ہوں ان سے کچھ رقم قرض لے کر ان پیسوں میں ملا کر ایک گھر خرید لیا جس میں میرے والدین اور میں نے رہنا شروع کر دیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے جب زمین فروخت کی تو ان کے پاس اتنی رقم آئی کہ وہ حج کر سکتے تھے تو کیا ان پر حج کرنا فرض ہوا ۔ جب کہ انہوں نے وہ رقم ڈائریکٹ مجھے دے دی کہ میں ان پیسوں سے مکان خرید لوں اور کرایوں سے بچا جائے۔ تو اس کچھ عرصہ میں وہ رقم میری ملکیت میں رہی اور بعد میں اس رقم سے میں نے گھر خرید لیا جو کہ میرے نام پر ہے اور اس میں کچھ رقم بطورِ قرض میں نے اپنی کمپنی سے لی۔ تو کیا حج مجھ پر فرض ہوا یا میرے والد پر۔ اگر میرے والد پر ہوا تو اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، تو کیا ان کی جگہ حج بدل ادا کرنا ہو گا اور وہ ادا ہو جائے گا۔اور اگرمجھ پر فرض ہوا تو ، میرے لئے کیا حکم ہے؟

34
35

سجدۂ شکر کے لیے وضو اور قبلہ رُو ہونا ضروری ہے؟

جواب: اکبر کہتا ہوا سجدے میں جائے اورسجدےمیں تین بار سبحن ربی الاعلیٰ پڑھےاورپھر اللہ اکبر کہتاہوا سجدے سے کھڑا ہو جائے ۔ کھڑے ہوکر سجدےمیں جانااور سجدے کے...

35
36

خلیفہ اول کون

سوال: حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پہلے خلیفہ ہیں یا حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ؟ اور اس بارے میں امام اہلسنت، امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کیا فرماتے ہیں؟

36
37

حج تمتع میں حج کا احرام باندھنے سے پہلے کی گئی سعی کا حکم

سوال: حج تمتع کرنے والے نے عمرہ کے بعد احرام کھول دیا، اب وہ حج کا احرام باندھنے سے پہلے اگر نفلی طواف کرے اور اُس کے بعد حج کی سَعی کر لے، تو کیا یہ سَعی کفایت کرے گی؟

37
38

بغیر احرام جس میقات سے گزرے اسی میقات سے احرام باندھنے سے دم ساقط ہوگا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے جاننے والے حج کے ليے گئے ہیں۔ پہلے مدينہ شريف گئے تھے، وہاں سے مکہ شريف جانا تھا، ليکن گروپ میں موجود ايک عورت کو ماہواری شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس نے مکہ شريف جاتے ہوئے احرام کی نیت نہیں کی اور میقات سے احرام کے بغیر گزر گئی۔ مکہ شریف پہنچ کر معلوم ہوا کہ اس حالت میں بھی میقات سے احرام کی نيت ضروری ہے۔ پھر کسی نے بتايا کہ ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم لازم نہيں رہتا، تو اس نے طائف جا کر احرام کی نيت کر لی۔ سوال يہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں کسی بھی ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم ساقط ہو جاتا ہے يا پھر جس ميقات سے احرام کے بغیر گزرے ہوں، خاص اسی ميقات پر جانے سے دم ساقط ہوتا ہے؟ سائل: مقصود (صدر، کراچی)

38
39

متعدد عمرے، فرض حج کے قائم مقام نہیں ہو سکتے

سوال: کیا بار بار عمرہ کرنے سے فرض حج ادا ہو جاتا ہے؟

39
40

حدیث تین مسجدوں کے علاوہ کسی کی طرف سفر نہ کیا جائے کی وضاحت

جواب: حج، سفر بغرض طلبِ علم دین، سفرِتجارت، سفر بغرض صلہ رحمی وغیرہ بھی ناجائز ہو جائیں حالانکہ ان امور کے لئے سفر کرنا نہ صرف جائز بلکہ کبھی واجب اور کبھی ...

40