
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل سردی سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ جرابیں استعمال کرتے ہیں۔جرابوں کے ساتھ اگر زیادہ دیر تک بوٹ پہنے جائیں،تو بعض لوگوں کے پاؤں سے عجیب سی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ افراد بوٹ اتار کر اسی طرح بدبو والی جرابیں لے کر مسجد میں نماز پڑھنے آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسجد میں بھی عجیب سی بدبو پھیل جاتی ہے،تو ایسے افراد کا بدبو والی جرابیں پہن کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
عورت کا حالتِ اعتکاف میں گرمی کی وجہ سے غسل کرنا کیسا ؟
سوال: کیا عورت دورانِ اعتکاف شدید گرمی کے سبب جائے اعتکاف کے علاوہ باتھ روم میں غسل کرسکتی ہے؟
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔
مدرسے کے عمومی چندے سے چھت پر استاذ کے لیے رہائش بنا سکتے ہیں ؟
جواب: عورتیں ہوں، تو اگر اس مکان میں حجرے اور کمرے ہیں، تو مردوں کو اجازت ہے کہ اپنی بیویوں کو اپنے ساتھ ٹھہرائیں اور عورتوں کو اجازت ہے کہ اپنے شوہروں کو ا...
سوال: بعض افراد کو دیکھا ہے کہ وہ عقدِ نکاح کے لیے مسجد میں آتے ہیں اور اپنا نکاح مسجد میں پڑھواتے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ مسجد میں نکاح پڑھوانے میں کوئی حرج تو نہیں؟
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام پر مسجد کا نام رکھ سکتے ہیں؟
سوال: کسی مسجد کا نام حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام پر رکھ سکتے ہیں؟
عورت کا مخصوص ایام میں مطاف کی اوپر والی منزل اور مسعی میں جانا کیسا ؟
سوال: عورت مخصوص ایام میں مطاف کی اوپر والی منزل اور مسعی میں جاسکتی ہے یا نہیں ؟نیز مسجد نبوی کے باہر والے صحن میں بیٹھ سکتی ہے یا نہیں ؟
عینِ مسجد میں اذان دینا اور اعلانات کرنا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)ہمارے ہاں گاؤں کی مرکزی مسجدمیں مائیک محراب میں رکھاہواہے ، تویہاں اذان پڑھناکیساہے؟ (2)مزیدیہ بھی بتائیے کہ اس مائیک کے ذریعے مسجدمیں مختلف چیزوں کے اعلانات کرناکیساہے مثلا کسی چیزکی چوری،نہروں کی صفائی،نہری پانی کے وقت،شناختی کارڈ کی گاڑی آنے کے وقت اعلان کرنابھی اسی مسجدکے مائیک کےذریعے ہوتاہے ، تویہ اعلانات مسجدمیں کرناکیساہے؟
کیا مسجد کو آلودگی سے بچانے کے لیے پرندے کا گھونسلہ ہٹنا سکتے ہیں ؟
سوال: ہماری مسجد کے بالکل ساتھ چند درخت لگے ہوئے ہیں، اُن درختوں کی شاخیں اور ٹہنیاں مسجد کے صحن پر بھی پھیلی ہوئی ہیں، سوال یہ ہے کہ احاطہ مسجد میں موجود شاخوں پر چڑیوں نے اپنے گھونسلے بنا رکھے ہیں، ان گھونسلوں میں چڑیوں کی موجودگی کے سبب نیچے صحن مسجد پر بیٹ گرتی ہے، جس سے مسجد آلودہ ہوتی ہے۔ کیا ہم اُن گھونسلوں کو وہاں سے ہٹا سکتے ہیں؟
مسجد کے چندے سے تراویح پڑھانے کی اجرت دینا کیسا ؟
سوال: ہم ختم قرآن کےلیے رقم جمع کرتے ہیں، جس سے شیرینی ، امام ،مؤذن ،سامع اور حافظ صاحب کے لیے تحائف خریدتے ہیں،جبکہ حافظ صاحب سے کیےگئے اجارے کو مسجد کے چندے سے ادا کرتے ہیں۔کیا مسجد کے چندے سے حافظ صاحب کو اجرت دینا جائز ہے۔