
بیوٹی پارلر میں موجود میک اپ پر زکوٰۃ
جواب: ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اس چیز کی بھی زکوٰۃ ادا کریں جس کو ہم تجارت کے لئے مہیا کریں۔(سنن ابی داؤد،کتاب الزکوٰۃ،باب العروض اذا کانت للتجارۃ،ج1،ص228،م...
جس شخص نے سوتے ہوئے میری زیارت کی، عنقریب وہ جاگتے ہوئے بھی مجھے دیکھےگا۔ حدیث کی وضاحت
سوال: ایک مشہور فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے کہ جو شخص سوتے ہوئے میری زیارت کرے گا، عنقریب وہ جاگتے ہوئے بھی مجھے دیکھے گا۔ اِس روایت کے متعلق میرے دوست کا سوال ہے کہ ہم بہت سارے افراد کے متعلق سنتے ہیں کہ اُسے حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت ہوئی ہے، لیکن بعد میں اُسے جاگتے ہوئے بھی دیدار ہوا ہے، ایسا نہیں سنا، یعنی جاگتے ہوئے دیدار نصیب ہونے کے واقعات انتہائی کم ہیں۔ الغرض سوال یہ ہے کہ مذکور حدیث کا کیا مطلب ہو گا؟
طواف کا آغاز رکن یمانی سے کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک جاننے والا شخص عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گیا وہاں جا کراس نے طواف حجر اسود کی بجائے رکن یمانی سے شروع کیا اور سعی اور حلق کروا کر عمرہ مکمل کیا پھر دوسرے عمرے میں وہ میرے ساتھ تھا ہم نے طواف حجر اسود سے شروع کیا تو اس نے بتایا کہ وہ تو رکن یمانی سے طواف شروع کرتا رہا ہے لہذامیں نے اسے بتایا کہ طواف حجراسود سے شروع ہوتا ہے لیکن پورے مسئلے کا مجھے بھی پتہ نہیں تھا لہذااب ہم پاکستا ن واپس آچکے ہیں ہماری اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ شخص نے جو طواف رکن یمانی سے شروع کیا اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ سائل :عثمان علی عطاری (شاہ نور پارک ،کوٹ خواجہ سعید لاہور)
اگرکسی ملک میں عقیقے کاجانورذبح نہ کیاجاتاہوتوکیاکریں؟
سوال: ہم فرانس میں ہیں یہاں عقیقے کا جانور ذبح نہیں کرتے تو کیا ہم عقیقے کی بجائے یہ رقم کسی غریب کو یا دعوت اسلامی کو دے سکتے ہیں؟
رضاعی ماں ،باپ کو زکوۃ دینے کا حکم
جواب: ہم۔ ان کے علاوہ رشتے داروں کو زکوٰۃ دینا جائز ہے،جبکہ ممانعت کی کوئی اور وجہ موجود نہ ہو۔اس تفصیل کی روشنی میں رضاعی والدین سے ولادت کے اعتبار سے کوئی...
ڈکیتی کے دوران اگر ڈاکو کو قتل کر دیا تو کیا اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھیں گے؟
جواب: ہمدردی کے لائق نہیں ہوتے اور شریعت مطہرہ نے ایسے افراد کو نشان ِ عبرت بنانے کے لئے اوراس فعل کے سدِ باب کے لئے مختلف سزائیں تجویز کی ہیں ۔ اس مخت...
مرغی کو ذبح کر کے گرم پانی میں ڈالنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم مخصوص تِکّہ شاپس(Shops) پر چکن کی سَپلائی کرتے ہیں۔ہمیں اپنے طریقۂ کار پر شرعی رہنمائی درکار ہے۔ہمارا طریقۂ کار یہ ہے: ہم مرغی ہاتھ سے شرعی طریقۂ کار کے ساتھ ذَبْح کرتے ہیں۔مرغی کی جان نکل جانے کے بعد اسے گرم پانی میں ڈالتے ہیں چند لمحوں کے بعد نکال کر ایک مشین کے ذریعے اس کے جسم سے تمام پَراور بال صاف کردیتے ہیں پھر اس کے اندر کی آلائش نکال کر پریشر کے ساتھ بہتے ہوئے پانی سے دھوتے ہیں اور اس کے چار پیس کر دیتے ہیں۔سوالات یہ ہیں: (1)ذبح کرنے کے بعد مرغی کو گرم پانی میں ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟(مرغی کو گرم پانی میں اس مقصد کے لئے ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کے بال اور پَر نرم پڑ جائیں اور انہیں اُتارنا آسان ہو جائے اس کے بغیر انھیں اُتارنا بہت دشوار ہے اور انہیں گرم پانی میں چند لمحوں کے لئے رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی گوشت تک نہیں پہنچتا کیونکہ گرم پانی کا گوشت تک پہنچناخود ہمارے لئے نقصان دہ ہے کہ گوشت کے جس حصے تک گرم پانی پہنچے گا گرم پانی اس حصے کو پکا دے گا اور گوشت کی رنگت تبدیل کر دے گا) (2) مرغی کی کھال کھانا جائز ہے یا نہیں؟ مرغی کے پَر اُتارنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس کی کھال باقی رہے کہ تکہ میں اس کی کھال ذائقہ دار اور لذیذ ہوتی ہے۔
قواعد موسیقی پر قرآن پاک کی تلاوت سیکھنا
سوال: قرآن کریم کی تلاوت اچھے انداز میں سیکھنے کے لئے فن سرو قواعد موسیقی کا سہارا لیا جانے لگا ہے ، اس بارے میں کیا حکم شرع ہے، کیا قرآن کی تلاوت اوزان موسیقی پر کر سکتے ہیں ؟ اور ایسی تلاوت سن کر داد دینا کیسا؟ نیز ہم جیسے بھی خوش الحانی سے تلاوت کریں وہ کسی نا کسی سر ووزن سے تو ضرور ٹکرائے گی اس کاکیا حکم ہے ؟نیز قرآن کو اپنی آواز سے زینت دینے کا حکم ہے وہ کیسے ہوگا اس کی کسی حد تک اجازت ہوگی ؟
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم پلاٹ مکان وغیرہ فروخت کر دیتے ہیں اور رجسٹری بعد میں کرانے کا وعدہ کرتے ہیں پھر جب رجسٹری کرانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو ہم مٹھائی کے نام پر خریدار سے کچھ نہ کچھ رقم وصول کرتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ ہمارے لئے مٹھائی کے نام پر یہ رقم وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ اگر کوئی رقم نہیں دیتا تو پھر رجسٹری میں ٹال مٹول کرتے ہیں اور مٹھائی کی رقم وصول ہونے کی صورت میں ہی رجسٹری کرا کے دیتے ہیں۔