
ایک ساتھ دو الگ الگ برسیوں کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد کی پہلی برسی اور میری ساس کی دوسری برسی ایک ہی مہینے میں آرہی ہیں۔ تو کیا میں ایک ہی وقت، ایک ہی جگہ پر دونوں کی فاتحہ خوانی اور برسی کا انعقاد کر سکتا ہوں؟ سائل:محمد رفیق راجہ (نشتر روڈ،باب المدینہ کراچی)
بیوہ کی عِدّت اورغیر شرعی وصیت پر عمل کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بڑی بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے انہوں نے اپنی زندگی ہی میں میری بہن کو یہ وصیت کی تھی کہ فقط چالیسویں تک عِدَّت کرنا، اب میری بہن اور گھر کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ چالیسویں تک ہی عدت ہوگی کیونکہ شوہر نے اس کی وصیت کر دی تھی مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا شوہر کی اس وصیت پر عمل کیا جائے گا یا نہیں؟ اور جس عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے اس کی عدت کتنی ہوتی ہے؟نوٹ:عورت حمل سے نہیں ہے۔ سائل:محمد ہاشم(پاپوش نگر،باب المدینہ کراچی)
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سوال: رمضان المبارک موسم گرما میں آرہا ہے، کیا سالانہ امتحانات کی وجہ سے طلبا کا رمضان کے فرض روزے قضا کرنا ، جائز ہے؟ نیز جو والدین بچوں کے اس فعل سے راضی ہوں یا خود روزے چھڑوائیں ، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
مہر کی ادائیگی میں روپے کی قدر کا اعتبار
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری شادی کم و بیش 36سال قبل ہوئی تھی اور 11000حق مہر طے ہوا تھا ابھی تک میں نے مہر ادا نہیں کیا تھا اب جب میں نے مہر ادا کرنا چاہا تو میری زوجہ کا کہنا ہے کہ 11000تو اس وقت طے ہوا تھا مگر اب تو روپے کی ویلیو (Value) بڑھ گئی ہے لہٰذا اب میں بطورِ مہر آپ سے1,50,000ایک لاکھ پچاس ہزار لوں گی۔ اب مجھے معلوم کرنا ہے کہ کیا مہر میں اس طرح روپے کی ویلیو (Value) کا اعتبار ہوگا یا نہیں اور مجھے کتنا مہر ادا کرنا ہوگا؟ سائل:سید عبد المختار (پی،آئی،بی کالونی،باب المدینہ کراچی)
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماً کھڑے ہو سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مدرسے میں بچے تلاوتِ قرآن کر رہے ہوتے ہیں ۔ اس دوران اگر کوئی استاد آجائے تو کیا شرعی طور پر طلباء ان کی تعظیم کے لئے تلاوت موقوف کر کے کھڑے ہو سکتے ہیں ؟ سائل:محمد وقاص عطاری(سنگ پورہ، لاہور)
طلاق یافتہ ،اوربیوہ عورت کی عدت کتنی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)طلاق یافتہ عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟ (2)جس کا شوہر فوت ہو جائےاس کی عدت کتنی ہے ؟ سائل:صغیر عطاری (صدر،کراچی)
والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک بیٹاجوکہ مجھے تکلیف دیتا اور میری بے عزتی کرتا ہے ۔ اب وہ میری زندگی میں ہی میری جائداد میں اپنے وراثت کے حصہ کا مطالبہ کر رہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اسے مطالبہ کا حق ہے یا نہیں؟ سائل :محمد سلیم انصاری (قائد آباد ، لیاقت کالونی ، حیدرآباد )
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کی رمضان میں آنکھ لیٹ کھلی وہ یہ سمجھتے ہوئے کہ ابھی سحری کا ٹائم باقی ہے کھانا کھاتا رہا بعد میں پتہ چلا کہ سحری کا ٹائم تو ختم ہوچکا تھا پھر بھی اس شخص نے روزہ رکھ لیا تو اس شخص کا روزہ ہوا یا نہیں؟ اگر ایسا ہوچکا ہو تو اب کیا حکم ہے؟ کیا گناہ وکفّارہ ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ سائل:قاری ساجد عطاری(نارووال )
وضو اور غسل میں داڑھی دھونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ وضو اور غسل کے دوران داڑھی دھونے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رَمَضان المُبارَک کے بعد شوّال کے جو چھ روزے رکھے جاتے ہیں کیا ان کو عید کے بعد لگاتار رکھنا ضروری ہے یا الگ الگ بھی رکھے جا سکتے ہیں؟ (سائل: تنویر اقبال، راولپنڈی)