
پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond )کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومُفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ حال ہی میں پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond ) کے نام سے ایک نیا بانڈ جاری کیا گیا ہے جس میں ششماہی بنیاد پر نفع بھی ملے گا اور ہر تین مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی حاملانِ بانڈ (جن کے پاس پرائز بانڈ ہو ان) میں سے کچھ افراد کو مختلف انعامی رقم بھی دی جائے گی جس طرح کہ عام پرائز بانڈ میں دی جاتی ہے۔ البتہ پریمئیم پرائز بانڈ سے متعلق آفیشل ویب سائٹ:savings.gov.pk پر اس بانڈ سے متعلق جو اشتہار آویزاں ہے اس میں مزید کچھ باتوں کی صراحت ہے۔ (1)Issued in the name of investor with direct crediting facility of Prize money and Profit into Investor's Bank Account. ترجمہ:یہ بانڈ انویسٹر کے نام پر جاری ہوگا اور نفع اور انعام ڈائریکٹ (Direct) اس کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالا جائے گا۔ (2)No Risk of Loss/Theft/Burnt. ترجمہ:اس بانڈ کے گم ہونے، چوری ہونے یا جل جانے پر بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یعنی انویسٹر کو نقصان نہ ہوگا بلکہ وہ اس کا متبادل حاصل کرسکے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ اس بانڈ کا خریدنا، بیچنا کیسا ہے؟ اور اس پر حاصل ہونے والاششماہی نفع (Six Monthly Profit) اور ہر 3مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی جو انعامات نکلیں گے ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا وہ جائز وحلال ہیں؟
احرام پر نام اور ٹوپی پر مقدس کلمات لکھوانا
سوال: (1) آج کل بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ احرام کی چادروں پر دھاگے کے ذریعے نام لکھوالیتے ہیں،کیا اس طرح کڑھائی کرواکر اپنا نام لکھوانا،جائز ہے؟اگر کسی نے حج یا عمرہ میں ایسا احرام پہنا تو کیا اس پر کفارہ لازم ہوگا؟ (2)بعض ٹوپیاں ایسی دیکھی گئی ہیں جن پر مقدس کلمات لکھے ہوتے ہیں جیسے ماشاء اللہ، یہ لکھوانا اور ان کو پہننا کیسا؟
نیشنلٹی کے حصول کے لیے پیپر میرج کرنا یا خود کو یہودی یا کرسچین لکھوانا
سوال: بعض لوگ باہر کے ملک کی نیشنلٹی لینے کے لئے اسی ملک کی کسی خاتون سے پیپر میرج کرتے ہیں یعنی حقیقت میں نکاح نہیں ہوتا بس کاغذات بنوا لئے جاتے ہیں یاکاغذات میں اپنے آپ کو یہودی یا کرسچین ظاہر کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟
سودی قرض وصول کرنے کی Job کرنا
سوال: کیا مَیں فائنانس میں کام کرسکتا ہوں جبکہ وہاں پر لون پر گاڑیاں دی جاتی ہیں، جس کا طریقہ یہ ہے کہ کمپنی جس کو لون دیتی ہے واپسی پر اس سے کچھ اضافی رقم بھی وصول کرتی ہے اور میرا کام ان قرضوں کی قسطیں وصول کرنا ہوتا ہے ،سوال یہ ہے کہ میرا ایسی جاب کرنا کیسا؟
پوسٹرز پر قرآنی آیات مختلف ڈیزائن میں لکھنا کیسا؟
سوال: کمپیوٹر پر محافل وغیرہ کے لئے مختلف پوسٹر بنائے جاتے ہیں ، کیا ان میں قرآنی آیات کو مختلف ڈیزائن میں لکھ سکتے ہیں؟
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
جواب: پر قادر نہیں،اگر وہ کسی دوسری زبان میں تکبیر تحریمہ کہے یا قراءت کرے،تو اُس کی نماز بلاکراہت درست ہوجائے گی۔ تکبیرِ تحریمہ درست ہونے کی وجہ یہ ہے ک...
جھوٹے کاغذات بنانے کی نوکری کرنا کیسا ؟
سوال: زید ایک ایسے شخص کے پاس نوکری کرتا ہے جو لوگوں کو بیرونِ ملک بھیجتا ہے ، زید کے ذمے یہ کام ہے کہ وہ کمپیوٹر کی مدد سے باہر جانے والے افراد کے ڈاکومنٹس تیار کرتا ہےاور ان تمام افراد کے ڈاکومنٹس میں جائیداد اور کاروبار ظاہر کیا جاتا ہے ، حالانکہ درحقیقت ان لوگوں کے پاس وہ پراپرٹی ، کاروبار اور اتنا اثاثہ نہیں ہوتا یعنی زید کی نوکری جعلی ڈاکومنٹس تیار کرنے پر ہے۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ کیا زید کے لیے یہ نوکری کرنا جائز ہے ؟
تعویذ کے بدلے پیسے لینا کیسا ؟
جواب: پر مشتمل نہ ہو ۔بہار شریعت میں ہے"بہت سے لوگ تعویذ کامعاوضہ لیتے ہیں یہ جائز ہے اس کو اجارہ کی حدمیں داخل نہیں کیا جاسکتا بلکہ بیع میں شمار کرناچاہيے ...
جواب: پر برقرار رکھا اور انہیں اس سے منع نہیں فرمایا اور جب کوئی عمل حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سامنے کیا جائے اور آپ اس سے منع نہ فرمائیں تو اس سے ...
حالت احرام میں کمر پر بیلٹ باندھنا اور گھٹنے پر (Knee Grip) پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں کمر میں درد کی وجہ سے بیلٹ باندھنا اور گھٹنے میں درد کی وجہ سےگرِپ(Knee Grip) پہننےکا کیا حکم ہے،کیا اس صورت میں کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا یا نہیں؟ نیز اگر کوئی احرام کی حالت میں درد کی وجہ سے کمر پربیلٹ اور گھٹنوں میں گرپ دونوں ہی چیزیں پہنے، تو اس پر کتنے کفارے لازم ہوں گے؟