سرچ کریں

Displaying 4131 to 4140 out of 6853 results

4131

جہری نماز میں سورہ فاتحہ کی کچھ آیات آہستہ پڑھ کر پھر بلند آواز سے پڑھنے سے نماز کا حکم ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر فجر کی نمازمیں امام صاحب نے بھول کر سورہ فاتحہ کی ایک آیت آہستہ پڑھ لی پھریادآنے پر اس آیت کوجہرسے دوبارہ پڑھاتوکیا سجدہ سہولازم ہوگا؟اسی طرح اگرسورہ فاتحہ کی دویاتین آیات آہستہ پڑھنے کے بعددوبارہ سے جہر کے ساتھ پڑھ لیں تو سجدہ سہو کرناہوگایانہیں ؟

4131
4132

کسٹمر آرڈر دے کر واپس نہ آئے تو کیا کریں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسٹمر فرنیچر پسند کرکے آرڈر دے دیتا ہے لیکن کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ وہ آرڈر دینے کے بعد واپس ہی نہیں آتا۔ اس کا سامان ہم تیار کردیتے ہیں اور گوداموں میں ہمارے پاس رکھا ہوتا ہےجو گودام میں جگہ بھی گھیرتا ہے اور اس پر ہمارا کرایہ بھی لگتا ہے ، کیا ہم یہ فرنیچر کسی اور کو بیچ سکتے ہیں؟ واضح رہے کہ جو بیعانہ وہ دے کر جاتا ہے اس سے زیادہ ہم اس پررقم خرچ کر چکے ہوتے ہیں؟

4132
4133

ٹیٹو کے ہوتے وضو کرنے کا حکم اور بعد توبہ اسے مٹانے کا حکم

سوال: اگر کسی نے اپنے ہاتھ پر نام کا ٹیٹو بنوایا پھر اس کو احساس ہوا کہ یہ غلط ہے اور اس نے توبہ بھی کر لی تو کیا اس کو صاف کروانا ضروری ہے اور اگر صاف نہیں کرواتا تو وضو ہو جائے گا؟

4133
4134

شوہر کی اجازت کے بغیر مہر میں اضافہ کر دیا تو کیا وہ دینا لازم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے نکاح میں باہم رضا مندی سے5ہزار حق مہر طے ہوا تھا اور اسی مہر پر ایجاب و قبول ہوا ، پھر بعد میں زید کی اجازت کے بغیر بلکہ اس کے علم میں لائے بغیر ہی لڑکی والوں نے مولوی صاحب سے فارم میں حق مہر 150000 لکھوا لیا ، زید کو بعد میں جب علم ہوا، تو اس نے یہ اضافی رقم دینے سے انکار کر دیا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ نکاح کے بعد حق مہر میں جو اضافہ کیا گیا ہے ، کیا یہ بھی زید پر دینا لازم ہوگا جبکہ وہ اس پرراضی نہیں اور علم ہونے پر اس نے دینے سے انکار بھی کر دیا تھا ؟ نوٹ:لڑکی والے اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ وقت عقد مہر میں5000ہی تھا ،زید کی مرضی و اجازت کے بغیر یہ بعد میں ہم نے اضافہ کروایا تھا۔

4134
4136

قعدہ اولی میں بیٹھنا بھول جائے تو اس کی تین صورتیں ہیں

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ اگر کوئی قعدہ اولیٰ میں بیٹھنا بھول جائے اورکھڑا ہوجائے تو اب کیا کرنا ہوگا ؟

4136
4137

بوقت ذبح گائے کے پیٹ سے نکلنے والے بچے کو ذبح کرنا

سوال: بوقت ذبح گائے کے پیٹ سے زندہ بچہ نکلا تو لوگ کہتے ہیں کہ اس کا گوشت کھانا حرام ہے، بعض کہتے ہیں کہ جب تک گھاس نہ کھا لے اس وقت تک ذبح نہیں کر سکتے ، اس بارے میں کچھ رہنمائی فرما دیں؟

4137
4138

اس شرط پر موبائل بیچنا کہ ایک ہفتے بعد واپس خرید لوں گا ، کیسا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ میں موبائل کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہوں۔ بعض اوقات کوئی کسٹمر آتا ہے اور مجبوری کی وجہ سے موبائل بیچتا ہے، لیکن وہ بیچنا نہیں چاہتا۔اس لیے وہ میرے ساتھ اس طرح کا معاہدہ کرتا ہے کہ آپ موبائل مجھ سے خرید کر ایک ہفتے کےلیے اپنے پاس رکھ لو۔ اگر میں ایک ہفتے تک واپس آگیا، تو کچھ اضافی رقم دے کر آپ سے موبائل واپس لے لوں گااور یہ اضافی رقم طے ہو جاتی ہے کہ دو ہزار یا تین ہزار اضافی رقم ہوگی اور اگر نہ آیا تو آپ کی مرضی، چاہے آپ موبائل بیچیں، یا خود استعمال کریں۔ اس کے بعد دونوں فریق اس معاہدے کے پابند ہوتے ہیں، اگر بالفرض مجھے کوئی دوسرا کسٹمر آ کر دس ہزار منافع کی بھی آفر کرتا ہے، تو میں وہ قبول نہیں کر سکتا ، بلکہ موبائل کےمالک کو ہی موبائل واپس کرنےکا پابند ہوتا ہوں اور اس سے نفع بھی وہی لوں گا جو ہمارا آپس میں طے ہو چکا ہو۔ مثال کے طور پر میں نے اس سے موبائل پچیس ہزار کا لیا ہو تو ہفتے بعد اس کو اٹھائیس ہزار کا بیچ دوں گا۔میرا سوال یہ ہے کہ اس طرح کی خرید وفروخت کرنا شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں؟

4138
4139

جائے نماز پر خانہ کعبہ کی تصویر ہو اس پر نماز پڑھنا کیسا؟

جواب: کر گھروں میں آویزاں کرتے،اُن کی تعظیم و توقیر بجا لاتے ہیں اور اگر کہیں نیچے زمین پر رکھی ہوئی اِن کی شبیہ (تصویر)نظر آ جائے تو بڑے اَدَب کے ساتھ چ...

4139
4140

مسافر قصر کرنے کے بجائے پوری نماز پڑھے تو نماز کا حکم؟

سوال: مسافر بھول کر ظہر کی قصر کی بجائے پوری نماز پڑھ لے اور عصر کے وقت یاد آئے ، تو کیا حکم ہو گا؟

4140