
پچھلے مقام میں دوا داخل کرنے سے وضو کا حکم
سوال: شرمگاہ میں پیچھے کے مقام میں دوا داخل کرنےسے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ بواسیر وغیرہ میں استعمال کی جانے والی دوائیں کیا وضو کے بعد لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یانہیں؟
تراویح کی رکعتوں کے درمیان میں وقفہ کر نا
سوال: کیا تراویح کی بیس رکعتیں مسلسل ہی پڑھنا ہوں گی، یا درمیان میں کچھ دیر کے وقفے کے بعد بھی بقیہ رکعتیں پڑھ سکتے ہیں؟
جس برتن میں کتے کا تھوک گر جائے، اسے دوسرے برتنوں کے ساتھ ملا کر دھونا
سوال: اگر کسی برتن میں کتے کا لعاب(تھوک) گر گیا، تو کیا اس کو دوسرے برتنوں کے ساتھ ڈش واشر میں ڈال کر دھو سکتے ہیں؟
اونچی جگہ نماز پڑھنے والے کے سامنے سے گزر نا
سوال: اگر نماز پڑھنے والا شخص اونچائی پر ہو تو کیا اس کے سامنے سے گزر سکتے ہیں؟ اور کتنی اونچائی ہونا ضروری ہے ؟
کام کے سلسلہ میں بغیر احرام مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا حکم
سوال: ایک شخص کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں کام کے سلسلے میں جا نا ہے اور کام سے فراغت کےبعد عمرہ کرنے کا ارادہ بھی ہے۔ اب اس کے پاس دو راستے ہیں ۔ یا تو وہ جدہ کی فلائٹ لےپھر وہاں سے مکہ مکرمہ جائے اس صورت میں دورانِ فلائٹ میقات سے گزرے گا یا پھر وہ مدینہ شریف یا کسی اور شہر کی فلائٹ لے کر وہاں جائے اور پھر بس کے ذریعےمکہ جاتے ہوئے میقات سے گزرے گا۔ان دونوں صورتوں میں اگر جاتے ہی عمرہ نہ کرنے کا ارادہ ہو، تو کیا وہ یہ کر سکتا ہے کہ احرام کے بغیر کام کے سلسلے میں مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوجائے،پھر جب کام سے فرصت ملے ،تو میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کر لے یا اس کو پہلے عمرہ کرنا لازم ہوگا؟
مکی(مکہ میں رہنے والے) کا عرفات سے عمرے کا احرام باندھنا
سوال: مکہ مکرمہ میں رہنے والے عرفات میں عمرے کا احرام باندھ کر عمرہ کے لئے جاتے ہیں تو کیا ان کا عمرہ ہو جاتا ہے؟
احرام کی حالت میں انڈرویئر پہننا
سوال: اگر پیشاب کے بعد قطرے آتے ہوں تو کیا احرام کے ساتھ انڈر وئیر پہن سکتے ہیں؟
سونا، چاندی اور پرائز بانڈ ہوں، ساتھ میں قرض بھی ہو تو زکوۃ کا حکم
سوال: میں سیلری پرسن ہوں، میرے پاس 6.3تولہ سونا،10تولہ چاندی،50ہزار مالیت کے پرائز بانڈ ہیں، ان کے علاوہ اور کوئی چیز موجود نہیں، مجھ پر قرض بھی ہے، کرائے کے مکان میں رہتا ہوں ، اس صورت حال کے مطابق مجھ پر زکوٰۃ لازم ہو گی یا نہیں؟