قرض کی صورت میں پرائز بانڈز اور سونا چاندی پر زکوۃ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سونا، چاندی اور پرائز بانڈ ہوں، ساتھ میں قرض بھی ہو تو زکوۃ کا حکم
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
میں سیلری پرسن ہوں، میرے پاس 6.3 تولہ سونا، 10 تولہ چاندی، 50 ہزار مالیت کے پرائز بانڈ ہیں، ان کے علاوہ اور کوئی چیز موجود نہیں، مجھ پر قرض بھی ہے، کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، اس صورت حال کے مطابق مجھ پر زکوٰۃ لازم ہو گی یا نہیں؟
جواب
پوچھی گئی صورت میں آپ کے اوپر جو قرض ہے، وہ قرض مائنس کرنے کے بعد آپ کے پاس 52.5 تولہ چاندی کی مالیت کے برابر مالِ زکوۃ بچتا ہے، تو قرض مائنس کر کے باقی مالِ زکوۃ پر زکوۃ ادا کرنا لازم ہوگا، کرائے کا مکان ہونا اور سیلری پرسن ہونا زکوۃ لازم ہونے سے مانع (رکاوٹ) نہیں ہے۔
اگر آپ کے پاس کیش نہ ہو، تو مالِ زکوٰۃ میں سے کچھ بیچ کر زکوۃ ادا کر یں، اس وجہ سے سال گزرنے کے بعد تاخیر کرنا بھی جائز نہیں ہے۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1506
تاریخ اجراء: 25 شعبان المعظم 1445 ھ/07 مارچ 2024 ء