سرچ کریں

Displaying 4271 to 4280 out of 6840 results

4271

پچھلے سال کی قربانی نہ کی ہو ، تو کیا وہ اس سال ہوسکتی ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کی سابقہ چار سال کی قربانیاں باقی ہیں ۔ وہ صاحب نصاب تھے ، مگر ان سالوں میں قربانی نہیں کی ۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ اس سال گائے وغیرہ لے کر سابقہ چار سال کا حصہ بھی شامل کرلیا جائے اور اس سال کی بھی قربانی ادا کردیں ، تو کیا ایسا کرنے سے وہ بری الذمہ ہوجائیں گے یا کچھ اور طریقہ ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔

4271
4272

خریداری کا وکیل اپنے لئے مال خریدے تو نئے قبضے کی صورت کیا ہوگی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر کو اس بات کا وکیل کیا کہ وہ اس کے لئے مطلوبہ مقدار میں دھاگا خرید ے ، بکر نے مقررہ مقدار میں دھاگہ خریدلیاابھی وہ دھاگا بکر کے قبضہ میں ہی ہے ، اگر بکر خریدا ہوا دھاگا زید سے خود اپنے لئے خریدنا چاہے تو کیایہ جائز ہے؟ اور اس خریداری کیلئے اسے جدید قبضے کی ضرورت ہوگی یا نہیں؟واضح رہے کہ زید بیرونِ ملک رہتا ہے اور بکر اس سے فون ہی پر معاملات طے کرتا ہے ۔

4272
4274

ایک سے زائد مرتبہ نمازجنازہ پڑھنا

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا ،اس کی نمازجنازہ ایک مرتبہ شہر میں اد اکی گئی اور دوسری مرتبہ جب میت گاؤں لے کر گئے وہاں اد اکی گئی۔ پہلی مرتبہ میں ایک بیٹا شریک ہوا اور دوسری مرتبہ میں دوسرا بیٹا شریک ہوا ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ولی ِ میت نے ایک بار نماز جنازہ ادا کرلی ہو تو دوسری بار دوسرا ولی یا کوئی اور شخص نمازجنازہ پڑھ سکتاہے یا نہیں شرعی اعتبار سے رہنمائی فرمائیں ؟

4274
4275

قضا روزے کس طرح رکھے جائیں؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اس وقت والد صاحب کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے لیکن فی الحال روزہ رکھنے کی صلاحیت ہے اور روزہ رکھ بھی رہے ہیں۔ ہمارے والد صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جان بوجھ کر بہت سے روزے قضا کر دئیے ہیں ، اب معلوم یہ کرنا چاہ رہے ہیں کہ ان قضا روزوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہے؟ قضا روزے ہی رکھنا ضروری ہیں یا ان کی جگہ فدیہ بھی دے سکتے ہیں؟ اگر فدیہ دینے کی اجازت ہے تو ایک روزے کا کتنا فدیہ ہے؟ سائل : بلال (کراچی)

4275
4276

جان بوجھ کر رکوع و سجود میں تسبیح نہ پڑھنے کا حکم؟

سوال: اگر کوئی جان بوجھ کر رکوع وسجودمیں تسبیح نہ پڑھے تو کیانمازہوگی یا نہیں ؟

4276
4277

پالتو جانور میں قربانی کی نیت کرنے کے بعد اسے تبدیل کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ میں نے بکری کے دو بچے خریدے تھے ،خریدتے وقت صرف پالنے کی نیت تھی قربانی کی نیت نہ تھی، البتہ کچھ دنوں بعدمیں نے یہ نیت کرلی تھی کہ میں ان دونوں بکری کے بچوں کی قربانی کروں گا،لیکن معاملہ یہ ہوا کہ ایک بیمار ہوکر مرگیا اور ایک ابھی بیمار ہے ،میں یہ چاہتا ہوں کہ اسے راہِ خدا میں صدقہ کردوں اور قربانی کے ایام میں دوسرے جانور خرید کر قربانی کروں ،کیا میں اس جانور کو صدقہ کرسکتاہوں یا اسی جانور کی قربانی کرنا مجھ پر لازم ہے ؟میں نے ان جانوروں کی ہی قربانی کرنے کی منت نہیں مانی تھی، صرف نیت کی تھی ۔اللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سے میں غنی ہوں۔

4277
4278

سورہ فاتحہ کی ایک آیت یا کچھ حصہ بھول جانے سے نماز کا حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں سے کسی رکعت میں بھولے سے سور ۂ فاتحہ کی ایک آیت یا اس کا کچھ حصہ رہ جائےاور آخرمیں سجدہ سہو کیےبغیر یونہی نماز مکمل کر کےنماز توڑنے والا کوئی عمل بھی کر لیا ،تو اس نماز کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے ؟

4278
4279

برسین، جنتر وغیرہ گھاس پر عشر کا حکم؟

جواب: کرنا مقصود نہیں ہوتا،نہ وہ باقاعدہ طور پر کاشت کی جاتی ہیں،اس وجہ سے ان چیزوں کے متعلق فقہائے کرام نے عشر واجب نہ ہونے کا حکم بیان فرمایا،لیکن ساتھ ہی...

4279
4280

ہاف آستین والی ٹی شرٹ میں نماز کا حکم

جواب: کر نماز ہوجائے گی۔ البتہ جو شخص ایسا لبا س پہن کر معزز لوگوں میں جانا پسند نہیں کرتا اس کے لئے ایسا لباس پہن کر نماز پڑھنا ، مکروہِ تنزیہی و ناپسندیدہ...

4280