
تہجد کیلئے سونا نیز عشاء و تہجد ایک ساتھ پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص رات میں عشا ءپڑھے بغیرسو جائے ، پھر اٹھ کر عشاء و تہجد ایک ساتھ پڑھ لے، تو کیا تہجد ہو جائے گی ؟ یا تہجد کی نماز کے لیے عشاءکے بعد سونا ضروری ہے ؟ سائل:ارشاد مدنی(سولجر بازار،کراچی)
وزن کم کرنے کے لئے انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ (intermittent fasting) کرنا
سوال: کیا وزن کم کرنے کے لیے اسلام میں انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ (intermittent fasting)کرنا جائز ہے ؟ اس کا طریقہ یہ ہےکہ انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ کرنے والے لوگ یا 5 نسبت 2 (5:2) کے فارمولے پر عمل کرتے ہیں اور یا 16 نسبت 8 (16:8) کے فارمولے پر، یعنی پانچ دن معمول کے مطابق کھاتے ہیں اور پھر دو دن 500 یا 600 کیلوریز سے زیادہ خوراک نہیں کھاتے۔ جبکہ کچھ رات 8 سے دن تک 16 گھنٹے بھوکے رہتے ہیں اور پھر اس کے بعد آٹھ گھنٹے میں پانچ چھ سو کیلوریز سے زیادہ نہیں کھاتے۔
نماز میں تحریر دیکھ کر سمجھنے سے نماز کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ایک دن میں اپنےکمرے میں نمازپڑھ رہاتھا ،قیام میں دورانِ قراءت سامنے والی دیوار پرلکھی ہوئی ایک تحریر پر میری نظر پڑی،تحریر واضح نہیں تھی۔میں نے قراءت کرتے ہوئے اس تحریر کوسمجھنے کےارادےسے کچھ دیر بغور دیکھا، تو وہ سمجھ آگئی ۔ لیکن اس دورا ن میں قراءت کرتارہا ،زبان سے اس تحریر کو نہیں پڑھااورنماز مکمل کرلی۔کیا اس طرح نماز میں تحریرکو بغور دیکھ کرسمجھنے سے میری نما زفاسد ہوگئی؟
قرض دینے کی جگہ سونا ادھار بیچنا کیسا ؟
سوال: ایک شخص مجھ سے قرض لینا چاہتا ہے اور میں اپنا پرافٹ بھی رکھنا چاہتا ہوں لہذاہم نے یہ طریقہ اختیار کیا ہےکہ قرضدار کو 2لاکھ روپے قرض چاہئے تو میں بازار سے اسےدولاکھ کا سونا خرید کر ادھارمیں ایک معین مدت کے لئے 2لاکھ 30ہزار کا بیچ دوں گا ، کیا ہمارا یہ طریقہ اختیار کرنا درست ہے ؟اگر نہیں تو براہ کرم درست طریقہ بھی ارشاد فرمادیں ؟
بلا عذرِ شرعی عورتوں کی طرف سے رمی کرنا
جواب: سورج غروب ہونے تک کفارہ اور قضا دونوں واجب ہیں البتہ اس کے بعد صرف کفارہ واجب رہے گا، قضا ساقط ہو جائے گی۔ “ (27 واجبات حج اور تفصیلی احکام ، ص 106،10...
کفریہ بات نکل جانے پر توبہ کا کیا طریقہ ہوگا؟ - دار الافتاء
سوال: اگر کسی شخص سے کلمہ کفر صادر ہوجائے تو اس سے توبہ کا کیا طریقہ ہوگا ؟
تراویح پڑھانے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا ؟
سوال: زید حافظ قرآن ہے،صحت مند ہے، روزہ رکھنے پر قادر ہے،لیکن اس کا کہنا ہے کہ میں نے تراویح پڑھانی ہے اور میری کیفیت اس طرح ہے کہ میں روزہ رکھ کردن کے وقت قرآن پاک نہیں پڑھ سکتا ۔ روزہ رکھ کر بھوک پیاس کی وجہ سے منزل پڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،جس کی وجہ سے تراویح کی نماز میں ختم قرآن نہیں ہو پائے گا۔کیا مجھے اجازت ہے کہ میں رمضان کےمہینے میں روزہ نہ رکھوں اور بعد میں رکھ لوں؟ کیا تراویح پڑھانے کی خاطر مجھے روزہ نہ رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے؟
وطن کی اقسام اور ان کے احکام؟ وطن سکنٰی کا اعتبار ہوگا یا نہیں؟
سوال: زید اپنے شہر گوجرانوالہ سے اولاً مریدکے جائے گا جو کہ شرعی سفر نہیں بنتا ، مریدکے شہر میں صرف دو دن رہے گا، پھر وہاں سے آگے کراچی کے لیے روانہ ہوگا،پھر کراچی میں 15 دن سے زیادہ قیام کرے گا، پھر وہاں سے ڈائریکٹ گوجرانوالہ اپنے وطن اصلی میں آئے گا اور راستے میں مریدکے بھی آئے گا ،مگر واپسی پر اس کو مریدکے میں کوئی کام نہیں ہوگا ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ زید جیسے ہی مریدکے میں شرعی سفر کی نیت کر لے گا ،تو اسی وقت مسافر ہو جائے گا کہ مریدکے اس کا وطن اصلی نہیں یا سفر کے ارادے سے جب مریدکے شہر کی آبادی سے باہر نکلے گا، تب سے نماز قصر کرنی شروع کرے گا ؟ اورواپسی میں جب مریدکے سے گزرے گا، تو مریدکے کی آبادی میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر؟
عید والے دن نمازِ عید سے پہلے اور بعد میں نفل پڑھنا
سوال: سنا ہے کہ نماز عید سے قبل مطلقاً کسی بھی جگہ اور نماز عید کے بعد عید گاہ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے تو معلوم یہ کرنا ہے کہ اس سے مراد کون سی کراہت ہے ؟تحریمی یا تنزیہی؟اگر کسی نے نفل نماز ادا کرلی تو اس کے لئے کیاحکم ہے ؟
جواب: سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے۔ اسی میں حضرت آدم (علیہ الصلٰوۃ والسلام) پیدا کئے گئے۔ (صحیح مسلم،کتاب الجمعۃ،باب فضل یوم الجمعۃ، صفحہ331،الحدیث1976،دار ا...