سرچ کریں

Displaying 451 to 460 out of 2562 results

451

گوبرکپڑوں پرلگ گیا ہو اور اسی حالت میں نماز بھی پڑھ لی تو کیا حکم ہوگا؟

سوال: بے خبری میں عشاء کی نماز ادا کی لیکن جیکٹ پر بھینس کا گوبر لگا ہوا تھا ، یہ ارشاد فرمائیں کہ نماز ہو گئی یا دوبارہ پڑھنی ہو گی؟‎‎

451
452

نماز کا وقت کم ہو تو کیا صاحب ترتیب پچھلی قضا پڑھے گا ؟

سوال: زید صاحب ترتیب (جس پر وتر کے علاوہ چھ نمازوں کی قضا لازم نہ ہو)کی نمازِ فجر قضا ہوئی، اب ظہر کی نماز میں اتنا کم وقت رہ گیا ہے کہ زید اگر نمازِ فجرپڑھتا ہے تو اس کی ظہر کی نماز بھی قضا ہوجائے گی، اس صورت میں زید کے لیے کیا حکم ہو گا ؟

452
453

سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں

سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟

453
454

نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت کرنا

سوال: کیا نماز کی قراءت میں آیۃ الکرسی پڑھ سکتے ہیں؟

454
455

صلوٰۃ التسبیح میں تسبیحات انگلیوں پر گِننا کیسا ؟

سوال: صلوۃ التسبیح کی نماز میں انگلیوں پر تسبیحات شمارکرنا کیسا ہے؟

455
456

سجدے میں ناک کی ہڈی لگانا ضروری ہے ؟

سوال: نماز کے سجدے میں ناک کی ہڈی لگانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟بعض افراد کا کہنا ہے کہ پیشانی لگاناکافی ہے ،ناک لگاناضروری نہیں۔

456
457

صاحب ترتیب کا ساری زندگی کی نمازیں دوبارہ پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص صاحب ترتیب ہو لیکن پھر بھی اپنی زندگی بھر کی ساری نمازیں محض احتیاطی طور پر دوبارہ پڑھنا چاہتا ہو ،تو کیا شریعت مطہرہ اس کی اجازت دیتی ہے ؟میں نے ایک عالم صاحب سے سنا ہے کہ جب وہ نمازیں دُہرائے گا تو مغرب کی چار رکعتیں پڑھےگا! کیا یہ بات درست ہے ؟

457
458

کیا ایک نماز قضا کرنے پر 80 برس جہنم میں لٹکایا جائے گا؟

سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایک نماز قضا کرنے پر 80برس جہنم میں لٹکایا جائے گا۔کیا یہ حدیث درست ہے، اگر درست ہے تواس کا حوالہ بیان فرمادیجیے ؟؟سائل: افضال احمد ( via ،میل)

458
459

بس کے سفرکے دوران نمازکاوقت ہوجائے توکیاکرے؟

سوال: بس میں پانچ چھ گھنٹے کا سفر ہے،اس دوران بس کہیں رکنی بھی نہیں ہے،سمت قبلہ کا علم بھی نہیں ہے،اس حالت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟

459