
صف مکمل ہونے کے بعد اکیلا نمازی جماعت میں کیسے شامل ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے جماعت میں صف مکمل ہونے کی صورت میں پچھلی صف میں اکیلے کھڑے ہو کر نماز ادا کی، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟ ہم نے سنا ہے کہ ایسی صورت میں آگے والی صف میں سے کسی نمازی کو کھینچ لینا چاہیے، اکیلے کھڑے نہیں ہو سکتے، اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
مرد کا بے پردہ عورتوں کو ٹریننگ دینے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اسکولوں کے لیے اساتذہ کی نئی بھرتی میں جو نئے اساتذہ منتخب ہوتے ہیں ، ان کے لیے پڑھانے کی تربیتی نشستیں قائم کی جاتی ہیں ، کیا مرد استاذ کا عورتوں کو ٹریننگ دینا جائز ہے جبکہ ماحول یہ ہو کہ عورتوں کی اکثریت بے پردہ ہو یعنی سر کے بال کھلے ہوں ، اور درمیان میں پردہ کے لیے کوئی شے نہ ہو؟سائل : محمدذیشان عطّاری(شاہ عالم مارکیٹ ، لاہور)
جنازے کے ساتھ کلمہ پڑھتے ہوئے آگے چلنا چاہیے یا پیچھے ؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ ہمارے علاقے میں جنازہ لے کر چلتے ہوئے راستے میں کلمہ وغیرہ پڑھتے ہیں ۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ جنازے کے آگے آگے چلتے ہوئے کلمہ شریف پڑھنا چاہیے ، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جنازے کے آگے چلنا جائز نہیں، لہٰذا کلمہ پڑھتے وقت بھی جنازے کے پیچھے ہی چلنا چاہیے۔ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
کیا کوئی صورت ایسی ہے کہ مذی نکلنے سے غسل فرض ہوتا ہو ؟
سوال: کیا کوئی ایسی صورت ہے جس میں مذی کے خارج ہونے سے غسل فرض ہوتا ہے؟
سورہ فاتحہ کی ایک آیت یا کچھ حصہ بھول جانے سے نماز کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں سے کسی رکعت میں بھولے سے سور ۂ فاتحہ کی ایک آیت یا اس کا کچھ حصہ رہ جائےاور آخرمیں سجدہ سہو کیےبغیر یونہی نماز مکمل کر کےنماز توڑنے والا کوئی عمل بھی کر لیا ،تو اس نماز کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے ؟
کیا بیعت کرنا ضروری ہے؟ بیعت کی شرعی حیثیت
سوال: میں ایک صحیح العقیدہ سنی اسلامی بھائی ہوں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ کرام اور اہلِ بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کو ماننے والا ہوں،کیااس کے باوجودمجھ پر کسی پیر صاحب کی بیعت کرنا فرض ہے؟
سوال: منگنی کا شریعت میں کیا حکم ہے؟
سوال: قرآنی آیات کو رومن میں لکھنا حرام ہے۔اس کی وجہ اور حوالہ کیا ہے؟
حدیث آگے پہنچانے کی فضیلت اور اس کی وضاحت
سوال: ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ اللہ پاک اس شخص کو تر و تازہ رکھے جو حدیث سنے،اسے یاد رکھے اور اسے آگے پہنچائے۔پوچھنا یہ ہے کہ اس حدیث پاک کی شرح کیا ہے؟اور یہ بشارت دنیا میں حاصل ہو گی یا آخرت میں؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
والدین داڑھی رکھنے کی اجازت نہ دیں تو اولاد کے لیے کیا حکم ہے؟
سوال: زید کے والدین اسے داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں دے رہے، ایسے میں اگر زید داڑھی رکھ لیتا ہے تو اسے اپنے والدین کی ناراضی کا قوی اندیشہ ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں زید کے لیے داڑھی رکھنے کا کیا حکم ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائل: فیضان طارق