
مردے کی راکھ کے لیے استعمال ہونے والی بوتل بیچنا
سوال: ایک مخصوص بوتل میں چائنہ کے اندر مردے کو جلا کر اس میں راکھ ڈال کر وُرثا کے حوالے کر دیا جاتا ہے، اس بوتل کو صرف اسی مقصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، سوال یہ ہے کہ اس طرح کی بوتلوں کو غیر مسلم کو بیچنا کیسا ہےاور اس کا کاروبار کرنا شرعا درست ہو گا یا نہیں ؟
فجر کا وقت شروع ہونے میں ایک منٹ ہو تو نمازِ تہجد شروع کرنا کیسا؟
سوال: اگر نمازِ فجر کا وقت شروع ہونے میں ایک منٹ ہی باقی رہ گیا ہو، تو کیا اس وقت نمازِ تہجد ادا کرسکتے ہیں، جبکہ یہ یقینی طور پر معلوم ہو کہ ایک منٹ میں فقط ایک ہی رکعت ادا ہوسکے گی۔ کیا اس صورت میں وہ نمازِ تہجد ادا ہوجائے گی؟
امام صاحب نے بھولے سے سورۃ الفلق کی تیسری آیت چھوڑدی، نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورہ الفلق پڑھی۔ ابتدائی دو آیات پڑھنے کے بعد امام صاحب نے تیسری آیت " وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ(۳)" کو بھولے سے چھوڑ دیا پھر اگلی دو آیات "وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ(۴)وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)" پڑھ کر سورت مکمل کی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں نماز ہو گئی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟
فجر کی سنتیں فاسد کردیں تو ان کی قضا فرضوں کے بعد ہوسکتی ہے؟
سوال: زید نے فجر کی سنتوں کی نیت باندھی پھر دورانِ نماز ہی سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہوگیا، اب کیا زید جماعت کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے ان سنتوں کی قضا کرسکتا ہے؟
بیوی کی بیٹی سے شادی کرنے کا حکم
سوال: ایک عورت کو اس کے شوہر نےطلاق دے دی،جس سے اس کی ایک بیٹی تھی، عدت گزرنے کے بعدعورت نے کسی دوسرے شخص سے نکاح کر لیا اور اس سے دو بیٹے بھی ہوئے،اس کے بعد اس عورت کا انتقال ہوگیا ۔سوال یہ ہے کہ اس عورت کے دوسرے شوہر کا اس کی بیٹی جو کہ پہلے خاوند سے تھی اس سے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: کرسونے کے بعد جب اٹھے تہجد کاوقت ہے اوریہ وقت طلوع فجرتک ہے اوربہتروقت آدھی رات کے بعدہے ۔ اورجو شخص دو تہائی رات سونا چاہے اور ایک تہائی عبادت کر...
مسجد کی نئی تعمیر کرتے وقت پرانے ملبے کا کیا کیا جائے ؟
سوال: ایک مسجد شہید ہوئی ہے اور اس کا ملبہ وغیرہ نکل رہا ہے، اس ملبے کا کیا جائے، بیچا جائے یا غریبوں کے لیے روڈ پر لگایا جائے یا دوسری مسجد میں ٹرانسفر کیا جائے، براہ کرم راہنمائی کر دیجئے؟
سوال: غیر مسلم حکیم سے علاج کروانا کیسا ہے؟
تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھانے کا شرعی حکم ؟
سوال: نمازی اگر تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھائے، تو کیا اس صورت میں وہ نماز دوبارہ ادا کرنا ہو گی؟ یا پھر سجدہ سہو کرلینے سے بھی نماز درست ادا ہوجائے گی ؟