
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بھینس اور بھینسے کی قربانی کرنا کیسا؟
وسیلہ کی شرعی حیثیت اور بزرگوں کے وسیلے سے دعا مانگنا کیسا؟
سوال: زید کہتا ہے کہ زندوں سے توسل جائز ہے، لیکن فوت شدہ سے توسل کی اجازت نہیں اور وہ اس پر وہ روایت بطورِ دلیل پیش کرتا ہے کہ جس میں حضرت سیدناعمر رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا: اے اللہ ! ہم تیرے نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے وسیلے سے دعا کیا کرتے تھے، تو تُو بارش نازل فرماتا تھا، اب ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا(حضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں، ہم پہ بارش نازل فرما۔پھر ان پر بارش ہو جاتی۔(بخاری)سوال یہ ہے کہ(1)زید کا قول درست ہے یا نہیں؟(2) اگر درست نہیں، تو اس کی دلیل کا کیا جواب ہو گا؟
صحابہ کے ساتھ ’’رحمۃ اللہ علیہ‘‘ اوراولیاء کےساتھ ’’رضی اللہ عنہ‘‘ لکھنا یا پڑھنا کیسا ؟
سوال: کیا صحابہ کرام کےنام کے ساتھ رحمۃ اللہ علیہ اوراولیائےکرام کےنام کےساتھ رضی اللہ عنہ پڑھنا درست ہے ؟
انسانی بالوں کی خرید و فروخت کا حکم
سوال: آج کل بعض علاقوں میں گلی محلے میں بال خریدنے والے آتے ہیں۔ مردانہ اور بالخصوص ” جَڑ “ والے زنانہ بالوں کو آٹھ ہزار روپے کلو تک خریدتے ہیں۔ لوگ اُنہیں اپنی گھر کی خواتین اور مَردوں کے بال بیچتے ہیں، جو عموماً ایک پاؤ یا چھٹانک (ایک کلو کا سولہواں حصہ)بھی نہیں ہوتے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اِس طرح بالوں کو بیچنا اور اُن کا خریدنا، جائز ہے؟
فلموں،ڈراموں اور گانوں کی سی ڈیز بیچنے سے متعلق چند احکام؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ فلموں، ڈراموں اورگانوں کی سی ڈیز فروخت کرناکیساہے؟ اوردوکان پرمذکورہ سی ڈیز فروخت کرنے پراجارہ کرناکیساہے؟اوراس کام پرجوتنخواہ ملی وہ حلال ہے یاحرام؟اگرمالکِ دوکان تنخواہ کسی اورحلال مال سے دے،دوکان کی آمدنی سے نہ دے ،تووہ تنخواہ لینا شرعاکیساہے ؟
گفٹ میں ملے ہوئے پلاٹ کی زکوۃ کا حکم؟
سوال: زید نے اپنے بیٹے کو ایک پلاٹ ہبہ ( گفٹ ) کر کے قبضہ دِلا دیا ۔ زید نے وہ پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا تھا ۔ کل قیمت تیس لاکھ تھی ، جس میں سے پندرہ لاکھ دے چکا تھا ۔ بیٹے کو پلاٹ ہبہ کر کے بقیہ پندرہ لاکھ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا اور رقم بیٹا ہی ادا کرے گا ۔اب دو سوالوں کے جواب مطلوب ہیں: (1)بیٹے پر پلاٹ کی زکوٰۃ ہوگی یا نہیں؟ (2)پلاٹ کی قیمت کی بقیہ رقم کا حکم کیا ہوگا؟ کیونکہ وہ باپ پر لازم ہوئی تھی اور اب بیٹے نے ادا کرنی ہے؟ اسے زکوٰۃ سے مانع قرض کس کے حق میں شمار کریں گے؟ باپ کے یا بیٹے کے؟ نوٹ : والد نے بیٹے کو صرف تبرعاً بقیہ رقم ادا کرنے کا کہا ہے ۔
سوال: میرے پاس ایک ٹرک ہے، جسے کرائے پر دیا ہوا ہےا ور اس سے آمدنی آتی ہے، تو مجھے اس آمدنی کی زکوۃ دینی ہو گی یا پھر اس ٹرک کی مالیت پر زکوۃ فرض ہو گی؟
بچہ پیدا ہونے پر اہل محلہ میں مٹھائی تقسیم کرنے کی منت مانی ہو تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سوال: ہند ہ نے منت مانی کہ اگرمیرے ہاں بچہ پیدا ہوا تو اس کے وزن کے برابر مٹھائی رشتہ داروں اور اہلِ محلہ میں تقسیم کروں گی۔ ہندہ کے ہاں بچہ پیدا ہوکر کچھ دن بعد فوت ہوگیا، معلوم یہ کرنا ہے کہ اب ہندہ کے لیے کیا حکمِ شرعی ہوگا؟
عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے اپنی زمین پہ گندم کی فصل اُگائی تھی اور اس پہ عشر بھی ادا کر دیا تھا، عشر ادا کرنے کے بعد بقیہ گندم بیچ کر رقم محفوظ کر لی، تو سوال یہ ہے کہ اس رقم پر بھی زکوۃ فرض ہو گی یا نہیں؟ اگر فرض ہو گی، تو صاحبِ نصاب شخص اسے پہلے والے نصاب میں شامل کرے گایا پھر اس کے لیے الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ کیونکہ میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں، میری کریانہ کی دکان ہے، جس میں کم و بیش پانچ لاکھ کا مالِ تجارت ہو گا اور میری زکوۃ کا سال 25 شعبان کو پورا ہوتاہے، تو اس اعتبار سے کیا گندم والی رقم پہلے والے نصاب میں شامل کریں گے یا پھر زکوۃ فرض ہونے کے لیے اس پر الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ گندم بیچے ہوئے چھ ماہ گزرے ہیں۔
عقیقہ میں بچی کے لیے بکرا کریں یا بکری اور گوشت خرید کر عقیقہ کرنا کیسا ؟
سوال: بچی کا عقیقہ کرنے کے لئے بکری ہونی چاہیے یا بکرا؟ اور کتنے ہونے چاہییں اور ان کی عمر کتنی ہو؟ نیز کیا بکرے کا گوشت خرید کر اس پر عقیقہ ہوسکتا ہے؟