سرچ کریں

Displaying 471 to 480 out of 3925 results

471

جس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام کھانے ہوں ،اس کے آرڈر بُک کرنا کیسا؟

سوال: ہمارے کام کی نوعیت یہ ہے کہ ہم یورپ میں موجود ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پیزا برگر والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں آفر کرتے ہیں کہ آپ کے ریسٹورنٹ سے جو بھی کسٹمر آرڈر دیکر کھانا منگوانا چاہے، ان کی کالز ہم ریسیو کریں گے، کال ریسیو کر کے ان کا آرڈر وصول کرنا، پھر کسٹمر کا نام، فون نمبر، ایڈریس اور دیگر ضروری معلومات لے کر ہم آپ کو بھیج دیں گے، آپ اس کے آرڈر کے مطابق کھانا تیار کر کے وہاں سے ڈیلیور کر دیں، یوں آپ کی کالز سننے اور کسٹمر سے بات کرنے کی سر دردی ختم ہو جائے گی، بس ہماری جانب سے آپ کو مکمل تفصیل کےساتھ آرڈر وصول ہو گااور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، پھر اس کام کے بدلے ہم ان سے یومیہ یا ماہانہ اجرت مقرر کر لیتے ہیں کہ اتنے گھنٹے ہمارے افراد آپ کے ریسٹورنٹس میں آنے والی کالز سننے کے لیے تیار رہیں گے، پھر اس وقت میں کالز آئیں یا نہ آئیں، بہر حال ہر روز کی جداگانہ یا پھر ماہانہ اتنی اجرت دینی ہو گی، تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نوٹ: سائل کی مزید وضاحت کے مطابق آرڈر وصول کرنے کا طریقہ کار یہ ہو گاکہ اگر کوئی کسٹمر آرڈر کرنا چاہے، تو اپنے ملک میں وہ لوکل کال ہی کرے گا، لیکن نیٹ کے ذریعے اس کی کال ہمیں پاکستان میں موصول ہو گی، یہاں کال ریسیو کر کے اس کے آرڈر کی تفصیل لکھیں گے، مثلاً: پیزا ہے، تو کن چیزوں پر مشتمل ہونا چاہئے، وغیرہ وغیرہ، پھر دیگر ضروری معلومات لے کر کمپیوٹر میں درج کر کے پرنٹ کے آپشن پر کلک کریں گے، تو بذریعہ سافٹ وئیر یورپ میں اس ریسٹورنٹ کے متعلقہ اسٹاف کے پاس وہ آرڈر پرنٹ آؤٹ ہو جائے گا، پھر ریسٹورنٹ اسٹاف مطلوبہ چیز تیار کر کے وہیں سے کسٹمر کو ڈیلیور کر دے گا۔ نیز چونکہ ہمارا کام یورپ کے ریسٹورنٹس میں ہی ہوتا ہے اور ہم فقط وہیں کے آرڈر لیتے ہیں ، تو وہاں ریسٹورنٹس میں حرام چیزیں مثلاً:خنزیر کا گوشت اور شراب وغیرہ بھی ہوتی ہیں، تو جب ان کا آرڈر آئے گا، تو ہمیں ان کا آرڈر بھی لے کر بھیجنا پڑے گا۔

471
472

ثناء پڑھتے ہوئے خاموش رہنے سے سجدہ سہو واجب ہونے کا حکم

جواب: نماز میں بھول جائے اور ایک رکن یعنی تین سبحان اللہ کہنے کی مقدار سوچتا رہے اور اس سوچنے سے نمازکے فرض یا واجب کی ادائیگی میں تاخیر لازم آئے، تو اس صو...

472
473

نمازمیں دانتوں سے کھانے کے ذرات منہ میں آجائیں تو کیا کریں ؟

سوال: کسی کے دانتوں میں انفیکشن ہواورمسوڑھوں کی سرجری بھی ہوئی ہے،دو داڑھیں نکلوائی ہیں،اس کی وجہ سے دانتوں میں غذا کے ذرات پھنس جاتے ہے،وضوسے پہلے کافی نکال لیتے ہیں لیکن کچھ نہ کچھ رہ جاتے ہیں،ان کو نکالو،تو تکلیف ہوتی ہے اورجوگوشت دانتوں میں رہ گیا،وہ اگرنماز کے دوران نکال لیا جائے،تو نماز کاحکم بتا دیں اورآیا جو ذرات اب منہ میں زبان پر آ گئے ،توکیاانہیں باہرنکال دیاجائے یاسلام کے بعدباہرپھینکے جائیں اوروضوکے دوران جتنے نکل جائیں،اتنے نکالنے کافی ہیں یاچاہے جتنی بھی تکلیف ہو سارے ہی نکالنے ہیں؟

473
474

بچے کو والدین یا رشتہ دار کوئی چیز دیں،تو کیا وہ چیز کسی اور کو دے سکتے ہیں؟

سوال: والدین یا کوئی رشتہ دار بچے کو کوئی کھانے کی چیز ،مثلاً:چاکلیٹ ، بسکٹ وغیرہ یا کوئی اسٹیشنری میں استعمال کی چیز قلم، پینسل وغیرہ لے کر دیں اور بچہ وہ چیز آدھی کھا کر یا کچھ دیر تک استعمال کر کے چھوڑ دے اور اس کے خراب یا ضائع ہونے کا اندیشہ ہو ، تو اس کے متعلق کیا حکم ِ شرعی ہے ؟کیا والدین وہ چیزخود استعمال کر سکتے ہیں یا کسی دوسرے بچے کو دے سکتے ہیں؟سائل :محمد ندیم (فیصل آباد)

474
476

نفاس کا خون آٹھویں دن بند ہونے کی صورت میں نماز و ازدواجی تعلقات کا حکم

سوال: بچہ کی پیدائش کے بعدآٹھویں دن خون آنا بند ہوگیا، تو نماز، روزہ اور شوہر کے ازدواجی حقوق کی ادائیگی کے متعلق کیا احکامات ہوں گے؟

476
477

کیا کتے کی پیدائش شیطان کے تھوک سے ہوئی ہے؟

جواب: متعلق ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ :"حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کواحتلام ہوااوروہ مادہ مٹی سے ملاتواس سے یاجوج ماجوج پیداہوئے " اس پراعتراض ہوا...

477
478

نئی بائیک چند دن چلنے کے بعد کم قیمت میں واپس لے سکتے ہیں ؟

جواب: متعلق حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے:”قال رسول اللہ: من اقال مسلما اقاله اللہ عثرته يوم القيامة“ ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علی...

478
479

عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حاملہ مطلقہ عورت وضع حمل یعنی بچہ پیدا ہونے سے پہلے دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ اگر حاملہ طلاق والی عورت نے، حمل ہونے کی حالت ہی میں دوسری جگہ نکاح کرلیا، تواب اس نکاح سے متعلق کیا حکم ہوگا؟ کیا ایسا نکاح درست ہوجائے گا یا نہیں؟

479
480

شراب کپڑوں پر لگ جائے تو اس میں نماز پڑھنے کے متعلق تفصیل

سوال: میرا دار الافتاء کی خدمت میں یہ سوال ہے کہ اگر شراب کپڑے کے اوپر لگ جائے تو کیااس کپڑے میں نماز پڑھ سکتے ہیں اور کیا کپڑے پر شراب لگنے سے کپڑا ناپاک ہو جاتا ہے؟ پلیز رہنمائی فرما دیجئے جزاک اللہ خیراً۔

480