سرچ کریں

Displaying 4851 to 4860 out of 5812 results

4851

عورت کے پاس حج کے اخراجات ہوں مگر محرم کے اخراجات نہ ہوں تو وہ کیا کرے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ عورت کے پاس کچھ سونا ہو اور نقدی بھی ہو اور وہ اپنے حج کے اخراجات کر سکتی ہو ، لیکن کسی محرم کے اخراجات کی استطاعت نہیں رکھتی ، تو کیا اس پر حج فرض ہوگا؟

4851
4852

فجرکے فرض پڑھ لئے سنتیں نہیں پڑھیں،تو اب سنتیں کب پڑھیں گے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرفجرکی سنتیں رہ جائیں اورفرض پڑھ لئے جائیں تو کیا فجر کے فرضوں کے فورا بعد رہ جانے والی سنتیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

4852
4853

مقتدی نماز میں اس وقت شامل ہوا کہ امام رکوع میں تھا اور امام کے ساتھ رکوع کر لیا، تو وہ رکعت شمار ہوگی یا نہیں؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ جماعت میں اگرامام صاحب رکوع میں ہوں اورکوئی اس دوران آکرنمازمیں شامل ہوجائےاورامام کےساتھ ہی رکوع کرلے،توکیااسےوہ رکعت ملی یانہیں؟دلائل کےساتھ ارشادفرمائیں؟

4853
4854

شرکت پر کام کرنے کا جائز طریقہ!

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اور میرا بڑا بھائی موبائل کا کام شروع کر رہے ہیں۔ میری طرف سے چار لاکھ روپے ملائے جائیں گے اور میرے بھائی کی طرف سے چھے لاکھ۔کام ہم دونوں کریں گے اورنفع و نقصان مال کے حساب سے تقسیم کیا جائے گا۔کیا یہ شرکت درست ہے؟

4854
4855

عورت فرض نماز کس وقت میں ادا کرے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت اپنی فرض نماز کب پڑھے گی؟ نماز کے اول وقت میں یا درمیانی وقت میں یاآخری وقت میں؟

4855
4856

کیکڑے کا سوپ پینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مجھے دمہ کا مرض ہے اور اس کے علاج کے لیے ایک حکیم صاحب نے کہا ہے کہ آپ کیکڑا استعمال کریں ،اس کا سوپ پیا کریں آپ کے لیے مفید ہے، تو اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیکڑا استعمال کرنا کیسا ہے ؟

4856
4857

زندہ پیدا ہونے والے بچے کی نمازِ جنازہ کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ہمارےہاں چنددن پہلےایک بچہ پیداہوااوروہ دوسےتین گھنٹےزندہ رہا،اس کےبعد اس کاانتقال ہوگیا،تولوگوں نےاس بچےکوبغیرجنازہ پڑھےدفن کردیا۔شرعی رہنمائی فرمادیں کہ ایساکرناکیسا؟اوراب اس کاکیاکیاجائے؟

4857
4858

کیا کپڑے بدلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نماز کے لئے وضو کیا ہو اور پھر کپڑے بدل لیں تو وضو ٹوٹ جائے گا؟

4858
4859

مقتدی کا "ثنا" کے بعد "تعوذ و تسمیہ" پڑھنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مقتدی ثنا کے بعد تعوذ و تسمیہ (اعوذ باللہ اور بسم اللہ) بھی پڑھے گا یا نہیں؟ اگر پڑھ لے تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟سائل : محمد کامران(فیڈرل بی ایریا ، کراچی)

4859
4860

کیا کمیشن کا کام غلط ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کمیشن کا لفظ تو عام طور پر رشوت کے لَین دَین میں استعمال ہوتا ہے کیا اس کی حلال صورت بھی ہے؟

4860