
شرعی سفر میں کتنی دیر ٹھہرنا سفر کو منقطع کردے گا؟
سوال: مسافر بننے کے لئے تین دن کے متصل سفر کی قید لگائی جاتی ہے، جیسا کہ بہارشریعت میں ہے:"یہ بھی شرط ہے کہ تین دن کی راہ کے سفر کا متصل ارادہ ہو اگر یوں ارادہ کیا کہ مثلاً دو دن کی راہ پر پہنچ کر کچھ کام کرنا ہے، وہ کر کے پھر ایک دن کی راہ جاؤں گا، تو یہ تین دن کی راہ کا متصل ارادہ نہ ہوا،مسافر نہ ہوا۔" پوچھنا یہ ہے کہ سفر کے اتصال میں رکاوٹ بننے والے جس کام کا ذکر کیا جا رہا ہے،اس سے کتنی دیر کاٹھہرنا ،مراد ہے ؟ایک عالم صاحب سے سنا ہے کہ ایک پوری رات مراد ہے یعنی اگر پوری رات ٹھہرنے،پھر آگے سفر کا ارادہ ہے ،تو یہ سفر کو منقطع کرے گا اور اگر رات ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو،بلکہ گھنٹہ دو گھنٹہ یا چاہے چھے گھنٹہ ہی کیوں نہ رکنا ہو،یہ سفر کو منقطع نہیں کرے گا اور بندہ مسافر ہی رہے گا۔کیا یہ بات درست ہے؟
جمعہ کی جماعت نکل جانے کا خوف ہو ، تو کیا تیمم کی اجازت ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کےبارےمیں اگر جمعہ کی نمازکے دوران وضو ٹوٹ جائے اور معلوم ہوکہ وضو کرکے واپس آنے تک امام صاحب سلام پھیر دیں گے ، تو کیا اس صورت میں تیمم کرکے جماعت میں شامل ہونے کی اجازت ہے ؟
جس مسجد میں تین وقت کی جماعت ہوتی ہو، وہاں جمعہ قائم کرنا کیسا؟
سوال: جس مسجد میں فقط تین وقت کی نماز ہوتی ہو، کیا وہاں جمعہ قائم ہوسکتا ہے؟ کیوں کہ مسجد مارکیٹ میں واقع ہے، فجر اور عشاء میں مارکیٹ بند ہوتی ہے۔
مسافر کے لیے نماز جمعہ کا کیا حکم ہے ؟ (مسافر کے احکام)
سوال: ایک شخص پنجاب سے سفر کرکے کراچی آیا اورکراچی اس کے لیے وطن اصلی بھی نہیں ہے اور اس کا یہاں پہنچ کر 4 دن رکنے کاارادہ تھا، اب اس نے جمعہ کے وقت واپس جانا ہے اگر جمعہ کےوقت 2 بجے وہ چلا گیا تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟
ماہ رجب میں روزہ رکھنے کی ممانعت سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح
جواب: اعمال میں ضعیف احادیث بھی معتبر ہوتی ہیں۔ اصولِ حدیث کا یہ اصول ہے کہ اگر ضعیف حدیث متعدد طرق سے مروی ہو،تو وہ قوی ہوکر حسن لغیرہ کے درجے تک پہنچ ...
رجب میں روزہ نہ رکھنے سے متعلق حدیث پاک کی وضاحت
جواب: اعمال میں ضعیف احادیث بھی معتبر ہوتی ہیں۔ اصولِ حدیث کا یہ اصول ہے کہ اگر ضعیف حدیث متعدد طرق سے مروی ہو،تو وہ قوی ہوکر حسن لغیرہ کے درجے تک پہنچ جات...
جمعہ کی پہلی اذان کے بعد خواتین کا بیوٹی سیلون (Beauty Salon) چلانا کیسا؟
سوال: جمعہ والے دن جمعہ کی اذانِ اول کے بعد خواتین کا بیوٹی سیلون(Beauty salon) کھلا رکھ کر سروس فراہم کرنا اور کام کرتے رہنا جائز ہے؟
جمعہ کے دن غسل نہیں کیا تو جمعہ ہو جائے گا؟
سوال: جمعہ کے دن اگرغسل نہیں کیا، توکیا جمعہ کی نماز ہوجائے گی؟
ایام تشریق کے پانچ دن روزہ رکھنا منع ہے یا صرف قربانی کے تین دن؟
سوال: کیا ایام تشریق میں بھی روزہ رکھنے کی ممانعت ہے یا صرف ایام نحر میں روزہ رکھنا منع ہے؟ اگر ایام تشریق میں بھی روزہ رکھنے کی ممانعت ہے ،تو نو(9) ذوالحجہ کا روزہ کیوں رکھا جاتا ہے ،حالانکہ تکبیر تشریق تو نو(9) ذو الحجہ کی فجر سے شروع ہوجاتی ہے،اورنو ذو الحجہ کی فجر سےتیرہ ذو الحجہ کی عصر تک ان پانچ دنوں میں پڑھی جانے والی تکبیر کو تکبیر تشریق کہتے ہیں،تو اس کی کیا وجہ اور مناسبت ہے؟
کیا ایصال ثواب فائدہ دیتا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں
جواب: دنی عبادات ہوں، ان میں مطلقاً نیابت جائز نہیں ، یعنی کوئی کسی کی طرف سے نماز پڑھ کر یا روزہ رکھ کر اس کو بری الذمہ نہیں کر سکتا، بلکہ یہ عبادات خود بج...