سرچ کریں

Displaying 41 to 50 out of 680 results

41

شرعی مسافر سفرکے دوران کسی جگہ جماعت قائم دیکھ کر شامل ہوگیا تو نمازکی مختلف صورتوں کے احکام ،نیز اقتداکی شرط ”امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہو“ کا مطلب

جواب: غلطی ظاہر ہو،تو اس کے مطابق نماز کی تصحیح کر لے یعنی اگر ثابت ہوا کہ امام مقیم تھا اور اس نے چار کے بجائے دو پڑھی ہیں، تو فرض ادا نہ ہوا ، لہٰذا نماز ...

41
42

فرض کی پہلی رکعت میں قراءت نہ کرنے کا حکم

سوال: ایک شخص فجر کی دو رکعت فرض نماز ادا کررہا تھا،اس نے پہلی رکعت میں بھول کر سورہ فاتحہ اور سورت میں سے کچھ بھی قراءت نہیں کی اور رکوع میں چلا گیا،پھراُسے دوسری رکعت میں یاد آیا کہ اس نے پہلی رکعت میں کچھ بھی قراءت نہیں کی تھی ،تو اب اس نے نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرلیا،کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز ہوگئی؟

42
43

نفل کی دوسری اور تیسری رکعت میں خلافِ ترتیب قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چار رکعت نفل نماز کی دوسری رکعت میں سورۃ النصر اور تیسری رکعت میں سورۃ الکوثر پڑھ سکتے ہیں؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

43
44

پہلی دو رکعت کے بجائے آخری دو رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھی جائے،تو کیا حکم ہے؟

سوال: فرض نماز کی کوئی سی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کی قراءت کرنا واجب ہے تو کیا چاررکعت فرض میں دوسری اور تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کی قراءت کرنے سے واجب ادا ہو جائے گا ؟

44
45

تین رکعت تراویح پڑھانے کا حکم

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ تراویح کی بیس رکعت میں اگر کسی امام نے دوسری رکعت میں قعدہ نہیں کیا اور بھولنے کی وجہ سے تیسری رکعت پر سلام پھیر دیا تو کیا اس میں دو رکعت شمار کی جائیں گی یا تینوں رکعت فاسد ہو جائیں گی ؟

45
46

خلاف ترتیب قراءت کرنے پر امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ قبول کرنا کیسا؟

سوال: امام صاحب نے نماز فجرکی پہلی رکعت میں 29 ویں پارے سے سورہ قلم کی تلاوت کی اور دوسری رکعت میں اٹھائیسویں پارے سے تلاوت شروع کردی اور پوری ایک آیت پڑھ دی کہ پیچھے سے ایک مقتدی نے بلند آواز سے ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ“پڑھتے ہوئے امام کو لقمہ دیا یہ سمجھتے ہوئے کہ نماز میں الٹا قرآن نہیں پڑھ سکتے، امام صاحب نے اس کا لقمہ قبول کرلیا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟

46
47

تراویح میں آیت کا ایک لفظ چھوٹنے پر فقط اسی آیت کا اعادہ کرنا کیسا؟

سوال: حافظ صاحب نے تراویح کی پہلی رکعت میں سورۃ ابراہیم کی آیت نمبر 35 پڑھی " وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ(۳۵) " اور اس میں لفظ "وَ بَنِیَّ" بھولے سے چھوڑدیا، پھر مزید چھ آیات پڑھ کر رکوع کیا، اور اگلی ہی رکعت میں یاد آنے پر حافظ صاحب نے اپنی اس غلطی کو درست کرنے کے لیے فقط وہی آیت دوبارہ پڑھی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟ نیز غلطی درست کرنے کے لیے فقط اُسی آیت کو پڑھنے اور دیگر آیات کا اعادہ نہ کرنے کی صورت میں ختمِ قرآن پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا؟

47
48

نمازِ عید کی پہلی رکعت فوت ہو جائے تو مسبوق اپنی بقیہ رکعت میں تکبیریں کب کہے؟

سوال: اگر نمازِ عید کی پہلی رکعت فوت ہو جائے ،تو مسبوق اپنی بقیہ رکعت میں تکبیریں کہاں کہے،قراءت سے پہلے یا قراءت کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے ؟

48
49

سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوسری رکعت میں پھر وہی آیتِ سجدہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے كہ امام صاحب نے نماز تراویح پڑھاتےہوئے آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت کیااور اس کے بعدرکوع و سجود کرکے ایک رکعت مکمل کر لی، پھر دوسری رکعت میں ان سے قراءت میں غلطی ہوئی، لقمہ ملنے پر انہوں نے پیچھے سے قراءت شروع کی تو وہی آیت سجدہ دوسری رکعت میں بھی تلاوت کر دی۔ پھر اس کے بعد نہ تو سجدہ تلاوت دوبارہ کیا، اور نہ ہی آخر پر سجدہ سہو کیا۔ اب شرعی رہنمائی درکار ہے کہ وہ نماز درست ہوئی؟

49
50

پہلی اور تیسری رکعت کے بعد کچھ دیر بیٹھنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شر ع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ نماز میں پہلی اورتیسری رکعت میں جب دوسرا سجدہ کرلیا جائے،تو کچھ دیر بیٹھ کر پھر کھڑا ہونا چاہیے یا سیدھا کھڑا ہوجانا چاہیے؟ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے کون سا طریقہ ثابت ہے؟

50