
عقیقے کے جانور میں قضا قربانی کا حصہ شامل کر نا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جب کہ میرے بھائی کی تین بیٹیاں ہیں۔ان کے عقیقے کے لیے ہم ایک گائے خریدنا چاہتے ہیں اور میرا ارادہ ہے کہ میں اس میں اپنی سابقہ ایک قضا قربانی کا حصہ بھی شامل کرکے سات حصے مکمل کرلوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا عقیقے کےجانور میں قضا قربانی کا حصہ شامل کر سکتے ہیں یا نہیں؟
بھینس کی قربانی سے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی فتوی
سوال: بھینس کی قربانی کا شرعا ً کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث و کلامِ فقہاء کی روشنی میں اس کی قربانی کا جواز ثابت فرما دیں ۔
پچھلے سال کی قربانی نہ کی ہو ، تو کیا وہ اس سال ہوسکتی ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کی سابقہ چار سال کی قربانیاں باقی ہیں ۔ وہ صاحب نصاب تھے ، مگر ان سالوں میں قربانی نہیں کی ۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ اس سال گائے وغیرہ لے کر سابقہ چار سال کا حصہ بھی شامل کرلیا جائے اور اس سال کی بھی قربانی ادا کردیں ، تو کیا ایسا کرنے سے وہ بری الذمہ ہوجائیں گے یا کچھ اور طریقہ ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
نماز سے پہلے امام اپنے مسافر ہونے کا اعلان کرنا بھول گیا، نماز میں یاد آیا تو۔۔۔
سوال: امام مسافر تھا نماز کی نیت کرلی، لیکن نماز کے شروع میں مسافر ہونے کا اعلان کرنا یاد نہیں رہا ،نماز کے دوران یاد آیا تو اب کیا کرے ؟
مسافر امام اپنے مسافر ہونے کا اعلان کب کرے؟
سوال: مسافر امام اپنے مسافر ہونے کا اعلان کب کرے؟ نماز شروع کرتے وقت یا نماز مکمل کرنے کے بعد؟
قربانی سے پہلے جانور کا دودھ پینے کا کفارہ
سوال: ہندہ نے قربانی کے لیے بکری خریدی اور قربانی کرنے سے پہلے ہی اس بکری کا دودھ خود بھی پیا اور گھر والوں کو بھی پلایا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس پر صدقہ کرنا لازم ہے تو اس صدقے کا مصرف کیا ہوگا؟
بچوں کی شادی کے لئے رکھے ہوئے پلاٹ پر قربانی کا حکم
سوال: میں ہر سال قربانی کیا کرتا تھا، لیکن اس سال ذرا مجھ پر قرضہ چڑھا ہوا ہے، تو اتنی گنجائش نہیں کہ میں قربانی کا حصہ لے سکوں ،البتہ دو پلاٹ میرے پاس ہیں جو کہ میں نے اپنے بچوں کی شادی کے لیے رکھے ہیں،مگر کوئی جمع پونجی نہیں ہے،جب بچوں کی شادیاں ہوں گی ،تو ان پلاٹ کو بیچ کر شادی وغیرہ کے خرچے میں اس پلاٹ کی رقم صرف کروں گا ، اب کیا اس صورت میں مجھ پر قربانی واجب ہوگی؟
ذوالحجہ کے 10 دنوں میں بال ناخن وغیرہ کاٹنے کا حکم؟
سوال: جس پر قربانی واجب ہو، کیا اسے قربانی تک بال اور ناخن نہ کاٹنا ضروری ہیں؟ (2) ۱ ور جس پر قربانی واجب نہیں، اس کے لیے کیا حکم ہے؟سائل: محمد شفیق اطہر (واہ کینٹ)
92 کلومیٹر کا فاصلہ کہاں سے شمار ہوگا، جہاں سے چلا ہے، یا شہر سے نکل کر ؟
سوال: مسافر کا 92 کلومیٹر والا فاصلہ کہاں سے شمار ہوگا،جہاں سے چلا ہے وہاں سے یا شہر سے نکل کر؟یونہی اگر گھر سے لے کر دوسرے مقام تک 92کلو میٹر سفر بنتا ہے، جبکہ دونوں شہروں کے درمیان کا فاصلہ 92کلومیٹر نہیں تو اب مسافر بنے گا یا نہیں؟