سرچ کریں

Displaying 491 to 500 out of 6477 results

491

غسل کرنے کے بعد دوبارہ منی نکلے تو غسل کا حکم

جواب: پہلے ہی غسل کرلیاکہ جس کی وجہ سے یہ اطمینان ہوجاتاکہ منی کے رکے ہوئے قطرے نکل چکے ہیں مثلا پیشاب کرنے یا سونے یااتنےزیادہ قدم چلنے سے پہلے ہی(کہ جن ...

491
492

نصاب پر سال پورا ہونے سے کچھ ماہ پہلے چار تولہ سونا خریدا اس کی زکوۃ کا حکم

سوال: میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں اور ہر سال شعبان میں زکوۃ نکالتا ہوں، تقریباً پانچ ماہ پہلے میں نے چار تولے سونا بھی خریدا تھا، معلوم یہ کرنا ہے کہ ابھی شعبان میں جب میں زکوۃ ادا کروں گا تو کیا اس سونے کی زکوۃ بھی نکالنی ہوگی یا اس کی زکوۃ اگلے سال نکلے گی؟

492
493

کیا قیامت سے چالیس سال پہلے بچوں کی ولادت ہونا بند ہو جائے گی؟

سوال: میں نے کسی روایت میں پڑھا تھا کہ قیامت سے چالیس سال پہلے ولادت بند ہو جائے گی۔ اگر یہ بات درست ہے، تو پھر اس آیت :” یَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا “کا کیا مطلب ہوگا جس میں حمل والی کے حمل ساقط ہونے کا بیان ہے؟

493
494

مقتدی نے بھول کر امام سے پہلے سلام پھیردیا تو؟

سوال: جماعت میں شروع سے شامل مقتدی اگر بھولے سے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے ہی ایک طرف سلام پھیرے، پھر یاد آنے پر فوراً لوٹ آئے اور امام کے ساتھ سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو اس صورت میں اُس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟

494
495

ہینڈ رائٹنگ(Hand writing) والی کمپنی (company) کے ذریعے ارننگ کرنے کا حکم

سوال: آج کل ورک فرام ہوم(Work from home) کی مختلف صورتیں رائج ہیں،جن میں انسان گھر بیٹھے ارننگ (Earning)یعنی کمائی کر سکتا ہے۔اس کی ایک صورت(Hand writing)یعنی ہاتھ سے مختلف تحریریں لکھنے کی بھی ہے،جس کا مکمل طریقہ کار درج ذیل ہے: کمپنی(Company)نےمختلف(Packages)متعارف کروا رکھے ہیں،کمپنی کا ممبر (Member) بننے کے لیے ان میں سےایک پیکج (Package)لازمی طور پر (buy)یعنی خریدنا پڑتا ہے،اگرپانچ سو500والا پیکج خریدیں گے،تو اس کی بنیاد پہ روزانہ پچاس 50روپے اور اگر ہزار 1000والا خریدیں گے،تو روزانہ سو100روپے کما سکیں گے ۔یونہی پیکج جتنا مہنگا ہوگا ،اس حساب سے آمدن بھی بڑھتی چلی جائے گی اور ایک پیکج کی مدت تیس30 دن ہوتی ہے،یعنی ایک پیکج خریدنے کے بعد اس کی بنیاد پہ تیس30دن تک ارننگ کرسکتے ہیں، اس کے بعد دوبارہ کوئی پیکج خریدنا ہوگا۔بعض کمپنیاں اسے پیکج کی خریداری کا نام دیتی ہیں اور بعض رجسٹریشن فیس کا،لیکن یاد رہے کہ اس طرح پیکج کی خریداری یا رجسٹریشن فیس کے بدلے میں کسٹمر(Customer)کو کمپنی کی جانب سے کچھ بھی نہیں ملتا،بس اتنا فائدہ ہوتا ہے کہ وہ کمپنی کا(Member)بن جاتا ہےاور کمپنی سے کام لے کر اسے کرنے کا اہل ہو جاتا ہے۔ اور کام یہ ہوتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پہ بذریعہ واٹس ایپ (WhatsApp) کچھ کمپیوٹرائز (Computerize) نوٹس(Notes)سینڈ (Send)کیے جاتے ہیں،جنہیں ایک رجسٹر (Register)پر ہاتھ سے لکھنا ہوتا ہے اور ان کی تصاویر بذریعہ واٹس ایپ ہی واپس بھیجنی ہوتی ہیں،جس کی بنیاد پہ اجرت اکاؤنٹ(Account)میں آجاتی ہے ۔ پھر ارننگ کے لیے کام اور اس کی اجرت دینے کے حوالےسے مختلف کمپنیوں کا اپنا اپنا طریقہ اور اصول ہیں،مثلاً: بعض کی طرف سے یہ شرط ہوتی ہے کہ پیکج کی خریداری/رجسٹریشن کے باوجودمخصوص تعداد میں لوگوں کو کمپنی جوائن (Join)کروانے کے بعد کام ملے گا،اس سے پہلے ارننگ کی کوئی صورت نہیں،بعض کی طرف سے کام تو مل جاتا،لیکن کام کمپلیٹ(Complete) کر لینے کے باجود اجرت تب ملے گی،جب مختلف افراد کو جوائن کروالیں گے ،البتہ بعض کمپنیز کی جانب سے نئے ممبر(Members) بنانے کی شرط نہیں ہوتی،بس کام پورا کر کے اس کی اجرت لے سکتے ہیں۔اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کی کمپنیز (Companies)جوائن کر کے ارننگ کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟

495
496

غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ رفع یدین کرتے تھے، تو حنفی کیوں نہیں کرتے ؟

جواب: پہلے کے بزرگ ہیں ،سلسلہ قادریہ کے پیشوا ہیں اور امام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمۃ کے مقلِّد یعنی حنفی ہیں ۔ ایسی اور بھی بہت سی مثالیں موجود ہیں ۔ ...

496
497

قرآن کی بعض آیات نے بعض کو منسوخ کردیا، اس کی مراد کیا ہے؟

جواب: پہلے تھا ، اب وہ حکم نہیں رہا ۔ اب نیا حکم جاری ہوگیا مثلاً ابتدا میں مسلمان بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نمازیں ادا کرتے تھے ، بعد میں کعبہ شریف کی طرف...

497
498

نمازِ جنازہ سنّتِ بعدیہ سے پہلے پڑھیں یا بعد میں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کے ساتھ گراؤنڈ میں نماز جناز ہ ادا کی جاتی ہے متعدد مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ فرض نماز کی جماعت کے فورا ً بعد یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ باہر گراؤنڈ میں نماز جنازہ ہے اس میں شرکت فرمائیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ نمازِ ظہر اور مغرب کی بعد والی سنتیں ادا کرنے کے بعد نماز جنازہ پڑھی جائے یا پہلے نماز ِ جنازہ پڑھ کر پھر سنتیں ادا کی جائیں؟

498
499

کرائے پر دی ہوئی دوکانیں،مکان گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ کسی شخص کی بہت ساری جائیداد ہوتی ہے ،جس میں دوکانیں ، مکان بھی ہوتے ہیں ، جو کرائے پر دیے ہوتے ہیں ۔ وہ شخص اپنی زندگی میں ہی بچوں میں تقسیم کرتے ہوئے مکان اور دوکانیں بچوں کے نام کر دیتا ہے،جس کا کرایہ وغیرہ والد کی زندگی میں ہی بچے لینا شروع ہوجاتے ہیں ، لیکن والد نے دوکانیں مکان جن لوگوں کو کرائے پر دیے ہوتے ہیں،ان لوگوں سے خالی کروا کر بچوں کو نہیں دیتا ،صرف دوکانوں کی رجسٹری بچوں کے نام کروا کر مکمل اختیارات بچوں کو دے دیتا ہے ، یہاں تک کہ اگر وہ بچے ان کرائے داروں کو نکالنا چاہیں ، تو نکال بھی سکتے ہیں ، ان کی جگہ کسی اور کو کرائے پر دے سکتے ہیں ، لیکن بچے سوچتے ہیں کہ کسی اور کو بھی تو کرائے پر دینا ہی ہے ، ان کے پاس ہی رہنے دیتے ہیں ، تو اس طرح بچے بھی ان کو نہیں نکالتے اور جو کرایہ پہلے والد صاحب وصول کرتے تھے ، اب والد کی موجودگی میں بچے وصول کرتے رہتے ہیں ، اپنی اپنی دوکان مکان کے معاملات دیکھتے رہتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ والد نے کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو قبضہ نہ دیا ہو ، تو کیا اس طرح وہ دوکانیں ، مکان بچوں کے ہوجائیں گے یا کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو دینا ضروری ہے ؟ اگر کرائے داروں سے خالی کروا کر قبضہ نہ دیا ہو اور والد کا انتقال ہوجائے ، تو اب بعد میں وہ کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان وراثت کے طور پر تقسیم ہوں گے یا جن بچوں کو زندگی میں والد نے دے دیے تھے ، ان کے ہوگئے ؟

499
500

شرکت اور اس کے ضروری احکام

جواب: پہلے نفع (Profit) سے پوری کی جائے گی یعنی جتنا نفع پارٹنرز لے چکے ہیں وہ تناسب (Ratio)کے اعتبار سے اتنا نفع واپس کریں گے کہ سرمایہ (Capital) کی رقم پ...

500