
سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید نے پہلی بیوی کی موجودگی میں ایک اورشادی کی ،شادی سے تقریباً سات سال بعد دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا ،اب زید کا بیٹا جو پہلی بیوی سے ہے ،زید کی دوسری بیوی کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے،برائے کرم حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں کہ زید کے لئے یہ نکاح کرنا درست ہے یا نہیں؟ سائل:محمد نذیر(روات ،راولپنڈی)
مسجد میں بیت اللہ اور مسجد نبوی کی تصاویر لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں محراب کے دائیں بائیں بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی کی تصویر ٹائلوں پر تیار کروا کر لگوانا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟ فرش سے چھت تک کا بیت اللہ شریف کا ماڈل تعمیراتی کمیٹی نے مسجد کے فنڈ سے تیار کروایا، اب اس کا قد آدم سے اونچا لگوانا ممکن نہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ اسے بیچنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل: خواجہ محمد سعید (کامونکی)
مسافر کس مقام سے نماز میں قصر کرے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)جب انسان شرعی مسافت کے ارادے سے گھرسے نکلے تووہ کس مقام سےنمازمیں قصرکی ابتداء کرے گا؟ (2)جوشرعی مسافت کے ارادے سے گھرسے نکلاوہ اگرراستے میں مثلا50کلومیڑفاصلہ طے کرنے کے بعد گاڑی تبدیل کرتاہے یاجاتے جاتے 50کلومیڑفاصلہ طے کرنے کے بعدکچھ دیررک کراپناکوئی کام کرتاہے جبکہ گھرسے نکلتےوقت اس کاارادہ شرعی مسافت تک جانے کاتھاتوایسی صورت میں قصرکے احکام باقی رہیں گے یانہیں؟اوراگروہ گھرسے شرعی مسافت کے ارادے سے نہیں نکلابلکہ گھرسے نکلتے وقت اس نے یہی نیت کہ میں ابھی 50کلومیڑفاصلے پرموجودفلاں مقام تک جارہاہوں وہاں اپناکام کروں گاپھروہاں سے آگے50کلومیڑجاناہے اس صورت میں وہ نمازوں میں قصرکرے گایانہیں ؟ سائل :رمضان(حافظ آباد)
والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک بیٹاجوکہ مجھے تکلیف دیتا اور میری بے عزتی کرتا ہے ۔ اب وہ میری زندگی میں ہی میری جائداد میں اپنے وراثت کے حصہ کا مطالبہ کر رہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اسے مطالبہ کا حق ہے یا نہیں؟ سائل :محمد سلیم انصاری (قائد آباد ، لیاقت کالونی ، حیدرآباد )
کیا فرضوں کی تیسری ،چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت نہیں ملانی ہوتی اگر کسی نے بھول کر فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملا لی تو سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟ سائل :محمد تصور عطاری (ٹنڈو جام)
جائے نماز میں اعتکاف کرنے کا حکم
سوال: جائے نماز میں رمضان کے آخری عشرے کا مسنون اعتکاف کروایا جا سکتا ہے یا نہیں؟
پہلے قَعدہ میں صِرف التّحیات پڑھیں یادُرود و دُعا بھی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چار رکعت والے فرضوں کے پہلے قَعدے میں کتنا پڑھنا ہوتا ہے ؟ ” عَبْدُہٗ وَ رَسُولُہ“ تک یا دُرود و دُعا سَمیت آخر تک؟
بے وضوطواف کا اِعادہ کرنے سے دَم ساقِط ہوگا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے حالتِ حدث میں(یعنی بے وضو) طواف زیارت کر لیا تھا۔ پھر اس طواف کا اعادہ(یعنی اسے دوبارہ) بھی کر لیا لیکن اس مسئلہ کا علم مجھے بارہ ذی الحج کے بعد ہوا اور اعادہ بھی میں نے بارہ ذی الحج کے بعد کیا۔ تو پوچھنا یہ ہے کہ بارہ ذی الحج کے بعد اعادہ کرنے سے میرا دَم ساقط ہوا یا نہیں؟