
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک شوروم سے گاڑی ادھارمیں خریدتاہے اوروہی گاڑی دوسرے شخص کونقدیاادھارمیں بیچ دیتاہے۔پھردوسرا شخص وہی گاڑی اسی شوروم والے کوجس سے زیدنے خریدی تھی،بیچ دیتاہے۔جبکہ ابھی زیدنے شوروم والے کوپوری ادائیگی نہیں کی ہے۔توکیاشوروم والے کااس طرح معاملہ کرناصحیح ہے؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ تین سگی بہنیں عمرے پر گئیں،چھوٹی بہن کے ساتھ ان کے شوہر تھے جبکہ بڑی دو بہنوں کے ساتھ نہ ان کے شوہر نہ ہی کوئی اورمحرم تھا،یہ فرمائیں کہ ان کا اس طرح عمرے کے لیے سفر کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟کیا ان کو تجدیدِ ایمان و تجدیدِنکاح کی ضرورت ہے ؟بڑی دو بہنوں میں ایک پچاس سال اور دوسری پچپن سال کی ہیں ۔
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟ (2)اگر بچہ عقیقے کے وقت اس جگہ حاضر نہ ہو تو کیا عقیقہ ہوجاتا ہے، یا نہیں؟
میت کے پورے جسم کوصابن یا شیمپو سے دھوناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ غسل میت کے وقت ،میت کے پورےجسم کو صابن یا شیمپو سے نہلانا درست ہے یا نہیں ؟یا صرف سر اور داڑھی کے بالوں کے لئے ہی ان کو استعمال کیا جاتا ہے؟ سائل:محمد شہباز(بشیر چوک ،نیو کراچی)
وفات کے بعد تجہیز وتکفین میں تاخیرکرنے کا حکم !
سوال: مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ یورپ میں کسی مسلمان کی وفات کے بعدتدفین میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے مثلا غسل ِمیت میں بھی وقت صرف ہوتا ہے ، پہلے نام لکھوانا پڑتا ہے اور اس نام لکھوانے میں بھی وقت لگتا ہے پھر بارہا غسل کی باری آنے میں بھی دو دن تین دن لگ سکتے ہیں ۔ پھر یہ کہ تدفین کبھی چار دن کے بعد اور کبھی ہفتے کے بعد ہو گی، کیونکہ تدفین کرنے والے لوگوں کا اپنا ایک جدول اور شیڈول ہوتا ہے، تو یہ لاش پھر کولڈ اسٹوریج میں ڈال دیتے ہیں ۔ ایسی صورت میں مسلمانوں کےلئے حکم ِ شرعی کیا ہے؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو رہا تھا تو میں نے اس کو یہ کہہ دیا کہ مجھے قرآن پاک کی قسم میں ایک ماہ تک تمہارے گھر نہیں جاؤں گا، اب میں اس کے گھر ایک ماہ سے پہلے جانا چاہتا ہوں، اس کا کوئی شرعی حل ارشاد فرما دیں۔
موئے زیر ناف کتنےدنوں میں کاٹنے چاہئے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ موئے زیر ِ ناف کتنے دنوں بعد صاف کرنے چاہئے،اور انکی صفائی کہاں سے کہاں تک ہے، نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ دبر یعنی پاخانہ کے مقام کے ارد گرد جو بال ہوتے ہیں انکی صفائی کا کیا حکم ہے؟ سائل:محمد رمضان عطاری(ڈھیری حسن آباد ،راولپنڈی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ صفر المظفر کے آخری بدھ کو بعض لوگ چوری بدھ کہتے ہیں ،اس دن عمدہ کھانے بناتے ہیں اور بالخصوص دیسی گھی کی چوری بناتے ہیں ،اعتقاد یہ ہوتا ہے کہ اس دن نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم صحت یا ب ہوئے تھے اور صحابہ کرام نے خوشیاں منائی تھیں اور عمدہ کھانے بنائے تھے، لہٰذا ہمیں بھی ایسا کر نا چاہیے ۔یہ فرمائیں کہ اس اعتقاد کے ساتھ یہ عمل کرنا کیسا ہے سائل :مجیب الرحمٰن ( تحصیل و ضلع میانوالی)
کیا پرندوں کی خریدوفروخت کرنا اور گھر میں رکھنا جائز ہے؟
سوال: آج کل بازار سے مختلف قسم کے پرندے مثلاً رنگ برنگے طوطے ،چڑیاں اوراس طرح کے دیگر جانورملتے ہیں ،جن کو خرید کر لوگ گھروں میں پالتے ہیں ،ایسے پرندوں کی خریدو فروخت اور انہیں گھروں میں رکھنے کا کیا حکم ہے،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟ سائل:محمد شاکر(راجہ بازار،راولپنڈی)
اذان مغرب کے 12 منٹ بعد جماعت قائم کرنا کیسا؟
جواب: بیٹھا گیا تو بھی جائز ہے مگر خلاف افضل ہے اور اگر دو رکعت کی مقدار یا اس سے زائد تاخیر کی تو بالاتفاق مکروہ تنزیہی ہےاور اگر بلا عذر شرعی اتنی تاخیر...