نماز میں آیت یا سورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟
سوال: نماز میں آیت یاسورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟ایک دو رکعت والی نماز میں جو دو سورتیں پڑھی گئیں، تو کیا اگلی دو رکعتوں والی نماز میں ان سورتوں کے علاوہ کوئی اورسورتیں پڑھنی ہوں گی؟ اگر وہی سورتیں پڑھ لیں، تو کیا یہ تکرار کہلائے گی؟کیا ایک ہی سورت کو ہر رکعت میں نہیں پڑھ سکتے ؟
الیکٹریشن کا کم پیسوں میں چیز خرید کر زیادہ بل بنوانا
سوال: الیکٹریشن کسی کے گھر جب کام کرنے جاتا ہے تو کسٹمر اسے بجلی کا سامان لانے کیلئے رقم دیتا ہے ، وہ الیکٹریشن اپنے جاننے والے الیکٹرک اسٹور سے سامان لے کر آتا ہے ، جس سے الیکٹریشن کو سامان سستا ملتا ہے،مثلاً:کوئی چیز اگر 120 کی عام گاہک کو ملتی ہے، تو اس الیکٹریشن کو 90 کی ملتی ہے ، اور کسٹمر کو دکھانے کیلئے بل پہ رقم 120 ہی لکھی جاتی ہے۔اگر کسٹمر اسی الیکٹرک اسٹور پر یہ چیز لینےجاتا، تو اسے 120 ہی کی ملنی تھی ، تو سوال یہ ہے کہ جو الیکٹریشن کو ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے اور بل پر پوری رقم لکھی جاتی ہے، تو کیا الیکٹریشن کا اوپر والے 30 روپے (یا جو بھی پرافٹ ہے) وہ لینا جائز ہے یا نہیں؟
ظہرکی جماعت کھڑی ہونے کے بعد سنتیں پڑھنا
جواب: کرنا مکروہ تحریمی ہے ،اس صورت میں یہ سنتیں جماعت کے بعدپڑ ھنی ہوں گی اور افضل یہ ہے کہ فرضوں کے بعدکی دوسنتیں پڑھ کر پھر سنت قبلیہ کی چار رکعت...
انٹرنیٹ سے دیکھ کر نام رکھنا کیسا ہے ؟
سوال: اگر کوشش کے باوجود لغت میں کسی نام کا معنی نہ ملےاور انٹرنیٹ پر اس نام کا معنی مل جائے اور وہ اچھا معنی ہو، تو کیا انٹرنیٹ پر اعتماد کرتے ہوئے وہ نام رکھ سکتے ہیں؟
خواب میں ملنے والی خلافت کا حکم
سوال: وصال کے بعد کوئی پیر کسی کو خواب میں اپنی خلافت دے ، تو اس خلافت کا کیا حکم ہوگا ، ایک شخص ہے جو اس کا دعوی کر رہا ہے ، اور لوگوں کے سامنے خود کو پیر صاحب جوکہ صاحب مزار ہیں ان کا جانشین و خلیفہ ظاہر کر رہا ہے ، جبکہ سب کو معلوم ہے کہ زندگی میں کبھی صاحب مزار بزرگ نے اس شخص کو اپنا جانشین نہیں بنایا ۔کیا اس طرح خواب کی بنیاد پر کسی کو پیر صاحب کا جانشین قرار دیا جاسکتا ہے ۔ اس بارے میں شریعت مطہرہ کیا حکم دیتی ہے ۔؟ رہنمائی فرمادیں۔
فرض غسل میں کلی اور ناک میں پانی چڑھانے کے بعد وضو ٹوٹ جائے تو
سوال: فرض غسل کے دوران کلی اور غرارے اور ناک میں نرم ہڈی پر پانی چڑھانے کے بعد جبکہ سارے جسم پر پانی بہانے سے پہلے اگر ریح خارج ہو جائے یا پھر پیشاب کر لیا جائے، تو کیا کلی غرارے اور ناک میں دوبارہ پانی چڑھایا جائے گا؟
نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو سجدۂ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟
سوال: نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو کیا نمازی پر سجدہ تلاوت واجب ہے ؟ اور یہ سجدہ نماز میں ہی کرنا ہوگا یا نماز مکمل کرنے کے بعد کرنا ہو گا ؟
دو بہنوں کی رخصتی ایک ہی دن کرنے کا حکم
سوال: کیا دو بہنوں کی رخصتی ایک ہی دن کر سکتے ہیں جبکہ ان کا نکاح الگ الگ کیا ہو؟بعض لوگوں کا کہنا کہ اگر دو بہنوں کی شادی ایک ساتھ کریں تو ان میں سے ایک خوش رہتی ہے اور دوسری پریشان۔
نماز کا وقت شروع ہوتے ہی اذان سے پہلےعورت كا نمازِ ظہر ادا کرنا کیسا؟
سوال: اگر کوئی عورت ظہر کا وقت شروع ہونے کے بعد ظہر کی اذان سے پہلےہی تقریباً 12:45 بجے نمازِ ظہر ادا کرلے، تو کیا اس کی وہ نماز ادا ہوجائے گی؟
ساٹھ مسکینوں کا کفارہ ایک ساتھ ایک ہی مسکین کو دینا
جواب: کرنے کا حکم ہے وہاں اگر ایک ہی مسکین یا فقیر شرعی کو ایک ہی دن سارا کفارہ دے دیا تو یہ ایک ہی دن کا کفار ہ شمار ہو گا باقی انسٹھ( 59 )ذمے پر باقی رہی...