سرچ کریں

Displaying 511 to 520 out of 5783 results

512

گناہ نہ کرنے کا اللہ پاک اور کسی شخص سے وعدہ کیا اور پھر وہ کام کرلیا تو

سوال: کسی گناہ کو مستقبل میں نہ کرنے کا اللہ سے وعدہ کیا، پِھر اسی گناہ پر کسی شخص سے وعدہ کیا کہ میں وعدہ کرتا ہوں اِس کام سے بچتا رہوں گا اور معاذاللہ وہ کام کر لیا، تو اب دو وعدوں کا کفارہ ہو گا یاایک ہی کا ؟

512
513

امام کے ساتھ ایک مقتدی ہو ، تو نیا آنے والا شخص جماعت میں کیسے شامل ہو؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ امام اور ایک مقتدی جماعت قائم کر چکے تھے، مزیدایک نمازی آیا، تو اب کیا امام آگے بڑھ کر ایک صف کا فاصلہ قائم کرے گا یا جوایک مقتدی پہلے سے کھڑا تھا، وہ ایک صف پیچھے آئے گا اور یہ دونوں پیچھے صف بنائیں گے، کیا صورت اختیار کی جائے؟

513
514

عمرے کے احرام میں طواف سے پہلے ہمبستری کرنا

سوال: ایک شخص نے عمرہ کا احرام باندھا اور احرام کی نیت کے بعد،طواف سے پہلے اس نے اپنی زوجہ سے جماع کرلیا، اب اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟نیز اگر یہاں ایسے شخص پر دم لازم ہوگا، تو کیا وہ شخص دم کے بدلے روزے رکھ سکتاہے ۔کیا اس سے وہ کفارہ ادا ہوجائے گا؟

514
515

حالتِ روزہ میں سرمہ ، تیل اور مہندی لگانے کا حکم ؟

سوال: روزے کی حالت میں سرمہ ڈالنا اور سر یا جسم پر تیل لگانے کا کیا حکم ہے نیز کیا مہندی لگانے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

515
516

حج میں طواف رخصت کیے بغیر اپنے وطن واپس آگئے تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک شخص اس سال حج پر گیا تھا اس نے حج کے بقیہ ارکان اور واجبات تو مکمل ادا کیے البتہ کسی وجہ سے طوافِ رخصت کیے بغیر اپنے ملک واپس آگیا۔ اب اس کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا اس پر کفارہ وغیرہ لازم ہوگا؟ نوٹ: اس نے طوافِ زیارت کے بعد کسی قسم کا کوئی طواف ادا نہیں کیا۔

516
517

قرض دی ہوئی رقم قربانی کے دنوں کے بعد ملنی ہے، تو قربانی کا حکم

سوال: جس شخص کا مال اس کے پاس موجود نہیں ہے یعنی اس نے اپنا مال کسی کو قرض دیا ہوا ہے اور ایام قربانی میں اسے وہ مال ملے گا بھی نہیں، تو کیا اس پر قربانی واجب ہے؟

517
518

عورت رمضان میں نصف النہار کے بعد پاک ہوئی تو کیا باقی دن روزے سے رہے گی ؟

سوال: اگر حیض والی عورت دن میں حیض سے فارغ ہوئی، مسافر دن میں مقیم ہوگیا اورمریض مرض سے اچھا ہوگیا، تو اس کا باقی دن روزے کی حالت میں کب گزارنا ضروری ہوگا؟ کیا نصف النہار سے پہلے پہلے یہ تمام صورتیں پائی جانا ضروری ہیں یا مطلقاً کسی بھی وقت میں یہ صورتیں پائی جائیں، بہر کیف روزہ دار کی طرح دن کو گزارنا ہوگا ؟

518
519

روزے میں ایک دو قطرے آنسو منہ میں چلے گئے تو؟

سوال: روزے کے دوران اگر قطرہ دو قطرہ آنسو منہ میں چلے گئے اور نمکینی پورے منہ میں محسوس ہوئی توفقط اس نمکینی کے محسوس ہونے سے روزہ ٹُوٹ جائے گا یا حلق سے نیچے اُترنے پر ٹُوٹے گا؟ بہارِ شریعت کی عبارت سے ایسا لگتا ہے کہ نمکینی پورے منہ میں محسوس ہونے سے ہی روزہ ٹُوٹ جائے گا۔

519
520

امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

سوال: امام صاحب کے نماز ختم کرنے کے لیے پہلا سلام پھیرتے وقت زید نے تکبیرِ تحریمہ کہہ لی اور ہاتھ باندھ لیے ،اسی اثناء میں امام صاحب نے دوسرا سلام بھی پھیردیا، تو اس صورت میں زید نماز میں شامل ہوا کہ نہیں؟

520