
نماز میں التحیات کو 2 بار پڑھنے کا حکم
سوال: فرض نماز میں تشہد کے اندرمکمل التحیات کو دو مرتبہ پڑھ لیا، تو نماز کا کیا حکم ہو گا؟
حرم شریف میں نماز پڑھتے ہوئے کعبہ کو دیکھنا
سوال: حرم شریف میں نماز پڑھتے ہوئے کعبہ کو دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
فرض نماز میں ترتیب کے خلاف قراءت کرنے کا حکم
سوال: فرض نماز میں خلاف ترتیب قراء ت کرنے کا کیا حکم ہے ؟
کیا مسافر شرعی بننے کےلیے شہر کا بائی پاس کراس کرنا ضروری ہے ؟
سوال: میرا تعلق پنجاب علی پور سے ہے۔ کام کے سلسلہ میں حیدر آباد میں رہائش پذیر ہوں ،لیکن اسے وطن اصلی نہیں بنایا۔پوچھنا یہ ہے کہ علی پور جاتے ہوئے یا وہاں سے حیدر آباد آتے ہوئے،حیدرآباد بائی پاس پر اگر نماز پڑھوں تو قصر کروں گا یا پوری پڑھوں گا؟ نوٹ:حیدرآباد بائی پاس شہر سے بالکل باہر ہے،شہر کی آبادی وہاں تک متصل نہیں ، کافی پہلے ختم ہو جاتی ہے۔
مسبوق کی ایک رکعت باقی تھی مگر بھول کر امام کے ساتھ پھیردیا تو حکم
سوال: حضرت میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹنے کے بعد شامل ہوا، جب امام صاحب کی چار رکعت ہوئی تو میری تین ہوئی تھیں۔ امام صاحب نےجب پہلاسلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولے سے ایک طرف امام صاحب کے ساتھ سلام پھیر دیا اور امام صاحب کے دوسری طرف سلام پھیرنے پرمجھے یاد آگیا اور میں اپنی باقی رکعت ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوگیا، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
پینٹ پر مذی کے چند قطرے لگ جائیں تو حکم؟
جواب: نماز پڑھنے میں یہ تفصیل ہے کہ جب نجاست درہم کی مقدار سے کم ہو، تو بغیر پاک کئے نماز ہوجائے گی ،لیکن پاک کرکے پڑھنا بہتر ہے،ہاں !اگر درہم کے برابر لگی ...
رکوع و سجود کی تسبیحات کی جگہ بسم اللہ پڑھنے کا حکم
سوال: رکوع اور سجدے میں تین بار تسبیح پڑھنا سنت ہے،تو اگر کسی شخص نے تسبیح کی جگہ بسم اللہ پڑھی تو کیا حکم ہوگا؟ کیا بسم اللہ پڑھنا تلاوت میں شمار ہوگا اور نماز مکروہ تحریمی ہوگی؟
جہری نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں بلند آواز سے قراءت کر لی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر جہری نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں امام صاحب نے یا تنہا نماز پڑھنے والے نے اونچی آواز سےقراءت کر لی، تو کیا حکم ہے؟
گھونگے (Snail Mucin) کے جسم سے نکلنے والی جیل چہرے پر لگانے کا حکم
سوال: آج کل ایک جیل gel جیسی کریم ملتی ہے چہرے پہ لگانے کے لئے، جس میں snail mucin(گھونگے کے جسم سے چلنے کے دوران نکلنے والا جیل جیسا مادہ)ہوتا ہے، وہ جلد کے لئے اچھا ہوتا ہے ، کیا اس کو چہرے پر لگانے کی اجازت ہے اور چہرے پر لگا ہو تو نماز پڑھنا ٹھیک ہے؟
مِنیٰ میں پانچ نمازیں اور حج سے قبل وقوف کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مِنیٰ میں وقوف اور پانچ نمازیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟