سرچ کریں

Displaying 5231 to 5240 out of 6438 results

5231

سونا بطورِ قرض لیا تو سونا ہی واپس کرنا ہوگا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تین سال پہلے میرے بھائی کو پیسوں کی ضرورت تھی میرے پاس بائیس کریٹ سونے کے تین بسکٹ تھے جو میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے رکھے ہوئے تھے میں نے یہ سونے کے بسکٹ بطور قرض اپنے بھائی کو دے دئیے ساتھ میں یہ کہا کہ جب میری بیٹی کی شادی ہوگی تو آپ مجھے اسی کریٹ کے سونے کے بسکٹ دے دیجئے گا تاکہ میں اپنی بیٹی کا کچھ زیور بنوا لوں ، بھائی نے اس وقت پیسوں کی ضرورت کی وجہ سےوہ بسکٹ بیچ دئیے جو کہ ڈیڑھ لاکھ کے بکے تھے ، اب کچھ عرصے بعد میری بیٹی کی شادی ہونے والی ہے میں بھائی سے اپنا سونا طلب کر رہا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سونے کی قیمت بہت بڑھ چکی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے دوں گا جبکہ میرا مطالبہ یہ ہے کہ میں نے سونے کے بسکٹ دئیے تھے لہٰذا مجھےآپ سونے کے بسکٹ دیں ، برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ میرامطالبہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟

5231
5232

پارٹنر شپ کے لئے کتنے فیصد رقم لگانا ضروری ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ چندافرادمل کر مشترکہ کمپنی بناکر کام کرناچاہتے ہیں ، یہ ارشادفرمائیں کہ شرکت قائم کرنے کے لیے کسی شریک کے لیے کم ازکم کتنے فیصدرقم ملاناضروری ہے ؟

5232
5233

کیا چلتے کاروبار میں شرکت کرسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا چلتے کاروبار میں شرکت کر سکتے ہیں ؟

5233
5234

معاہدہ شرکت کو ختم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال: دو فریق کا ایک مشترکہ کام چل رہا تھا اس کو ختم کرنے کا طریقہ کار کیاہے؟

5234
5235

غنی شخص کا قربانی کے لئے خریدا ہوا جانور مرگیا تو!

سوال: ایک مالدار، غنی شخص نے قربانی کا جانور خریدا اور وہ قربانی سے پہلے مرگیا ، تو کیا نیا جانور اتنی ہی قیمت کا لینا ضروری ہے یا پھر کم قیمت کا بھی لے سکتا ہے؟ راہنمائی فرمائیں۔ سائل : فیصل عطّاری (صدر کراچی)

5235
5236

دورانِ نماز قبلہ سے منہ پھیرنے سے نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب"نماز کے احکام"کے صفحہ 195 پر مذکور ہے:”اگر صرف منہ قبلہ سے پھرا تو واجب ہے کہ فوراً قبلہ کی طرف منہ کرلے اور نماز نہ جائے گی مگر بلا عذر ایسا کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔“ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں فقط یہ فعل مکروہِ تحریمی ہے یا پھر نماز بھی مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی؟؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔

5236
5237

عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟

جواب: کرنا حرام ہے۔ البتہ وہ آیات جو ذکر و ثناء و مناجات و دعا پر مشتمل ہوں، انہیں تلاوت کی نیت کئے بغیر، ذکر و دعا کی نیت سے پڑھنا جائز ہے۔ اس تفصیل ...

5237
5238

انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا

سوال: کیا انشورنس کی قیمت کم کر نے کےلیے معلومات تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے گی؟ مثال کے طور پر کار انشورنس کی قیمت کم کرنے کےلیے شادی شدہ حیثیت کا انتخاب کریں ، جبکہ شادی شدہ نہ ہو ۔

5238
5239

مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم

سوال: انگلینڈ میں ہمارے ہاں کچھ کیک مٹھائی وغیرہ کھائی جاتی ہیں جن میں جانوروں کے اجزاء شامل نہیں ہوتے۔ اس کے باوجود جب ہم نیٹ پر سرچ کرتے ہیں تو ملتا ہے کہ یہ حرام ہیں۔ اس بارے میں ہم کیا کریں؟

5239
5240

ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم

سوال: میرے دوست کو کسی ہندو کا فون آیا تو اس نے فون اٹھا کر اسے کہا ”جے رام جی کی“ ،تو میرے دوست کے متعلق کا کیا حکم ہے؟

5240