سرچ کریں

Displaying 5261 to 5270 out of 6724 results

5261

بارہویں کی رمی سے پہلے طوافِ وداع کرنے کا حکم

سوال: ایک شخص نے دس ذو الحجۃ الحرام کو دسویں کی رمی و قربانی کی اور حلق کروا کر حالتِ احرام سے نکل گیا،پھر گیارہ ذو الحجۃ الحرام کو گیارہویں کی رمی کی اور اسی رات اس نے طواف زیارت کرلیا اور اس کے بعد حج کی سعی بھی کرلی،پھر چونکہ اسے ملازمت والی کمپنی کی طرف سے اسی دن یا اگلے دن واپس بلائے جانے کا امکان تھا تو اس نے اسی رات طواف زیارت و حج کی سعی کرنے کے بعد طواف وداع کی نیت سے ایک اور طواف کرلیا ،پھر وہ اپنے کیمپ واپس چلا گیا اور بارہویں تاریخ کو بارہویں کی رمی کی اور کمپنی کے بلانے پر واپس کمپنی چلا گیا،تو شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس شخص نے بارہویں کی رمی سے پہلے جو طواف وداع کیا تھا ،وہ درست ہوگیا یا نہیں؟

5261
5262

بہن کرائے کے گھر میں رہتی ہو، اس کے شوہر رکشہ چلاتے ہوں، تو ان کو زکوٰۃ دینا

سوال: میری بہن کرائے کے مکان میں رہتی ہے، اس کے دو بچے ہیں، ضرورت کا ساراسامان بھی گھر میں موجود ہے، اس کے شوہر کا آٹو رکشہ ہے، جس سے وہ کماتا ہے ، ایسی صورت میں کیا میں اپنی بہن کو زکوۃ دے سکتی ہوں جبکہ وہ سیدہ نہیں ہے اور اگر زکوۃ دوں تو کیا بول کر دینا ضروری ہے کہ یہ زکوٰۃ ہے یا بغیر بتائے بھی دے سکتی ہوں؟

5262
5264

بچے کی پیدائش پر مروجہ رسموں کا حکم

سوال: جب کوئی بچہ گھر میں پیدا ہوتا ہے، تو بڑے بوڑھوں کی طرف سے جو رسمیں چلی آرہی ہوتی ہیں،ہمیں ان پر چلنے کا کہا جاتا ہے،جیسے بچے کی پیدائش سے پہلے گود بھرائی کی رسم، ساتویں مہینے میں میٹھے چاول بنانا،اور پیدائش کے بعد چھٹی وغیرہ ،تو کیا ہمیں ان رسموں کی پیروی کرنا لازم ہے؟

5264
5265

11 ذو الحجہ کی رمی، 12 ذو الحجہ کو کی تو کیا حکم ہے؟

سوال: ہم دونوں حج پر گیارہ ذو الحجہ کی رمی نہیں کر سکے، کیونکہ شدید گرمی کی وجہ سے بلڈ پریشر اور شوگر لو ہوگیا تھا، چل نہیں سکتے تھے، شدید چکر آرہے تھے ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا تھا ۔ نیم بیہوشی کی حالت تھی اور گرم روڈ پر لیٹے ہوئے تھے،کھڑے نہیں ہوسکتے تھے ،لہذا طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہم نے وکیل کرکے 11ذو الحجہ والی رمی ،12 ذو الحجہ کو کروائی اور 12 ذوالحجہ کو بھی طبیعت اسی طرح کی تھی،تو 12ذو الحجہ کی رمی کیلئے بھی وکیل کیا ،اور اسی وجہ سے 12ذو الحجہ کو ہم نے طواف الزیارہ بھی ویل چئیر پر کیا تھا۔اب کیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟

5265
5266

پودے نکالنے کے لئے گملوں کو توڑ نا

سوال: کیا گملے توڑ کر پودے نکال سکتے ہیں ؟

5266
5267

مبلغ کا نمازی کی طرف منہ کرکے درس دینا

سوال: مسجد میں نمازی کی طرف منہ کرکے درس دینا ہوتو نمازی اورمبلغ کے درمیان کتنا فاصلہ ہوناچاہیے؟ امام صاحب کھڑے ہو کے درس دیتےہیں توکیا دو تین صفوں کےبعد عین نمازی کے منہ کے سامنے کھڑے ہوسکتے ہیں؟

5267
5268

غیر مسلم لیڈی ڈاکٹر سےحاملہ کی ٹریٹمنٹ کروانے کا حکم

سوال: غیر مسلم لیڈی ڈاکٹر سے مسلمان حاملہ خواتین کی ٹریٹ مینٹ(Treatment) کروانے کا کیا حکم ہے ؟

5268
5269

موبائل ریپئرنگ کے کام کی اجرت لینے کا حکم

سوال: میرا موبائل ریپئرنگ کا کام ہے، اگر کوئی شخص میرے پاس موبائل ٹھیک کروانے آتا ہے،اور کہتا ہے کہ میرا موبائل بند ہوگیا ہے،اِسے ٹھیک کردو،اب میں اس کا موبائل اوزار وغیرہ سے کھولوں لیکن اس میں کوئی نئی چیز ڈالے بغیر ہی اُسے ٹھیک کردوں تو کیا اس کام پر میں پیسے لے سکتا ہوں یا نہیں،جبکہ میں نے اسے صحیح کرنے کیلئے کوئی چیزاس میں نہیں ڈالی ؟

5269