
جواب: کم یہ ہےکہ صرف تین بار دھو ڈالنے سے ہی وہ پاک ہو جائے گی،اسے اتنی دیر تک چھوڑنا ضروری نہیں کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے اور اس صورت میں اگر دھونے کی بجا...
سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں
سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟
سوال: ایک شخص کے پاس 14تولہ سونا ہے،اس نے زکوۃ سے بچنے کیلئے 7تولہ سونا،اپنے چھوٹے بالغ بھائی کو، بتائے بغیر اس کی ملک کردیا،چھوٹا بھائی بہت دور رہتا ہے،اس سے جلد ملاقات نہیں ہوسکتی۔البتہ پورا 14تولہ سونا اس چھوٹے بھائی کے گھر میں ہی ہے،لیکن ایسی محفوظ جگہ لاکر میں رکھا ہے،جس کا چھوٹے بھائی کو بھی علم نہیں اور صرف وہ بڑا بھائی ہی اس لاکر کو کھول سکتا ہے۔اب اس صورت میں دونوں کے پاس 7,7تولہ سونا کے علاوہ اور کچھ بھی مال نہیں،تو اب زکوۃ سے متعلق کیا حکم ہوگا،نیز کیا اس بڑے بھائی کا زکوۃ سے بچنے کیلئے ایسا کرنا درست ہے ؟
کیا بیٹھ کر نوافل پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے ؟
سوال: اگر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے، تو اس کی نماز اگرچہ ہوجاتی ہے ،لیکن اس کا ثواب آدھا ہوجاتا ہے ،کیا یہ بات درست ہے ؟اور یہ مسئلہ کہاں سے ثابت ہے ؟کیا عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ اس کا ثواب بھی آدھا ہوجائے گا یا اس میں فرق ہے ؟کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نفل نہیں ادا فرماتے تھے؟
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مستقل رہائش رکھنا کیسا ؟
سوال: مدینہ منورہ میں مستقل رہائش رکھنے کے متعلق کیا شرعی حکم ہے؟ ہم نے ایک چینل پر کسی معتبر عالم دین سے اِس کی ممانعت سنی ہے، جبکہ دوسری طرف یہ روایت بھی موجود ہے کہ تم میں سے جس سے ہو سکے، وہ مدینہ منورہ میں مرے،کہ یہاں مرنے والوں کی میں شفاعت کروں گا۔ (الحدیث)دونوں میں کیا تطبیق ہو گی؟
چاندی کی دو انگوٹھیاں پہننا کیسا اور ایسے شخص کی امامت کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مرد کے لیے چاندی کی دو انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے ؟ نیز چاندی کی ہی دو انگوٹھیاں پہننے والے شخص کو امام بنانا ، اس کا نماز پڑھانا کیسا ؟ اگر جائز نہیں ہے ، تو اگر اس کے پیچھے نماز پڑھ لی ہو ، ا س کے متعلق کیا شرعی حکم ہے ؟
سوال: کپڑے پرناپاک خون ایک درہم کے برابر لگا ہو تو پاک کرنے کا حکم ہے لیکن اگر ایک درہم سے کم ہو، تو کیا پہلے اسی طرح کپڑے کو پاک کرنا ہوگا اور پھر مشین میں دھلنے کے لیے ڈالنا ہوگا یا بغیر پاک کئے بھی ڈال سکتے ہیں؟
گزشتہ سال نقد رقم نہ ہونے کی وجہ سے قربانی نہ کرسکے تو حکم
سوال: گزشتہ سال مجھ پر قربانی واجب ہوگئی تھی لیکن میرے پاس نقد رقم نہیں تھی کہ قربانی کا واجب ادا کرتا، اب اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت کرنا
جواب: کم از کم تین چھوٹی آیات یا ایک یا دو ایسی بڑی آیات جو تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہوں ،پڑھنا واجب ہے۔علامہ شامی علیہ الرحمہ نے حروف کے اعتبار سےاس کی مق...