سرچ کریں

Displaying 5341 to 5350 out of 6712 results

5341

نابالغہ بیٹی کی مِلک میں موجود سونا بڑی بیٹی کو دلوانا

سوال: ایک نابالغہ بچی کی مِلک میں کچھ سونا ہے ، اس کی والدہ چاہتی ہے کہ یہ سونا اپنی بڑی لڑکی کو اس کی شادی میں دے دے اور بعد میں اسی وزن کا سونا بنوا کر نابالغہ بیٹی کو واپس دے ، کیا وہ اس طرح کر سکتی ہے؟

5341
5342

ران کے سترعورت ہونے سے متعلق حدیث کی وضاحت

سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اپنی ران ننگی نہ کرو اور نہ ہی کسی زندہ اور مردہ کی ران کی طرف دیکھو۔اس سے کیا مراد ہے؟

5342
5343

والد صاحب نے زمین بیچ کر رقم بیٹے کو دے دی، تو حج کس پر فرض ہوگا ؟

سوال: میرے والد محترم نے آج سے 5 سال قبل اپنی آبائی زمین کو بیچا جس کے عوض ان کے پاس تقریبا 50 لاکھ کی رقم آئی۔ انہوں نے وہ رقم مجھے اپنا گھر خریدنے کے لئے دے دی ،کیونکہ کہ ہم کرائےکے گھر میں رہتے تھے۔ چنانچہ میں نے اپنی کمپنی جس میں میں کام کرتا ہوں ان سے کچھ رقم قرض لے کر ان پیسوں میں ملا کر ایک گھر خرید لیا جس میں میرے والدین اور میں نے رہنا شروع کر دیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے جب زمین فروخت کی تو ان کے پاس اتنی رقم آئی کہ وہ حج کر سکتے تھے تو کیا ان پر حج کرنا فرض ہوا ۔ جب کہ انہوں نے وہ رقم ڈائریکٹ مجھے دے دی کہ میں ان پیسوں سے مکان خرید لوں اور کرایوں سے بچا جائے۔ تو اس کچھ عرصہ میں وہ رقم میری ملکیت میں رہی اور بعد میں اس رقم سے میں نے گھر خرید لیا جو کہ میرے نام پر ہے اور اس میں کچھ رقم بطورِ قرض میں نے اپنی کمپنی سے لی۔ تو کیا حج مجھ پر فرض ہوا یا میرے والد پر۔ اگر میرے والد پر ہوا تو اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، تو کیا ان کی جگہ حج بدل ادا کرنا ہو گا اور وہ ادا ہو جائے گا۔اور اگرمجھ پر فرض ہوا تو ، میرے لئے کیا حکم ہے؟

5343
5344

نمازمیں بھول کرانگلیاں چٹخانے کاحکم

سوال: اگر کوئی نمازمیں اپنی عادت کی وجہ سے بھول کر انگلیاں چٹخادے تو نماز کا کیاحکم ہے؟

5344
5345

کیا حج صرف نقد رقم ہونے کی صورت میں فرض ہوتا ہے ؟

سوال: کیا حج صرف نقد رقم ہونے کی وجہ سے فرض ہوتا ہے یا سونا اور پلاٹ کی وجہ سے بھی فرض ہو جاتا ہے؟

5345
5346

پانچ دن کے لیے آبائی گھر آنے والا نماز میں قصر کرے گا ؟

سوال: زید پاکستان کا رہائشی ہے، کمانے کی غرض سے بیرونِ ملک گیا۔ دو سال بعد زید پانچ دن کی چھٹی پر اپنے آبائی گھر پاکستان واپس آیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ ان پانچ دنوں کی نماز زید مکمل پڑھے گا یا ان میں قصر کرے گا؟

5346
5347

رمیصاء نام کا مطلب اور رمیصاء نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال: رمیصاء کسی صحابیہ کا نام ہے؟ کیا لڑکی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

5347
5348

دوسرے ملک قربانی کرنی ہو تو قربانی کی رقم میں کس جگہ کا لحاظ ہے ؟

سوال: میں اپنی فیملی کے ساتھ 15 سال سے دبئی میں مقیم ہوں ،میں پاکستان میں اپنی قربانی کرواناچاہتاہوں ،میں نے سنا ہے کہ مجھے قربانی کےلیے پیسے پاکستان کے حساب سے نہیں بلکہ دبئی کے حساب سے بھیجنے ہوں گے یعنی دبئی میں ایک حصے کے جتنے درہم بنتے ہیں ،اتنے پیسے وہاں بھیجنے ہوں گے، کیا یہ درست ہے ؟

5348
5349

تھامی نام کا مطلب اور تھامی نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال: ”تِھَامِی“ نام رکھنا کیسا ؟کیا یہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب ہے؟

5349
5350

عدت میں نکاح کرنا کیسا ؟

سوال: عدت کے دوران نکاح منعقد ہوجاتا ہے؟

5350