سرچ کریں

Displaying 5431 to 5440 out of 6684 results

5431

واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ زید نے بکر سے کسی بات پر ناراض ہو کر اس کو یہ لکھ کر واٹس ایپ کیا ”خداپاک کی قسم !میں آئندہ تم سے نہیں ملوں گا۔“ لیکن زید کو اپنے اس فعل پر ندامت ہے اور وہ بکر سے ملنا چاہتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ زبان سے الفاظ ادا کئے بغیر کیا اس طرح لکھنے سے بھی قسم ہوجائے گی؟میں نے سنا تھا کہ منت وقسم وغیرہ کے لئے اتنی آواز ضروری ہے کہ خود سن سکے۔ سائل:محمد آفتاب عطاری(نارتھ کراچی)

5431
5432

مقدس اوراق کے متعلق سوال جواب

جواب: طریقہ کاراپنایاجاتاہے اس میں ادب کالحاظ نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ...

5432
5433

عین مسجد کو وضو خانے میں شامل کرنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم نے ایک مسجد بنائی ہے جس کی ایک طرف وضوخانہ بنوایا ہے ،اب وضوخانے میں توسیع کی حاجت ہے ،وضوخانے کے ساتھ تھوڑی سی جگہ ہے جہاں پر نماز تو نہیں پڑھتے لیکن اسے بھی عین مسجد ہی قرار دیا ہوا ہے ، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وضوخانے کے ساتھ والی جگہ کو وضوخانے میں شامل کر لیں کہ وہاں کون سی نماز پڑھتے ہیں ۔اگر اس جگہ کو وضوخانےمیں شامل کرتے ہیں تو کیا حکم ہے؟

5433
5434

موئے زیر ناف کتنےدنوں میں کاٹنے چاہئے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ موئے زیر ِ ناف کتنے دنوں بعد صاف کرنے چاہئے،اور انکی صفائی کہاں سے کہاں تک ہے، نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ دبر یعنی پاخانہ کے مقام کے ارد گرد جو بال ہوتے ہیں انکی صفائی کا کیا حکم ہے؟ سائل:محمد رمضان عطاری(ڈھیری حسن آباد ،راولپنڈی)

5434
5436

ایسا گوشت کھانا کیسا جو مسلمان کی نظر سے اوجھل ہوا ہو؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں AUSTRALIA میں رہتاہوں ،یہاں ایک مسلمان گوشت فروش ہے۔ وہ سلاٹرہاوس میں جاکربکرے اورگائے ہاتھ سے چھری پکڑکرتکبیرپڑھ کر ذبح کرتاہے۔سلاٹر ہاوس کفار(غیرکتابیوں)کی ملکیت ہے۔جوجانوروہ مسلمان ذابح نےذبح کیے ہوتے ہیں،ان کوکھال اتار کرنمبرالاٹ کرکے سلاٹرہاوس میں سردخانے میں رکھ دیاجاتاہے۔پھرچوبیس گھنٹے بعد مسلمان گوشت فروش وہ سالم ذبح شدہ جانوروہاں سے خریدکرلاتے ہیں،اور مسلمانوں کوبیچتے ہیں۔مسلمان قصابوں کے بقول ان کے ذبح شدہ جانور(جن پرنمبرالاٹ کیےجاتے ہیں)وہ کفارکے ذبح کیے ہوئے جانوروں کے ساتھ تبدیل ہوجائیں ایسانہیں ہوتا،سردخانے وغیرہ پرماموربھی تمام مزدورغیرمسلم (غیرکتابی)ہوتے ہیں اوران کاکہنا ہے کہ یہ وہی جانورہیں جنہیں مسلمان ذابح نے ذبح کیاہے۔شرعی رہنمائی فرمائیں ! (1)کیامذکورہ بالاجانور جن پرنمبرالاٹ کیے جاتے ہیں مسلمان گوشت فروشوں کویہ خریدناجائزہے ؟ (2)ان گوشت فروشوں کایہ گوشت عام مسلمان کوبیچناکیساہے؟ سائل:محمدکامران عطاری (Australia)

5436
5440

رَدِّی کاغذات کی خرید و فروخت کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرع ِمَتین اس مسئلے کے بارے میں کہ اُردو یا اور زَبان میں لکھے ہوئے کاغذ یا اخبارات کی دکانداروں کے ہاتھ خرید وفروخت کرنا اور اس سے مُنافع حاصل کرنا کیسا ہے؟

5440